دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

27فروری2020:آج ضلع ملتان میں کیا ہوا؟

ضلع ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگانکے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان،

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر شہربھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی، 329 لیٹر ناقص دودھ تلف

ڈائریکٹر آپریشن ساوتھ شہزاد مگسی کی نگرانی میں 46 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 4 ہزار 80 لیٹر دودھ کی چیکنگ

09 گاڑیوں میں موجود 329 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملتان میں 58دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیاجن میں سے 09کے سیمپل فیل اور 03گاڑیاں خالی پائی گئیں، عرفان میمن

ضائع کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں اوربڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے، عرفان میمن

ڈیری سیفٹی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کرتیں ہیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی

عوام کو ملاوٹ سے پاک خالص اور معیاری دودھ کی یقینی فراہمی اولین ترجیح ہے، عرفان میمن


پی ایس ایل مقابلے جاری ہیں کل ملتان سلطان اپنے ہوم گروانڈ پر کراچی کنگز کا مقابلہ کرے گی دونوں ٹیموں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی کی

گزشتہ روز پشاور زلمی کو ہرانے کے بعد ملتان سلطان کے حوصلے بلند ،،،پوائنٹ ٹیبل پر بھی ملتان سلطان پہلے نمبر پر آگئی پریکٹس سیشن سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملتان سلطان کے کھلاڑی شفیق علی کا کہنا تھا کہ

گزشتہ روز کی جیت پر جوش کراؤڈ کے باعث ملی ہوم گراؤنڈ کا فایدہ اٹھائیں اور کراچی کنگز کو بھی چت کردینگے

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میچ ڈے لائٹ ملی کھیلا جائیگا پوری کوشش ہوگی اپنے پہلے میچ کی طرح بڑا اسکور کریں ،،، ٹی 20 فارمیٹ میں سب ہی ٹیمیں فیورٹ ہوتی ہیں

پریکٹس سیشن میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بولنے، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی ٹرینگ کی ۔


ملتان:

کورونا وائرس کی وجہ سے باپ اور بیٹے میں دوری پیدا ہونے کا خدشہ

چائنہ سے آئے باپ سے بیٹے کی ملاقات رکوانے کے لیے ماں نے درخواست دائر کردی

عدالت نے بچے کے والد کو نوٹس جاری کردیا

بچے اور والد کے درمیان گزشتہ ڈیڑھ سال سے ملاقات ہوتی تھی

پانچ سال قبل شادی ہوئی پھر طلاق ہوگئی تھی

بچے کا والد چائنہ سے واپس آیا لیکن طبی معائنہ نہیں کرایا، زینب بخاری

سابقہ شوہر عمر اقبال چائنہ میں زیر تعلیم تھا ،

پاکستان واپسی پر چیک اپ نہیں کرایا گیا، درخواست گزار والدہ

کورونا وائرس کا شکار ہونے کا قوی امکان ہے

کمسن بیٹے عبدالوہاب سے ملاقات روکی جائے

خاتون نے ایڈووکیٹ حافظ نوید اختر کے توسط سے درخواست دائر کی۔


پاکستان ریلوے کے ٹرین ڈرائیور نے وقت سے زیادہ کام لینے پر احتجاجا پورے ملک میں گڈز ٹرینوں کا پہیہ جام کر دیا ملتان ڈویژن میں 10 مال گاڑیاں روک دی گئیں

پاکستان بھر میں ریلوے ڈرائیورز نے ہڑتال کا اعلان کردیا ،،، ریلوے ڈرائیور سنے نے مال گاڑیوں کا پہیہ جام کر دیا

ملتان ڈویژن میں مختلف علاقوں میں 10 گڈز ٹرین روک دی گئی گی احتجاج کے بعد ریلوے ترسیل کا کام بند ہوگیا ملتان ڈویژن میں دنیاپور قطب پور پور میلسی اور لیاقت پور میں مال گاڑیاں روک دی گئی

ں ٹرین ڈرائیور ایسوسی ایشن نے نے وقت سے زیادہ کام لینے پر احتجاجا ٹرینیں روک دیں ملتان ڈویژن میں داخل ہونے والے مزید تین مال گاڑیاں بھی روکنے کا اعلان کردیا۔


ملتان۔

کمشنر شان الحق کا میڈیکل ماسک کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس

۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو فوری صورتحال کی مانیٹرنگ اور ایکشن کا حکم دیدیا

۔کرونا وائرس کے تناظر میں میڈکل ماسک کی قیمتیں بڑھانا افسوسناک ہے۔کمشنر ملتان

عوام کرونا وائرس کے حوالے سے کسی منفی پراپیگنڈے کا شکار نہ ہوں۔کمشنر

میڈیکل ماسک کی قلت کرکے قیمتیں بڑھانے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔شان الحق

About The Author