دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یکم مارچ2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)

محکمہ صحت کے پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد نہ سکا،ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے مریضوں کو مفت ٹیسٹوں کی سہولیات کا دعویٰ جھوٹا،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کے ٹیسٹوں کی فیس وصولی کاانکشاف،لوٹ مار کا سلسلہ دھڑلے سے جاری،

ایمر جنسی کے مریضوں سے وصول ہونے والی فیس کا کوئی ریکارڈ بھی نہیں،شہریوں کاوزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سمیت اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ڈاکٹرز عملہ کے خلاف کاروائی کرنے اور وصول کی گئی فیسوں کو واپس لیکرسرکاری خزانے میں جمع کرانے کا مطالبہ،

اس بارے تفصیل کے مطابق اگست 2019 کو پنجاب حکومت کے محکمہ صحت کے پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام سرکاری ہسپتال جو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگران تھیمیں حاصل کی جانے والی طبی سہولیات میں میڈیکل ٹیسٹس پر فیس وصولی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا،نوٹیفیکیشن میں چالیس سے زائد ٹیسٹس کے نام درج کئے گئے ہیں

اور ان کے آگے فیس بھی لکھی گئی تھی جبکہ آخر میں یہ بھی لکھا ہوا تھا کہ ان ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے مریضوں کو مفت ٹیسٹ کی سہولیات دستیاب رہیں گی، اسی طرح زکوٰۃ کے مستحقین کے لیے بھی سہولت بدستور جاری رہے گی مگر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو نے محکمہ صحت کے پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد نہ کرتے ہوئے

لوٹ مار جاری رکھی ہوئی ہے،ایمر جنسی میں آنے والے تمام مریضوں سے ایکسرے،الٹرا ساؤنڈ،ای سی جی،بلڈ گروپ ٹیسٹ سمیت لیبارٹری ٹیسٹوں کی مد میں ہزاروں روپے بٹورے جارہے ہیں اور ان فیسوں کی وصولی کی کوئی رسید بھی نہیں دی جا رہی جبکہ ان فیسوں کی وصولی کا کوئی ریکارڈ بھی نہیں ہے،

دوسری طرف ایم ایس کی نااہلی کی وجہ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زکوٰۃ کے مستحقین کے لیے بھی کوئی کاؤنٹرنہیں لگایا جا سکا جس سے زکوٰۃ کے مستحق اپنے ٹیسٹوں کیلئے فری سلپ حاصل کر سکیں،شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار،

صوبائی وزیر صحت،چیف سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سمیت کمشنر ڈیرہ غازیخان،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ،چیف ایگزیکٹو ہیلتھ مظفرگڑھ سے فوری نوٹس لینے اور لوٹ مار کرنے والے ڈاکٹرز

اور عملہ کے خلاف فوری کاروائی کرنے اور عرصہ دراز سے ایمر جنسی کے مریضوں سے وصول کی گئی فیسوں کو واپس لیکر کرسرکاری خزانے میں جمع کرانے کا مطالبہ کیا ہے،


کوٹ ادو

سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے ملک کو شدید معاشی بحران میں ڈبو دیا ہے جسکی وجہ ملک کے چاروں صوبوں کے عوام مہنگائی اور بیروزگاری میں مبتلا ہو کر رہ گئے،عوام تنگ آ کر ایک بار پھر تبدیلی کی واپسی کیلئے سرگرم،

اب یہ تبدیلی ظالم حکمرانوں کو واپس گھر بھیج کر ہی دم لے گی،پوری قوم اپنے لیگی قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار رکھتی ہے، پاکستان کی کامیابی کا ویژن صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا ہے کہ

موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، سیاسی عدم استحکام پیداکرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں انکی بے جاضد نے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،موجودہ حکومت سے ملک کو جن گھمبیر مسائل کا سامنا ہے اس سے نبٹنے کے لئے پوری قوم کو حب الوطنی کے جذبہ کے تحت متحدد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا،

انہوں نے کہا کہ معیشت اور اداروں کا بیڑا غرق کرنے کے بعدبھی عمران نیازی بڑی ڈھٹائی سے عوام کوجھوٹی تسلیاں دے رہاہے کہ سب ٹھیک ہوجائے گا،50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں ملک میں فیکٹریاں ہی فیکٹریاں اور روزگار کی فراہمی کی جھوٹے دعوے عمران نیازی کے منہ پر طمانچہ ہیں،

اخلاقی طور پر عمران نیازی اور اس کی حکومت غریب عوام پر رحم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ جھوٹے وعدہ کرنیوالوں نے عوام کو سبز باغ دکھا کر انہیں مزید غربت میں دھکیل کر دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر کے رکھ دیا ہے

جسکی وجہ سے عوام تنگ آ کر ایک بار پھر تبدیلی کی واپسی کیلئے سرگرم عمل ہو چکے ہیں، اب یہ تبدیلی ظالم حکمرانوں کو واپس گھر بھیج کر ہی دم لیگی،

انہوں نے کہا کہ برسراقتدار حکمرانوں کو غریب عوام سے کچھ بھی ہمدردی نہیں یہ صرف اقتدار کیلئے تبدیلی کا ڈھونگ رچایا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی کامیابی کا ویژن صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہی ہے،مسلم لیگ ن کی حکومت نے توانائی اور انفرا اسٹرکچرکے منصوبوں کی بنیاد رکھی اور ملک سے نہ صرف لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا

بلکہ معیشت کو بھی زندہ کیا، نا ہل حکمران اپنی سیاست کو چمکانے کیلئے مسلم لیگ(ن)کے ترقیاتی منصوبوں کو اپنے کھاتوں میں ڈال کر

خوشیاں منارہے، پوری قوم اپنے لیگی قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار رکھتی ہے، آج نااہل تبدیلی کی وجہ سے معاشی مشکلات میں مبتلا عوام بڑی شدت سے ایک بار پھر دوبارہ تبدیلی کیلئے منتظر ہے۔


کوٹ ادو

سابق کونسلر وسیکرٹری جنرل سبزی منڈی چوہدری عبدالوحید نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت عوامی سطح سے لے کر سر کاری سکولوں کی سطح تک صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے،

تحصیل کوٹ ادو میں 2010کے بدترین سیلاب کے بعدزمینی پانی مضر صحت ہونے کی وجہ سے عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ سکولوں میں واٹرفلٹریشن پلانٹس نہ ہونا ظلم ہے، انہوں نے کہا کہ تحصیل کوٹ ادو میں ساڑھے 3سو سے زائد پرائمری ومڈل سرکاری تعلیمی ادارے جبکہ 15 کے قریب ہائی سکول جبکہ 2سو سے زائد پرائیویٹ تعلیمی ادارے ہیں،

زیر زمین پانی انتہائی مضر صحت ہے جس کی وجہ سے بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں،ان تمام سر کاری و نجی سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نہ ہونے سے معصوم بچے آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں،آلودہ پانی پینے سے معصوم طلباء و طالبات پیٹ سمیت دیگر خطر ناک بیماریوں مین مبتلا ہونا شروع ہو گئے ہیں،

انہوں نے اس امر پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا کہ بعض سر کاری وپرائیویٹ سکولوں کی پانی کی ٹینکیوں کی کئی کئی سالوں تک صفائی نہیں کی گئی بلکہ کئی نجی اور سر کاری سکولوں کی ٹینکیوں کے ڈھکن تک نہیں ہیں جس کی وجہ سے ڈینگی مچھر کا لارواہ پیدا ہونے خدشات خطر ناک حد تک بڑھ چکے ہیں، جن سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے ان کے کئی کئی ماہ تک فلٹر تک تبدیل نہیں کیا جاتے،

محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ نے آج تک اس احساس مسئلے پر توجہ نہیں دی،انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم سمیت سیکرٹری تعلیم،کمشنر ڈیرہ غازیخان،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر شعیب خان ترین سے نوٹس لینے اور سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو اداروں میں واٹر فلٹریشن لگانے کیلئے پابند کرنے کا مطالبہ کیا ہے

تاکہ نونہالان وطن کو ہر طرح کی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے(تصویر ای میل کر دی ہے) کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برار نے کہا ہے شیخو شوگر ملز علاقہ کے زمینداروں کے لئے ایک نعمت ہے جس سے نہ صرف زمیندار بلکہ علاقائی غریب لوگ بھی مستفید ہو رہے ہیں،

مذکورہ شوگر ملز علاقائی غریب عوام کو روزگار دیکر کئی خاندانوں کی کفالت کررہی ہے،مل میں کام کرنے والے چوروں کو ملز انتظامیہ نے رنگے ہاتھوں پکڑا،مقامی ایم پی ایز کو ذاتی مفاد نہ ملنے پر وہ ملز مالکان کا ساتھ دینے کی بجائے چوروں کا ساتھ دے رہے ہیں،وہ شیخو شوگر ملز کی انتظامیہ پر جھوٹے مقدمہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،

انہو ں نے کہا کہ شیخو شوگر ملز علاقائی زمینداروں کو گنے کا بہترین معاوضہ دینے کے ساتھ ساتھ علاقہ میں شوگر سیس فنڈز سے تعمیراتی کام بھی کراتی ہے جبکہ علاقائی غریب عوام کو روزگار دیکر ان کے کئی خاندانوں کی کفالت کررہی ہے جبکہ سرکاری ریٹ سے 60روپے زائد کسان کو گنے کا ریٹ دے رہی ہے اور ادائیگی بھی نقد کی جا رہی ہے

جن کی ان ایم پی ایز کو تکلیف ہے،ملک شاہدحسین برار نے کہا کہ شیخو شوگر ملز انتظامیہ کے سیکیورٹی گارڈوں نے ملز میں کام کرنے والے چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑاجن کے خلاف تھانہ سناواں میں مقدمہ بھی درج کرایا گیا، مقامی ایم پی ایز ڈھال بن کر ان چوروں کے سامنے آگئے اور سیدھی سادی چوری کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں،

دوسری طرف پولیس سنانواں بھی ان مقامی سیاستدانوں کے ہاتھوں یرغمال ہو کر الٹاشیخو شوگر ملز انتظامیہ کو حراساں کررہی ہے،ملک شاہد حسین برار نے کہا کہ مقامی ایم پی ایز نے حقائق کو مسخ کرتے ہوئے ان چوروں کی پشت پناہی کی

اور ان چوروں کو ساتھ دیا اور پولیس پر دباؤ ڈال کر ملز انتظامیہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرادیا گیا جسکی وہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملزمان عادی چور ہیں اور وہ اس کاروائی سے بچنے کیلئے جھوٹے پروپیگنڈے کرکے تشدد کا جھوٹا ڈرامہ رچا رہے ہیں جبکہمقامی ایم پی ایز جن کو شوگر ملز سے مفاد نہیں مل رہا وہ شوگر ملز کو بند کرانے کے درپے ہیں،

اگر شوگر ملز بند ہو گئی تو نہ صرف علاقہ کے زمیندار متاثر ہوں گے بلکہ ہزاروں لوگ بے روز ہو جائیں گے،ملک شاہد حسین برار نے کہا کہشیخو شوگر ملز علاقہ میں شوگر سیس فنڈز سے نہ صرف علاقہ میں کام تعمیراتی کام کراتی ہے بلکہ زمینداروں سمیت ہزاروں بے روز گار لوگوں کو روز گار مہیا کررہی ہے،

ملک شاہد حسین برارنے آر پی او ڈیرہ غازیخان سمیت ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس سے مطالبہ کیا کہ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور مقامی ایم پی ایز کی ایماء پر شیخو شوگر ملز انتظامیہ کے خلاف درج کیا گیا

جھوٹا مقدمہ فوری خارج کیا جائے اور ملزمان کی جانب سے ملز انتظامیہ کو دھمکیاں دینے اور مل میں توڑ پھوڑ کرنے اور بچوں کو اغواء کرنے کی دھمکیاں دینے پر شوگر ملز انتظامیہ کو تحفظ فراہم کیا جائے،بصورت دیگر زمیندارسڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہا جائیں گے۔


کوٹ ادو

پاکستان دفاع کونسل کے چیئرمین و جمیعت علماء اسلام (س) کے مرکزی امیر مولانا حامدالحق حقانی نے کہا ہے کہ طالبان امریکا مذاکرات معاہدہ خوش آئند اور اس سے خطے میں امن و استحکام آئے گا،ملک بحرانوں کا شکار اور قوم مایوسی کی طرف جارہی ہے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوٹ ادو میں جی یو آئی کے امیر حاجی بشیر احمد زر گر کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ طالبان امریکہ مذاکرات کی کامیابی سے خطے میں امن قائم ہوگا اور خونریزی سے بچنے کا بھی یہی موقع ہے طالبان کو افغانستان پر امن حکومت قائم کرنے دی جائے،انہوں نے کہا کہ

اس وقت پورا ملک مسائل و مشکلات میں گھرا ہوا ہے،مہنگائی بیروزگاری سے پوری قوم متاثرہورہی ہے اور حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،انہوں نے کہا کہ

بھارت مسلمانوں پر مظالم کرنا بند کرے، انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں حکومتی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے،اس موقع پر جمیعت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید یوسف شاہ،جمعیت علماء اسلام کوٹ ادو کے جنرل سیکرٹری مرزا عبدالغفار،صوبائی سیکرٹری محمد احمد مغل،

ملک رحیم الدین،شرجیل احمد، ایم ٹی شیخ و دیگر بھی موجود تھے،بعد ازاں وہ جنوبی پنجاب کی معروف دینی درسگاہ جامعہ مظاہرالعلوم کوٹ ادو بھی گئے جہاں معروف عالم دین و بزرگ رہنما مولانا مفتی عبدالجلیل اور مولانا اشفاق قاسمی سے ملاقات کی ملکی مسائل و علاقائی صورتحال پر بات چیت کی ۔


کوٹ ادو

پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کوٹ ادو کا اجلاس زیر صدارت میر آصف خان دستی ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈیرہ غازی خان و امیدوار صوبائی اسمبلی 279.ڈاکٹر یونس شاکر ڈویژنل میڈیا سیل انچارج پیپلز پارٹی ڈیرہ غازی خان عبد العزیز بھٹی سٹی صدر کوٹ ادو منعقد ہوا،

اجلاس میں ذوالفقار بلوچ ضلعی نائب صدر مظفرگڑھ، نصیر بلوچ تحصیل نائب صدر کوٹ ادو خلیل احمد زرگر سٹی نائب صدر شیخ وقاص آفس سیکرٹری بھی اجلاس میں شریک ہوئے، میٹنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی کوٹ ادو کے(10)وارڈز کے تنظیمی عہدے داران کا باقاعدہ اعلان کیا گیا،

اس موقع پر نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مشن کو کامیاب کرنا ہے تو ہر وارڈز آور یونین کونسل کی تنظیموں کو مکمل کیا جائے،میر آصف خان دستی ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا جنہوں نے باقاعدہ حکم دیا ہے کہ

فوری طور پر تمام تنظیموں کو مکمل کرنا ہے جو ورکرز کردار ادا کرے گا وہ ہماری آنکھوں کا تارا ہے، جو نکمے ہیں ان کو ٹائم دیا جاتا ہے کہ انکے پاس جو پارٹی کا عہدہ ہے اس کی حیثیت کے مطابق کردار ادا کرے،

جس کو کوئی مجبوری ہے وہ خود مجبوری بتا کر عہدہ دوسروں کے لئے خالی کر دے جو کردار ادا کر سکیں،جیالوں کا عزت و احترام اسی طرح بحال رہے گا، لیکن عہدہ ہی رکھے گا جو پارٹی کے لئے کام کریگا۔


کوٹ ادو

میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی ریٹائر ملازمین وپنشنرز رانا محمد اقبال، سعید احمد، سید محمد امجد علی شاہ،ممتاز خان نے کہا کہ

وہ 6/6 ماہ سے پنشنوں سے محروم ہیں جبکہ ملازمین کو بھی کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں مل سکیں، حکومت پنجاب کی جانب سے آنے والی پنشنوں اور تنخواہوں کی گرانٹ کا غلط استعمال ہوا

تو احتجاج اور دھرنا دیا جائے گا۔

About The Author