کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)
پسند کی شادی کرنے کی رنجش،ڈیڑھ سال بعد بیٹی کو ایک ماہ کے نواسے سمیت اغواء کرکے گھر لے جانے والے سفاک والد نے بیٹوں سے ملکر بیٹی اور نواسے کو قتل کردیا،اطلاع پرڈی ایس پی، ایس ایچ او کوٹ ادوبھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،
نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد خاوند کے حوالے،کارائی کا آغاز کردیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ بستی سمندری موضع منہاں کے رہائشی فداحسین گورمانی کے بیٹے مختیار حسین گورمانی نے علی پور کے رہائشی عبدالقیوم راجپوت کی بیٹی ایمن بی بی سے ڈیڑھ سال قبل کورٹ میرج کی تھی،
جس کے بطن سے ایک ماہ کا بیٹا حسین علی بھی تھا،ڈیڑھ سال بعد عبدالقیوم 3قبل کوٹ ادو میں ان کے گھر اپنے بیٹوں محمد احمد قیوم،اویس،فاروق سمیت دیگر ساتھیوں اسلم بھٹہ،شان مصطفی عرف ہریرہ 4نامعلوم کے ہمراہ مسلح آتش اسلحہ دھاوا بول دیااور گن پوائنٹ پر بیٹی ایمن بی بی اور ایک ماہ کے اس کے بیٹے حسین علی سمیت اسے اٹھا کر کار میں ڈال کر فرارہوگئے تھے،
جبکہ چھڑانے پر مختیار حسین کی والدہ صغراں بی بی اس کی بیٹی فضا بی بی اور ندیم گورمانی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا جس کا پولیس نے عبدالقیوم سمیت اس کے بیٹوں محمد احمد قیوم،اویس،فاروق سمیت دیگر ساتھیوں اسلم بھٹہ،شان مصطفی عرف ہریرہ 4نامعلوم کے خلاف مقدمہ نمبر92/20زیردفعہ/363365درج کرلیاتھا،
گزشتہ روز والدعبدالقیوم نے اپنے گھر علی پور میں اپنے بیٹوں محمد احمد قیوم،اویس،فاروق ودیگر کے ہمراہ بیٹی ایمن بی بی کوایک ماہ کے نواسے حسین علی سمیت دونوں کو قتل کرکے انکی نعشیں دفنا دیں،وقوعہ کی اطلاع پر
ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجازحسین بخاری،ایس ایچ اوکوٹ ادو افتخار عرفان کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے دونوں ماں بیٹے کی نعش کو برآمد کراکے قبضہ میں لے لیا،نعشوں کے پوسٹمارٹم کے بعد اس کے خاوند مختیار حسین گورمانی کے حوالے کردی،پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔
کوٹ ادو
شیخو شوگر ملز انتظامیہ کی جانب سے مزدوروں کو انجکشن لگا کر نجی ٹارچر سیل میں رکھ کر بہیمانہ تشدد واقعہ،شیخو شوگر ملز انتظامیہ کے خلاف شہریوں کا احتجاج،مظاہرین نے مین شاہراہ بلاک کردی،مظاہرین نے دڑہ چوک میں دھرنا دیا،
3 گھنٹے بعد ایس ایچ او سنانواں سے مذاکرات،ملز انتظامیہ کے خلاف ہونے والی ایف آئی آر میں اغواء کی دفعات کا اضافہ،ملزمان کی گرفاتاری کیلئے پولیس نے 2دن کا ٹائم مانگ لیا،کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے،
اس بارے تفصیل کے مطابق 16 فروری کے روزشیخو شوگر ملز سے عبدالرؤف کھکھ اپنے دیگر ساتھیوں رفیق گاڈی اور ہدایت راجپوت کے ہمراہ 50ہزار مالیت کا تانبا چوری کرکے جار رہے تھے کہ سیکورٹی گارڈ الطاف حسین نے گیٹ کراس کرتے ہوئے انہیں دھر لیاتھا،
جن کے خلاف تھانہ سناواں میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا، 18فروری کے روز شیخو شوگرمل میں بوائلنگ ہاؤس فٹر پر کام کرنے والا 15 سالہ پرانا ملازم الطاف حسین گرمانی ڈیوٹی ختم کرکے 4 بجے شام اپنے گھر جا رہا تھا کہ سیکورٹی گارڈوں نے اسے قابو کر لیا
اور جی ایم ایڈمن شیخو شوگر ملز میجرمحمدبشارت کے پاس لے گئے، جی ایم نے الطاف گرمانی سے کہا کہ ہدایت اللہ وغیرہ نے جو تار تانبا چوری کی ہے اس میں آپ بھی شامل ہو، الطاف گرمانی کے انکار پر جی ایم کے حکم پرسیکورٹی گارڈ وں الطاف،
احسان اور ایک نامعلوم نے الطاف گورمانی کے کپڑے اتار کر اسے برہنہ کردیاتھا اوراس کی پیٹھ کولہوں ور کمر پر بہیمانہ تشدد کیا اور کئی گھنٹے تک اسے محبوس کیے رکھا تھا،تھانہ سنانواں کی طرف سے کاروائی نہ ہونے پر متاثرہ الطاف گورمانی نے سوشل میڈیا پر وڈیو جاری کی تھی
جس پر پولیس سنانواں نے اس کا میڈیکل کرانے کے بعد جی ایم ایڈمن محمدبشارت سمیت سیکورٹی گارڈ وں احسان اور محمد الطاف ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ نمبر 65/ 20زیردفعہ342/506/355/34درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیاتھا،
دوسرے روز متاثرہ الطاف گورمانی نے سوشل میڈیا پر اپنا دوسرا بیان بھی وائرل کیا تھا جس میں اس نے مقامی ایم پی اے نیاز گشکوری پر جی ایم ایڈمن بشارت کو تھانے سے چھڑاکراپنی گاڑی میں لے جانے کا الزام عائد بھی کیا تھا،
ملزمان گرفتار نہ کرنے اور پولیس کی جانب سے شوگر ملز انٹطامیہ پر درج کئے گئے مقدمہ میں اغواء کی دفعات نہ لگانے اور مزدوروں کو نوکری سے نکالنے پر گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر انجینئر ملک بلال کھر،شان یوتھ ونگ سوشل میڈیا کے محمد عامر،
ہیومن رائٹس کمیٹی کے ممبر علی عباس قریشی اور محبوب خان مشوری زاہد گورایہ،قاضی نعیم,نعیم خان گرمانی،راشد بلوچ,زاہد گرمانی، فیاض گرمانی کی قیادت میں سینکڑوں شہریوں نے شیخو شوگر ملز انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا،
مظاہرین نے مین شاہراہ بلاک کرکے دڑہ چوک میں دھرنا دے دیا،دھرنے سے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر انجینئر ملک بلال کھر،شان یوتھ ونگ سوشل میڈیا کے محمد عامر،ہیومن رائٹس کمیٹی کے ممبر علی عباس قریشی اور محبوب خان مشوری نے کہا کہ
مزدوروں پر تشدد انسانیت اور حقوق کے خلاف ہے، انہوں نے کہا کے شوگرملز مافیا اتنے بدمعاش بن چکے ہیں کہ مزدوروں پر جو تشدد کیا گیا اس سے پہلے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،12گھنٹے تک تشدد کرتے رہے،ان کو انجکشن لگا کر ان پر تشدد کیا گیا،
ٹارچر سیل میں رکھا گیا، پولیس نے ملز انتظامیہ سے ساز باز کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں الٹا ان مزدوروں کو جیل میں ڈال دیا، انہوں نے کہا کہ ملز انتظامیہ نے ان مزدوروں کو اغوا کیا اور اغواء کے بعد نجی ٹارچر سیل میں رکھ کر ان کو برہنہ کرکے ان پر
بہیمانہ تشدد کرتے رہے،اس کے بعد ان کے خلاف تھانہ سناواں میں ایف آئی آر بھی درج کرادی جو کہ قابل مذمت ہے،مظاہرین نے کہا کہ پولیس نے مل انتظامیہ کے خلاف مزدوروں پر تشدد کی جو ایف آئی آر درج کی ہے، اس میں دفعات بھی ٹھیک نہیں لگائی گئی
اور وہ قابل ضمانت ہیں، اس طرح کی ایک سو ایف آئی آر بھی ملز انتظامیہ پر دی جائیں تو انہیں قبول نہیں، فوری طور پر ایف آئی آر میں اغوا کی دفعہ 365 کا اضافہ کیا جائے، مظاہرین نے کہا کہ یہ متاثرہ مزدور18سال سے شیخو شوگر ملز میں کام کر رہے تھے
جو بغیر کسی شوکازنوٹس سے پہلے فارغ کر دیے گئے،انہوں نے کہا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ شیخو شوگر ملز کے جی ایم میجر بشارت کے خلاف ہونے والے مقدمے میں 365 دفعات کا اضافہ کیا جائے، مزدوروں کو بحال کیا جائے اور ان ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،
بصورت دیگر وہ دھرناجاری رکھیں گے، ڈی ایس پی سید اعجاز حسین بخاری کے حکم پر3 گھنٹے بعد ایس ایچ او سنانواں منیر خان چانڈیہ نے ایڈوائزری کمیٹی جس میں ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی ملک بلال احمد کھر، محبوب خان مشوری،علی عباس قریشی،
مظہر خان جگلا نی،شان یوتھ ونگ سوشل میڈیا کے محمد عامر سے مذاکرات کرتے ہوئے ایس ایچ او نے ایف آئی آر میں فوری طور پر 365 دفعات کا اضافہ کرنے کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے 2 دن کا ٹائم مانگا لیا
جبکہ مزدوروں کی بحالی کے لئے ڈی سی مظفرگڑھ انجینئر شعیب خان ترین سے بات کی گئی جنہوں نے سوموار کو مل انتظامیہ کو طلب کرتے ہوئے دونوں کے ساتھ مذاکرات کرکے مزدوروں کی بحالی کا وعدہ کیا ہے،
مذاکرات کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے، قبل ازیں دڑہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ میں مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی جب کہ دھرنے سے مین شاہرہ 3گھنٹے تک بلاک رہی جس سے ٹریفک کو روانی میں شدید متاثر ہوئی۔
کوٹ ادو(
چنگ چی رکشہ ریلوے کراسنگ میں پھنس گیا،ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہرایکسپریس رکشہ سے ٹکرا گئی رکشہ ڈرائیورزخمی،ڈرائیور کو ہسپتال داخل کردیا گیا،10منٹ بعدٹریفک بحال کرکے ٹرین کوروانہ کردیا گیا،
زخمی رکشہ ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج،اس بارے تفصیل کے مطابق گزشتہ شام لوننڑوالا کا رہائشی مصطفی شاہ ریلوے کراسنگ کلومیٹرنمبری68-9-10سے اپنا رکشہ چنگ چی گزاررہاتھا کہ رکشہ کراسنگ میں پھنس گیا ا
سی اثناء میں ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہرایکسپریس موقع پرپہنچ گئی جوکہ کراسنگ میں کھڑے رکشہ سے ٹکراگئی،رکشہ ڈرائیوررکشہ سے جمپ لگاتے ہوئے
زخمیہوگیا،
ٹرین10منٹ تک وہاں رکی رہی،10منٹ بعدٹریک کوبحال کرکے ٹرین کوروانہ کردیاگیا،پولیس کوٹ ادونے ریلوے پولیس ملازم سروراحمدکی مدعیت میں مقدمہ نمبر97/20زیردفعہ279/427درج کرلیا ہے جبکہ
زخمی رکشہ ڈرائیورمصطفی شاہ کوتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادوداخل کرادیا گیا ہے،
کوٹ ادو(
لڑکی سے دوستی کا تنازعہ،ویگن اڈہ منیجرکومخالف نے فائرمارکرشدیدزخمی کردیا،عادی موٹرسائیکل چور گھر کے باہرسے شہری کا موٹرسائیکل اٹھا کرفرار،غیرقانونی آئل ایجنسی چلانے والے کوپولیس نے دھرلیا،مقدمات درج،
اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقع کوٹ ادوکے علاقہ وارڈ نمبر3کے رہائشی رمضان چغتائی کی کسی لڑکی کے ساتھ دوستی تھی، رمضان چغتائی کوشبہ تھا کہ لڑکی سے دوستی بارے ظفراقبال بھٹی نے لڑکی کے والدین کوبتایا ہے،
گزشتہ روزظفراقبال بھٹی جوکہ اڈہ ویگن پرمنیجر ہے اڈہ سے گھرجارہا تھا کہ راستہ میں موٹرسائیکل پرسواررمضان چغتائی نے اسے روک لیا
اورپسٹل کے فائرسے اس کی ٹانگوں میں فائرمارکرشدیدزخمی کرکے فرارہوگیا،پولیس کوٹ ادونے ظفربھٹی کی مدعیت میں رمضان چغتائی کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ نمبر96/20زیردفعہ324درج کرلیا،
تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع لعل میر کے رہائشی محمدوسیم گرمانی نے گزشتہ روز اپنے گھرکے باہر اپنی موٹرسائیکل کھڑی کرکے گھرچلاگیا،
کچھ دیربعدواپس آیا توموٹرسائیکل غائب تھی جسے ارسلان چونیہ،سجادعرفسجی ماچھی2نامعلوم کے ہمراہ اٹھاکرفرارہوگئے،
پولیس سنانواں نے دوران گشت اڈہ پٹھان ہوٹل پرقائم غیرقانونی آئل ایجنسی کوسیل کرکے ایجنسی مالک طارق کھکھ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،
پولیس سرکل کوٹ ادونے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں،
کوٹ ادو
مدرسہ عربیہ امدادلعلوم محمودکوٹ شہرمیں آج جمعۃ المبارک ختم بخاری شریف اوردستاربندی علماء کرام کی جائے گی،
دستاربندی مولانا مفتی عبدالرحمان جامی کریں گے
جسمیں حافظ محمدشریف اخبارفروش کوٹ ادو کے فرزندمولوی عبیداللہ کی بھی دستاربندی ہوگی،
اہل علاقہ کوشرکت دعوت دی جاتی ہے،
آج مورخہ 27/2/2020 تحصیل علی پور کےصحافی نمائندوں کااجلاس ہوا جسمیں RUJ کی باڈی تحصیل علی پور کا انتخاب کیا گیا اس اجلاس میں مشاورت کے ذریعے تمام ممبران کا چناو عمل میں لایا گیا اور یہ عزم کیا گیا کہ ضلعی RJU باڈی کے ساتھ ملکر صحافیوں کے مسائل اور صحافیوں کے لئے انشورنس پالیسی اور صحافی کالونی کے لئے مل جل کر عملی اقدام اٹھائے جائیں گے عہدیداران تحصیل علی پور کی تفصیل لف ہے۔
سر پرست ۔میاں محمد طارق سیت پور
صدر۔ خواجہ غلام باقر صد یقی اوصاف سیت پور
نائب صدر۔ محمد نازک حسین رند خبریں سلطان پور
نائب صدر۔ رانا محمد احمر نوائے وقت علی پور
جنرل سیکرٹری۔ رانا محمد عارف ضیاء اوصاف خانگڑھ دوئمہ
جوائنٹ سیکرٹری ۔ خواجہ علی عدیل جہان پاکستان سیت پور
سیکرٹری فنانس۔ ملک عبد الرشید خبریں خانگڑھ دوئمہ
سیکرٹری ایڈوٹائزنگ۔ محمد طارق قریشی آج نیوز علی پور
چیرمین مجلس عاملہ۔ رانا خورشید رضا نوائے وقت خیر پور
وائس چیرمین مجلس عاملہ ۔رانا محمد اشفاق خبریں خیر پور
مظفرگڑھ
ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل مظفرگڑھ کے عہدے داران کا الیکشن زیر نگرانی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب رضوان الحسن قریشی اور سینئر صحافی رانا امجد علی امجد منعقد ہوا.
جس میں سرپرست اعلی راؤ محمد رضوان الحق, سرپرست مہر محمد رفیق, چیئرمین یعقوب خان لودھی, سینئر وائس چیئرمین مہر شاہد سیال, وائس چیئرمین عثمان خٹک, صدر ملک امتیاز احمد تھہیم,
جنرل سیکرٹری سجاد حسین پتافی, سینئر نائب صدر مظفر جانگلہ, نائب صدر اول شفیق لغاری, نائب صدر دوم ڈاکٹر عقیل خان,
نائب صدر سوم ڈاکٹر اسد پرویز, ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اختر شاہین, جوائینٹ سیکرٹری مہر وسیم سیال, سیکرٹری اطلاعات سید رمیض بخاری,
فنانس سیکرٹری جاوید جتوئی, چیئرمین مجلس عاملہ خضر عباس, ممبران کاشف دھنوتر, اسد اللہ جتوئی, و دیگران شامل ہیں.
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ