دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

27فروری2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پرمبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر سےصاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹ:

انکوائریز میں کرپشن ثابت ہوئے 2 ماہ سے زائد عرصہ گزر نے کے باجود تحصیلدار بہاولنگر ,سٹی پٹواری اور رجسٹری محرر کے خلاف کاروائی نہ ہو سکی.

اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر منور حسین مگسی کی طرف سے مذکورہ اہلکاران کے خلاف تین انکوائریز رپورٹس کرپشن کے ثبوتوں کے ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو بھجوائ گئیں جن میں مذکورہ اہلکاران کے
خلا ف محکمانہ ایکشن کیساتھ ساتھ اُنکے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تجویز بھی کی گئی

جس پر تاحال کوئی عملدرآمد نہ ہوسکا- تفصیلات کےمطابق شہری کی طرف سےرجسٹری کلرک اور سٹی پٹواری بہاولنگرکے خلاف غلط شیڈول کے ذریعے کروڑوں روپوں کی کرپشن، وثیقہ فیس ہڑپ کرنے، سرکاری ریکارڈ غائب کرنے ودیگرالزمات کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگرکی طرف سے کی جانے والی انکوائریز میں الزمات ثابت ہونے

اور اے سی بہاولنگرنے مذکورہ اہلکاران کے خلاف اندراج مقدمہ سمیت کرپشن میں ملوث اہلکاران کی معاونت کرنے پر تحصیلداربہاولنگرکے خلاف محکمانہ کاروائی کے لیے بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) کو لکھے گئے 3 لیٹرز کو تقریبا 2 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے کرپٹ اہلکاران کے خلاف نا صرف یہ کہ

کوئی محکمانہ کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی بلکہ مذکورہ تینوں اہلکاران تاحال اپنی سیٹوں پر براجمان ہیں اور اُسی آب وتاب سے کرپشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈی سی بہاولنگر کو کی جانے والی تحریری شکایات جن میں رجسٹری کلرک دفتر سب رجسٹرار بہاولنگر وسیم اللہ اور پٹواری حلقہ سٹی بہاولنگر بشیر نون کے خلاف غلط شیڈول کی رجسٹریوں کے ذریعے کروڑون روپوں کی کرپشن کرنے

اوروثیقہ فیسیں ہڑپ کرنے سمیت متعدد الزمات عائد کیے گئے تھے کے رسپانس میں اے ڈی سی (ریونیو) نے اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر منور حسین مگسی کو انکوائری و کاروائی کا حکم دیا جس پر اے سی بہاولنگر نے مذکورہ معاملات پرانکوائریز مکمل کرتے ہوئے 23/12/2019 کو بزریعہ لیٹر نمبرAC/PA/3312 اورلیٹر نمبرAC/PA/3313 اپنی رپورٹ اے ڈی سی (ریونیو)کو بھجوائی۔

ان انکوائری رپورٹس کے مطابق رجسٹری محرر وسیم اللہ نے ؤثیقہ فیس مبلغ 393600 روپے غبن کی ہے اوررپورٹس میں مذکورہ اہلکار کے خلاف محکمانہ کاروائی کے ساتھ اندراج مقدمہ کی سفارش بھی کی گئی ہے -مزید براں انہی اہلکاران کے خلاف ایک تیسری انکوائری رپورٹ میں اے سی بہاولنگر نے 15/01/2020 کو بزریعہ لیٹر نمبرAC/PA/149 بشیر نون پٹواری حلقہ سٹی بہاولنگر اور

رجسٹری کلرک وسیم اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ و محکمانہ کاروائی کی سفارش کرتے ہوئے لکھا ہےکہ مذکورہ اہلکاران کے خلاف کرپشن ، ریکارڈ غائب کرنے اور سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے کے الزامات درست ثابت ہوئے ہیں جس پر دونوں اہلکاران کے خلاف اندراج مقدمہ اور محکمانہ کاروائی کی سفارش کی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق کرپشن میں دونوں اہلکاران کو تحصیلدار سجاد لودھی کی مکمل معاونت حاصل تھی جس پر تحصیلدار کے خلاف بھی محکمانہ انکوائری کی سفارش کی گئی ہے مگر تاحال اعلی افسران کی طرف سے تینوں اہلکاران کے خلاف کوئی محکمانہ کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی

اور وہ بدستور اپنی سیٹوں پر براجمان ہیں چند ریونیو افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ قبل ازیں پٹواری بشیر نون نے دوران تعیناتی حلقہ رب نواز پورہ، اندرون حدود کمیٹی کالونی رقبہ کے انتقالات اور دوکانات کی جگہ پلاٹ اسی طرح دُکانات کی جگہ مکانات ظاہر کر کے غلط شیڈول کے ذریعے سرکاری خزانہ کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا

جس کی شکایات ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے لے کر کمشنر بہاوپور حتٰی کہ چیف سیکرٹری تک کو بھی کی گئیں تاہم مذکورہ پٹواری کے خلاف ڈیپارٹمنٹل ایکشن لینےکی بجائے انعام کے طور پراسے شہری پٹواری تعینات کر دیا گیا

جہاں وہ ایک بار پھر رجسٹری کلرک اور تحصیلدار کے ساتھ مل کر غلط شیڈولنگ کے ذریعے سرکاری خزانہ کو کروڑوں کا نقصان پہنچا چکا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے
رابطہ کی کوشش پر ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے رسپانڈ نہیں کیا . اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نے اپنے موقف میں بتایا کہ

معاملہ ابھی انڈر انوسٹی گیشن ہے تاہم جب اسسٹنٹ کمشنرمنور حسین مگسی کو انکی طرف سے کی جانے والی انکوائریوں کے ریفرنس نمبرز بتانے کے ساتھ انہیں انکوائری رپورٹس کی نقول بھجواءی گئیں تو انہوں نے خاموشی اختیار کر لی…….

About The Author