دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

27فروری2020:آج جموں اینڈ کشمیر میں کیا ہوا؟

جموں اینڈ کشمیر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

اعظم خاں، ان کی اہلیہ اور بیٹے جیل میں

رامپور ،

سماج وادی پارٹی کے قدآور رہنما اور ریاست اترپردیش کے رامپور سے رکن پارلیمان اعظم خاں، ان کی اہلیہ رکن اسمبلی تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو 2 مارچ تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ انہوں نے بدھ کورامپور کی اے ڈی جے 6 کورٹ میں سرینڈر کیا تھا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس دوران بڑی تعداد میں پولیس فورس اور تمام اعلی افسران موجود تھے۔

اعظم خاں، اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم رامپور کی اے ڈی جے 6 کورٹ میں حاضر ہوئے تھے جہاں انہوں نے ضمانتی درخواست دائر کی۔ ان کی ضمانتی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے اعظم خاں، اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو چھ روز کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ذرائع  کے مطابق اعظم خاں، ان کی اہلیہ اور بیٹے جیل میںکل ضلعی عدالت نے اپنا ایک فیصلہ سناتے ہوئے 88 معاملوں کی کارروائی کے تحت اعظم خاں کے خلاف قرقی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

اپنی رہائش گاہ کی قرقی کا نوٹس دیکھ کر اعظم خاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ آج کورٹ میں حاضر ہوئے تھے۔غور طلب ہے کہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور اترپردیش میں سماج وادی دور حکومت میں چار مرتبہ وزارت کے عہدوں پر فائز رہنے والے موجودہ رکن پارلیمان اعظم خاں کے خلاف مختلف معاملوں میں 80 سے زائد مقدمات دائر ہو چکے ہیں۔القمرآن لائن کے مطابق ان مقدمات میں وہ کئی مرتبہ الہ آباد ہائی کورٹ کا بھی دروازہ کھٹکھٹا چکے ہیں۔ جس پر ان کو کئی معاملوں میں وہاں سے سہولت بھی حاصل ہوئی تھی۔

ذرائع  کے مطابق تازہ معاملہ اعظم خاں کے بیٹے سابق ایم ایل اے عبداللہ اعظم کے فرضی برتھ سرٹیفیکیٹ کا ہے۔بی جے پی کے مقامی رہنما آکاش سکسینہ نے اس معاملے میں اعظم خاں، اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کے خلاف دفعہ 420، 467 اور 468 کے تحت دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

کئی مرتبہ ضلعی عدالت میں اس پر سماعت کے لیے تاریخیں لگیں لیکن اعظم خاں کسی بھی تاریخ پر کورٹ میں حاضر نہیں ہوئے۔ ایک مرتبہ رامپور کورٹ نے اعظم خاں کے گھر کے پاس عدالت میں حاضر ہونے کے لئے منادی بھی کرائی لیکن پھر بھی وہ کورٹ میں حاضر نہیں ہوئے۔ 25 فروری کو بھی اس معاملے میں عدالت میں شنوائی تھی۔ اعظم خاں پھر بھی حاضر نہیں ہوئے تو کورٹ نے 83 معاملوں کی کارروائی کے تحت ان کی جائیداد کی قرقی کا نوٹس جاری کر دیا۔

ذرائع  کے مطابق قرقی کا نوٹس دیکھتے ہی آج اعظم خاں نے کورٹ میں سرینڈر کا فیصلہ کیا اور اپنی اہلیہ و بیٹے عبداللہ اعظم کے ساتھ ضلع کی اے ڈی جے 6 کورٹ میں حاضر ہوگئے۔ذرائع  کے مطابق انہوں نے ضمانتی درخواست لگائی لیکن کورٹ نے ان کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے چھ دن کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔

اس دوران ضلعی عدالت سے لیکر رامپور جیل تک بڑی تعداد میں پولیس کے جوان اور افسران نظر آ رہے تھے وہیں اعظم خاں کے حامی بھی جیل کے ارد گرد نظر آئے۔اس دوران سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر اکھلیش کمار تو وہاں موجود نہیں تھے لیکن سمبھل سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر فیروز خاں نے ذرائع   سے بات کرتے ہوئے کہا کہ

یوگی حکومت نے ریاست میں کوئی ترقیاتی کام تو کئے نہیں لیکن جس نے اترپردیش میں محمد علی جوہر یونیورسٹی جیسا تعلیمی ادارہ قائم کیا آج اسی کو سزا دی جا رہی ہے۔بہر حال آج سابق وزیر اور سماج وادی پارٹی کے قدآور ممبر پارلیمنٹ اعظم خاں، اہلیہ رکن اسمبلی ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کی رات جیل میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہی گزرے گی۔


پیسے لے کر امتحان گاہ میں نقل کرانے پر طلبا کا احتجاج

اتراکھنڈ ،

اتراکھنڈ میں فاریسٹ گارڈ بھرتی امتحان میں ہونے والے اسکینڈل پرطلبا میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے، سیکڑوں طلبا نے جلوس نکال کر ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اورمطالبہ کیا کہ فاریسٹ گارڈز بھرتی امتحان دوبارہ کرایا جائے۔

ریاستی حکومت نے گزشتہ ماہ فارسٹ گارڈ ز کی بھرتی کے لئے امتحان منعقد کرایا تھا۔ جس کے بعد طلبا نے الزام لگایا ہے کہ امتحان میں مافیا کے ذریعہ نقائص لگا کر دوسرے طلبا کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے کاشی پور میں طلبا نے جلوس نکال کر ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور تحصیل میں ایس ڈی ایم سندر سنگھ تومر کو ایک میمورنڈم پیش کرنے ہو بے 100 دن میں دوبارہ معائنہ کر امتحان کرانیکامطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق طلبا رہنما ہردیو سنگھ نے بتایا کہ’اس فاریسٹ گارڈز بھرتی امتحان میں فون بلوٹوتھ ایئر فونز اور دیگر آلات کے ذریعہ کچھ امیدواروں سے رقم لیکر انہیں امتحان دلایا گیا ہے

ساتھ ہی او ایم آر شیٹ پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی۔ جو امتحان میں بیٹھنے والے طلبہ کے ساتھ ناانصافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ’حکومت کے ساتھ ملی بھگت مافیا طلبا کے مستقبل کے ساتھ جس طرح کھیل رہیہیں اسے کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔’

About The Author