نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

27 فروری 2020:آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

بڑے بڑے ذخیرہ اندوز مگر مچھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی پہنچ سے کوسوں میل دور

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ سمیت ضلع بھر میں بڑے بڑے ذخیرہ اندوز مگر مچھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی پہنچ سے کوسوں میل دور ہیں ،

ذرائع نے بڑے پیمانے پر چینی ،بناسپتی گھی ،کوکنگ آئل ،دالیں اور دیگر روزمرہ کی اشیائے ضروریہ گوداموں میں سٹاک کیے جانے کا انکشاف کیاہے جبکہ ذخیرہ اندوزی میں غلہ منڈیوں کے آڑھتی اور کریانہ سٹوروں کے بااثر تاجر بھی شامل ہیں

جوکہ بھاری سٹاک اور مصنوعی مہنگائی کرکے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو ناکام بناتے ہوئے مہنگائی کا ذمہ دار ٹہرا کر بدنام کرنے کی کوششیں کررہے ہیں ،حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے منافع خور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کی بجائے مصلحتاً خاموشی اختیار کررکھی ہے

جس کی وجہ سے بڑے بڑے مگر مچھ آذاد اور انتظامیہ کی پہنچ سے کوسوں میل دور ہیں ،ذخیرہ اندوزوں نے بھاری مقدار میں چینی ،گھی ،کوکنگ آئل ،دالیں ،مرچ مصالحہ جات اور اجناس کی بوریاں چھپا کر خود ساختہ مہنگائی شروع کررکھی ہے ،

ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں نہ ہونے کی وجہ سے اشیاءخوردونوش کے نرخوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ کیا جاتاہے ،شہریوںنے اس امر پر وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ،

کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیاہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کیا جائے اور سٹوروں میں چھپائی گئی اشیاءکو مارکیٹوں میں لایا جائے تاکہ ضلع بھر میں قائم ہونے والی خود ساختہ مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔
٭٭٭
ناجائز خواہش کی تکمیل کی خاطر بچوں کو بہکاکر اپنے لے جانے کی کوشش میں ملزم حوالات پہنچ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ناجائز خواہش کی تکمیل کی خاطر بچوں بہکاکر اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کرنے کے الزام میں بدکردار نوجوان کو گرفتار کرلیاگیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق کینٹ پولیس کو اطلاع ملی کہ دس سالہ گل شیر سمیت دو بچے جو کہ کباڑ کر سامان اکٹھا کررہے تھے

کہ اس دوران وہاں پر موجود بدکردار نوجوان محمد نذیر ولد حق نواز قوم شیخ سکنہ ظہور آباد مریالی نے ناجائز خواہش کی تکمیل کی خاطر انہیں بہکانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی

لیکن بچے اس کے جال میں پھنسنے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے فوری کاروائی کے دوران ملزم نذیر کو موقع پر گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
٭٭٭
ناکارہ اور دھواں چھوڑتے رکشے شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شہر کی سڑکوں پر ناکارہ اور دھواں چھوڑتے رکشے شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے ،ڈی آر ٹی اے سیکرٹری خاموش ،شہریوں کا ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،

تفصیلات کے مطابق شہر میں آٹو وچنگ چی رکشوں کی مناسب بروقت دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اکثر وبیشتر رکشے سڑکوں پر آلودگی پھیلاتے نظر آتے ہیں ،رکشوں کے دھوئیں کی وجہ سے شہری سانس ،دمے اور آشوب چشم کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ،

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ناکارہ رکشوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے سے شہریوںکو سانس جیسی بیماریوں کا سامنا ہے ،

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیاہےکہ ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ،محکمہ ماحولیات سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کو متحرک کیا جائے تاکہ شہری مہلک وبائی امراض سے محفوظ رہ سکیں ،
٭٭٭
مچھر اور مکھیوں کی کثیر تعداد کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شہر کے گلی محلوں میں کچرے اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے ،مچھر اور مکھیوں کی کثیر تعداد کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ،سیوریج کا نظام ناکارہ ،گلی محلوں میں کیڑوں ،مکوڑوں ،مکھیوں اور مچھروں کا راج ،مکھیوں اور مچھروں کی یلغار کے باعث بیماریاں پھیلنے کا خدشہ لاحق ،

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت مضافاتی علاقوں کے گلی محلے کچرے اور گندگی سے اٹے پڑے ہیں ،جہاں کیڑے ،مکوڑوں ،مچھروں ،مکھیوں کی تعداد میں روز بروز اضافے کے باعث علاقہ مکین الٹی ،دست ،ٹائیفائیڈ ،ڈینگی ،ملیریا اور دیگر امراض میںمبتلا ہورہے ہیں ،

شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے وارڈز کی تعداد تیس سے زائد ہے جہاں ایک سو سے زائد سینٹری ورکر ز کی فوج ظفر موج ہونے کے باوجود اندرون شہر کے گلی محلوں میں کچرہ کنڈی کے لگنے والے ٹیلے میونسپل کمیٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں ،

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرمیوں کے موسم کا آغاز ہورہا ہے گندگی کی وجہ سے مکھیوں ،مچھروں کی افزائش میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ،

ڈپٹی کمشنر اور میونسپل کمیٹی آفیسر نوٹس لیتے ہوئے اندرون شہر کے گلی محلوں کے خالی پلاٹس میں جمع ہونے والے گندگی اور نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کودرپیش مسائل کا حل نکالا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ،
٭٭٭
ڈیرہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ،غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے ڈیلرز کی موجیں ،من مانے نرخ مقرر ،

ری فلنگ کرنے والے دکانداروں نے سوئی گیس کی گھر وں میں سپلائی پیدا ہونے والے کم پریشر کی وجہ سے سلنڈروں میں ری فلنگ کروانے والے صارفین کو سرکاری نرخوں کی بجائے من مرضی کے نرخوں پر گیس فروخت کررہے ہیں جس کی وجہ سے صارفین سخت پریشان ہیں ،

ڈیرہ کے شہریوں نے وفاقی وزیر پیٹرولیم سے مطالبہ کیاہے کہ گیس کے کم پریشر کانوٹس لیتے ہوئے ضلع ڈیرہ کے صارفین کو گیس کی کمی کو دور کیا جائے

اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیاہے کہ گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ریفلنگ اور خود ساختہ نرخوں پر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو ارزاں نرخوں پر گیس سلنڈر دستیاب ہوسکیں ،
٭٭٭
ٹریفک حادثے میں سردار امتیاز خان بلوچ ڈرائیور اور گن مین سمیت زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ملتان روڈ انڈس ہائی وے پرگومل یونیورسٹی کے قریب کار کے ٹریفک حادثے میں سابق تحصیل ناظم اور جے یو آئی پروآ کے تحصیل امیر سردار امتیاز خان بلوچ ڈرائیور اور گن مین سمیت زخمی، زخمیوں کو فوری طور پر ڈیرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ،زخمی کی حالت تسلی بخش قرار ۔

پولیس ذرائع کے مطابق سابق تحصیل ناظم اور جے یو آئی پروآ کے تحصیل امیر سردار امتیاز خان بلوچ اپنی گاڑی میں علاقہ فتح سے واپس پروآ جارہے تھے کہ ملتان روڈ انڈس ہائی وے پر گومل یونیورسٹی کے قریب تیز رفتار گاڑی اور ان کی کار میں تصادم کے نتیجے میں سردار امتیاز خان بلوچ، ان کا ڈرائیور اور گن مین زخمی ہوگئے

جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
٭٭٭
خطرناک دہشت گرد ڈیرہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خطرناک دہشت گرد ڈیرہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ، مفرور دہشت گرد 2017میں بم دھماکے سمیت دہشتگردی کی دیگر واقعات میں انتہائی مطلوب تھا ،

پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ نے اطلاع پر کاروائی کے دوران درابن چونگی نزد ٹانک اڈا قبرستان کے قریب انتہائی مطلوب خطرناک دہشت سید عالم گنڈہ پور ولد شاہ عالم سکنہ لونی کو کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مطلوب دہشت گرد ٹی ڈی پولیس کو دہشتگردی، بم دھماکے اور قتل و اقدام قتل کی دیگر دفعات میں مقدمہ نمبر34مورخہ19دسمبر سال2017 میں انتہائی مطلوب تھا۔
٭٭٭
ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاﺅن

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاﺅن ، بھاری مشنری کے ذریعے گرڈ روڈ پر تجاوزات مسمار کردی گئیں ،

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محسن صلاح الدین کی قیادت میں ٹی ایم اے ڈیرہ سٹاف نے مقامی پولیس کے ہمراہ گرڈ روڈ پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران بھاری مشینری کا استعمال کرکے درجنوں تھڑے، سٹینڈ اور دوکانوں و ماکانات کے شیڈز و دیواروں کو مسمار کردیا گیا۔ ڈ

پٹی کمشنرڈیرہ محمد عمیر نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران بتایا کہ صوبائی حکومت کی واضح پالیسی کی روشنی میں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔

اس سلسلے میں تمام متعلقہ افراد کو قبل ازیں بھی نوٹسز جاری کئے جاچکے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کیلئے رضاکارانہ طور پر تجاوزات از خود ختم کردیں۔
٭٭٭
پولیس جوانوں کی کارکردگی سے پوری فورس کا وقار بلند ہوتا ہے ،حافظ واحد محمود

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود نے کہا ہے کہ درپیش چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والے پولیس جوانوں کی کارکردگی سے پوری فورس کا وقار بلند ہوتا ہے۔

جان ہتھیلی پر رکھ کر پیشہ وارانہ فرائض میں رول ماڈل کا کردار ادا کرنے والے پولیس افسران اور جوانان کی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔

ڈی پی او ڈیرہ نے واضح کر دیا ہے کہ قانون و انصاف اورمیرٹ کی بالا دستی سے قطع نظر کوئی بھی عمل قابل قبول نہیں لہٰذاپولیس افسران خوف خدا کو دل میں رکھتے ہوئے تمام معاشرتی تضاد ات اور وابستگیوں سے با لا تر اپنے پیشہ وارانہ فرائض عین عوامی تعلقات کے مطابق اد ا کریں۔

اپنی تمام توانائیاں صرف اور صرف انسداد جرائم ،امن و امان کے قیام اور عوام کو بلا امتیاز انصاف کی فراہمی کے لئے بروئے کار لائیں۔

ڈی پی او ڈیرہ نے انعام پانے والے پولیس افسران کو باورکرایا کہ پولیس فورس میں موجود ہ سزا و جزا ءکے عمل کو اس کی اصل روح کے مطابق عملی جامہ پہناتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے والے ہر رینک کے پولیس افسران و اہلکاروں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی جائے گی

جبکہ کام چور اور فرائض منصبی میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو محکمہ سے نکال باہر کر کے ان کی حوصلہ شکنی کو یقینی بنایا جائے گا۔

بہترین کارکردگی کی بنیاد پر نقد انعام اور اسناد پانے والے پولیس افسران میںانسپکٹرصغیر عباس ، سب انسپکٹر سلیم اللہ محسود،اسسٹنٹ سب انسپکٹر اصغر حسین، ہیڈ کانٹسیبل طارق لطیف ، ہیڈ کانسٹیبل محمد طاہر ، ڈرائیور کانسٹیبل عبدالحکیم اور پی اے ٹو ڈی پی او محمد نعمان شامل ہیں۔
٭٭٭
سات بالا خانہ مالکان کیخلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) بالا خانوں میں رہائش پزیر کرایہ داروں کی رجسٹریشن نہ ہونے پر سات بالا خانہ مالکان کیخلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں کرایہ داری ایکٹ کے تحت مکانات، دوکانات و بالا خانوں کی رجسٹریشن نہ کرانے پر

ایس ایچ او سٹی عابد اقبال کی قیادت میں مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 7بالا خانہ مالکان کیخلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقامہ تھانہ میں رجسٹریشن نہ کرانے پرمقدمات درج کرلئے۔
٭٭٭
کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر ڈیرہ مجاہد شاہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر ڈیرہ مجاہد شاہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کینٹ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اس موقع پر دوستانہ میچ کا افتتاح بھی کیا۔

کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر ڈیرہ مجاہد شاہ نے کہا کہ کینٹ بورڈ ڈیرہ نے ہمیشہ مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے ڈیٰرہ کینٹ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سپورٹس مین سپرٹ اور ڈسپلن کے تحت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کھیلوں کے فروغ کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ ڈیرہ کے اسٹاف کو محکمہ کی جانب سے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنیکا موقع فراہم کرنے کو بہترین عمل قرار دیتے ہوئے اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
٭٭٭
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ مچھروں کی آماجگاہ ،مریض صحت مند ہونے کی بجائے مذیدبیمار ہونے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ مچھروں کی آماجگاہ ،مریض صحت مند ہونے کی بجائے مذیدبیمار ہونے لگے ،ایمرجنسی کے اندر مچھروں کی بھر مار ،نہ سپرے نہ صفائی ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ کے اندر ناقص صفائی اور سپرے نہ ہونے سے پورا ہسپتال مچھروں کی آماجگاہ بن گیا ہے ،ضلعی انتظامیہ تو ڈینگی سے بچاﺅ کے بڑے دعوے کرتی ہے لیکن شہر کے مرکزی ہسپتال ہی مچھروں اور گندگی سے بھرپور شکل پیش کررہاہے ،

ڈی سی ،ڈی او ہیلتھ اپنے دفاتر میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ پیش کردیتے ہیں لیکن ہسپتال کی اصل حالت پر کوئی توجہ نہیں ،ایمرجنسی کے اندر وارڈز میں اس قدر مچھر ہیں کہ یہاں آنے والے صحت مند بھی بیمار ہوکر جاتے ہیں ،

عملہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کوئی سپرے ہی نہیں تو ہم کہاں سے سپرے کریں ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے فوری توجہ کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے تمام ڈی ایچ اوز کو ڈیوٹی اضلاع نہ چھوڑنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے تمام ڈی ایچ اوز کو ڈیوٹی اضلاع نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو ہدایات دی ہیںکہ وہ اپنے اضلاع میں الرٹ رہیں ‘ تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو بھی ڈیوٹی سٹیشن پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہیں ‘ ڈیوٹی اسٹیشن چھوڑنے سے قبل متعلق اہلکار اعلیٰ حکام کو آگاہ کریں۔

محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق ایم ایس کرونا وائرس کیس سے متعلق ڈی ایچ اوز کو آگاہ رکھے۔
٭٭٭
کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان نے سخت حفاظتی اقدامات کردیئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پڑوسی ملک ایران اور افغانستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان نے سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں اور اب تک ملک میں کورونا کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق اب تک قومی ادارہ صحت میں کورونا کے 104 سیمپلز کا ٹیسٹ منفی آیا اور ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی شخص منظرعام پر نہیں آیا۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کے داخلی مقامات سے اب تک 6 لاکھ افراد کو اسکریننگ کے عمل سے گزارا گیا ہے

اور ملک کے تمام داخلی راستوں پر اسکریننگ کے عمل پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے ،

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں بھی قومی ادارہ صحت کی سہولت سے کورونا کا ٹیسٹ کیا جاسکے گا۔واضح رہے کہ حکومت بلوچستان نے ملک کے دیگر علاقوں سے بلوچستان آکر تفتان کے راستے ایران جانے والے زائرین کو صوبے میں داخل ہونے سے قبل روک کر واپس کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

یہ احکامات ایران میں کورونا وائرس کی موجودگی کے پیش نظر جاری کیے گئے ہیں اس کے علاوہ پاک افغان سرحد باب دوستی اور طورخم میں حفاظتی اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی پر میڈیکل ٹیکنیشن ٹیم ریڈ کریسنٹ اور پی پی ایچ آئی کے تعاون سے لوگوں کی اسکریننگ کررہی ہے اور صرف چند روز میں 4 ہزار لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔
٭٭٭
مغربی ہواﺅں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) مغربی ہواﺅں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا،محکمہ موسمیات کی ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہوائیں اور ژالہ باری کی پیش گوئی ۔

محکمہ موسمیات خیبر پختونخوا آفس کے مطابق خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ جمعرات کی شام سے شروع ہو نے ہوگیاہے ، محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ ہفتہ کے دن تک جاری رہنے کا امکان ہے،

اس سلسلے میںپی ڈی ایم اے نے بھی مختلف اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں تیز بارشوں/برفباری اور ڑالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو بھی دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کی ہدایت کی ہے۔پی ڈی ایم اے مراسلے کے مطابق ادارے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے اور عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر د ے سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواﺅں کا سلسلہ جمعرات کی شام کو ملک میں داخل ہو ا ہے، جس سے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے،

ان ہی دنوں میں پشاور، چترال، سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، صوابی، مردان اور کوہاٹ میں بھی بارش ہوگی جبکہ بنوں، ڈی آئی خان میں چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
٭٭٭
کاشتکاروں کو گلاب کی قلمیں لگانے کا عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گلاب کی قلمیں لگانے کا عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار قلموں کی بڑھوتری کیلئے انہیں گیلی ریت یا مٹی میں گڑھا کھود کر 10سی15 روزکیلئے زمین میں الٹا رکھ کر دباد دیں

اور زمین کو اچھی طرح تیار کرکے اس میں ایک بوری ٹی ایس پی ، ایک بوری ایس او پی اور ایک بوری امونیم سلفیٹ کھاد ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملا دیں تاکہ زمین کی زرخیزی کو بہترین بنانے میں مد د مل سکے۔

کاشتکاروں کے نام پیغام میں محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ رواں ماہ کے دوران گلاب کی نئی قلمیں لگانے سے نہ صرف پودے کی بروقت بڑھوتری یقینی ہو جاتی ہے بلکہ گلاب کا پودا وقت مقرر ہ پر پھو ل بھی دینا شروع کردیتاہے۔

انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی و مشاورت کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔
٭٭٭
سورج مکھی کی فصل سے بہتر پیداوار کے حصول کیلئے بروقت آبپاشی کی جائے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سورج مکھی کی فصل سے بہتر پیداوار کے حصول کیلئے بروقت آبپاشی کی جائے۔ ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق سورج مکھی کی بہاریہ فصل کو عام طور پر 5 آبپاشیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

پہلا پانی فصل کے اگاو سے 20 دن بعد، دوسرا پانی پہلے پانی کے تقریباً 20 دن بعد، تیسرا پانی پھول نکلتے وقت، چوتھا پانی بیج بننے کے عمل کے دوران اور آخری پانی بیجوں کی دودھیا حالت یا بیجوں کی بڑھوتری کے دوران لگانا چاہیے۔

سورج مکھی کی فصل کو اس کی کل ضرورت کا 20 سے 25 فیصد پانی فصل اگنے سے لے کر ایک ماہ کے دوران لگانا چاہیے۔ فصل کو سوکا لگ جائے تو بیج کی پیداوار میں 40 فیصد سے زیادہ کمی ہوجاتی ہے اس کمی کی وجہ یہ ہے کہ ایک طرف تو عمل زیرگی متاثر ہوتا ہے

جس سے پھول کے مرکز میں بیج نہیں بنتے اورجو بیج بنتے ہیں ان کی جسامت بہت چھوٹی ہوتی ہے اور وہ بیج اندر سے خالی ہوتے ہیں۔اگر مارچ اور اپر یل میں موسم گرم ہو جائے تو فصل کو پانی دینے کا دورانیہ کم مگر پانی زیادہ مرتبہ لگانا چاہیے۔

شدید موسم میں آبپاشی کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔ بروقت آبپاشی کرنے سے بیج صحت مند اور زیادہ بنتا ہے جس سے پیداوارمیں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر زیادہ گرمی ہو تو بہاریہ سورج مکھی کو پھول نکلتے وقت پانی کا وقفہ کم کر دینا چاہیے ورنہ عمل زیرگی متاثرہونے کی وجہ سے پھول کا کچھ حصہ بیج بننے سے محروم رہ جاتا ہے


قتل کے38مقدمات سمیت83مقدمات کا فیصلہ سنادیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) مقدمات کی جلد سماعت اور انصاف کی فوری فراہمی کے لئے پاکستان بھر میں قائم ماڈل عدالتوںنے بدھ کے روز مجموعی طور پر 524 مقدمات کا فیصلہ کیا173 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کی38مقدمات سمیت83مقدمات کا فیصلہ سنا دیاجن میں منشیات کی45مقدمات شامل ہیں

تمام عدالتوں نے کل 636گواہان کے بیانات قلمبند کئے ماڈل عدالتوں کے مانیٹرنگ سیل کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق پنجاب میں قتل کی10اور منشیات کی27,اسلام ابادمیں منشیات کی1،سندھ میں قتل کی17اور منشیات کی9، خیبر پختونخواہ میں قتل کے 10اور منشیات کی7بلوچستان میں قتل کی1اور منشیات کی1مقدمہ کا فیصلہ ہواجن میں 9 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی

جبکہ دیگر 24ملزمان کوکل114سال9ماہ قید اور41لاکھ43ہزارروپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی اسی طرح 119سول ایپلٹ ماڈل عدالتوں نے مجموعی طور پر 219دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے اور152 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نی222مقدمات کے فیصلے کر دیئے ،

تمام عدالتوں نے 602 گواہان کے بیانات قلمبند کر کے مجموعی طور پر70ملزمان کو24سال15ماہ 15دن قید اور11لاکھ13ہزار268 روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
٭٭٭
کاشتکارگندم کی کنگی کے کنٹرول کیلئے فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کاشتکارگندم کی کنگی کے کنٹرول کیلئے فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں ، بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر مقامی عملے کے مشورے سے پھپھوند ک±ش زہروں کا استعمال کریں،

ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ گندم ہمارے ملک کی ایک اہم فصل ہے۔پچھلے برس گندم کی پیداوار میں کمی کی وجوہات میں کنگی یا رسٹ کی بیماری شامل ہے۔یہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ بارشوں کے بعد رسٹ یا کنگی کا حملہ ہو سکتا ہے۔تر

جمان نے مزید بتایا کہ بھوری کنگی کے پھیلاوکیلئے موزوں ترین درجہ حرارت20 تا25 ،زرد کنگی کیلئی10 تا20اورسیاہ کنگی کیلئی20 تا35ڈگری سینٹی گریڈ ہیبھوری یا خاکی کنگی کا حملہ تقریباً ملک کے تمام اضلاع میں یکساں طور پر ہوتا ہے اور بیماری کی وبائی صورت پیدا ہونے پر پیداوار میں کمی کا باعث بنتی۔

بھوری کنگی بالحاظ نقصان خطرناک ہے۔ ترجمان کے مطا بق بیماری کا حملہ عام طور پر پودے کے پتوں پر ہوتا ہے جس کی وجہ سے خاکی رنگ کے دھبے لائنوں کی بجائے بے ترتیب اور منتشر ہوتے ہیں۔ بڑھوتری کی اگیتی حالت میں حملہ ہونے پر پودے کمزور ہو جاتے ہیں اور پودے کا خوراک بنانے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔

بعض اوقات پیداوار میں 50 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔گندم پر حملے کی صورت میں فی ایکڑپیداوار میں 10 سے 30 فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے۔ وبائی حملے کی صورت میں ناقص قوت مدافعت کی اقسام گندم مزید کنگی پھیلا کر بہتر قوت مدافعت کی حامل اقسام گندم پر اثر انداز ہوکر پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں۔ز

رد کنگی کا حملہ عام طور پر شمالی اور کچھ وسطی اضلاع میں زیادہ ہوتا ہے۔ترجمان نے بتا یا کہ پچھلے سالوں میں بارانی علاقوںمیں زیادہ ہوا ہے اور معاشی نقصان کی حد بھی زیادہ رہی ہے۔عام طور پر اس کا حملہ پتوں پر ہی ہوتا ہے جبکہ انتہائی شدید حملے کی صورت میں سٹے بھی متاثر ہوتے ہیں۔

اس کی پہچان یہ ہے کہ پودے کے پتوں پر زرد رنگ کے چھوٹے چھوٹے دھبے متوازی قطاروں میں یا لائنوں میں صف بستہ ہوتے ہیں۔وبائی حملے کی صورت میں اس کا نقصان بھوری کنگی سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔

ترجمان کے مطا بق سیاہ کنگی کے حملے کی صورت میں عموماً بھورے یا کالے رنگ کے دھبے پتوں کی ڈنڈیوں یا تنے پر ظاہر ہوتے ہیں جو کہ بعد میں پھٹ جاتے ہیں اور سیاہ رنگ کا سفوف باہر نمودار ہوتا ہے۔

کاشتکار گندم کی فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور فصل پرکنگی کے حملہ کی صورت میں ٹیبو کونازول، پیروپی کونازول،ٹرایا ڈیمی فان اور ٹرائی فلوکسی سٹروبن+ٹیبو کونازول میں سے کسی ایک پھپھوندک زہر کا استعمال محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کے مقامی فیلڈ عملہ کے مشورہ سے کریں۔

About The Author