دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہر کسان کم ازکم 20 فیصد گنے کی کاشت مزید کم کرے،پاکستان کسان اتحاد

کسان حکمرانوں پر تکیہ کرنے کی بجائے شوگر مافیا کو خود نتھ ڈالنے کی کوشش کریں.

رحیم یار خان

یونین کونسل شاہ پور بستی تریچڑی گنا گھٹاو مہم کے وزٹ کے دوران پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا،پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال، سید عامر فرید مشہدی،

جام منظور احمد تریچڑی نے کہا کہ کسان حکمرانوں پر تکیہ کرنے کی بجائے شوگر مافیا کو خود نتھ ڈالنے کی کوشش کریں. بہترین اور مضبوط نتھ یہی ہے کہ ہر کسان کم ازکم 20 فیصد گنے کی کاشت مزید کم کرے.

کم کاشت، زیادہ ریٹ اور زیادہ پیداوار کو ٹارگٹ بنائیں. چولستان کی ان کمانڈ زمینوں کو کمانڈ کرکے ان زمینوں کو مستقل طور پر سیراب کرنے کے لیے چولستان کے لیے نئی نہروں کی منظوری اجتماعی اور قومی نقطہ نظر اچھی بات ہے.

طاقت ور گروہوں کی مذکورہ بالا نئی نہروں کو پانی کی فراہمی کے لیے نان پرینیئر اور رحیم یار خان، صادق آباد ٹیل کے کاشتکاروں کے حق پر ڈاکہ نہ ڈالا جائے. قومی سطح پر ارسا کے ذریعے نہری پانی کی از سرے نو تقسیم کی جائے.

ضلع رحیم یار خان اور ضلع بہاول پور کا نہری پانی کا کوٹہ بڑھایا جائے. فلڈ واٹر چینل کے نام پر بنائی جانے والی عباسیہ لنک کینال ضیاء الحق کے دور میں کچے کے پانی پر ڈاکہ ڈالا گیاتھا.

پانی پر مزید قبضے کے لیے اب نیو عباسیہ لنک کینال سمیت کچھ مزید نہریں بنائی جا رہی ہیں.حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ نئی اور غیر آباد زمینوں کو آباد کرنے کے لیے پہلے سے آباد اور زرخیز زمینوں کا پانی بند کرکے یا کم کرکے انہیں بنجر بنانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی.

حکمران پہلـے نئی نہروں کے لیے ضلع رحیم یار خان کے پانی کے کوٹے میں اضافہ کریں.طاقت ورگروہ مختلف طریقوں سے روہی کی زمینوں کو ہتھیانے کے بعد اب ضلع بھر کے دوسرے کسانوں کے نہری پانی پر قبضہ کرنے جا رہے ہیں.

جوکہ سراسر زیادتی ہے. جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ چوروں کو مور اور موروں کو ہور پڑ چکے ہیں. کچے کے زمیندار خاص طور پر سیاستدان اپنے حصے کے نہری پانی کے تحفظ کے لیے ابھی سے جاگ جائیں. پھر نہ کہنا کہ

ہمیں تو کسی نے بتایا ہی نہیں تھا.اندرونی طور پر کاروائی مکمل ہو چکی ہے صرف عمل درآمد کرنا باقی ہے. منظور احمد تریچڑی نے کہا کہ ششماہی نہروں کے کسانوں کو بھی پانی فراہم کیا جائے.

About The Author