دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاک فضائیہ کی جانب سے کراچی کے ساحل پر سرپرائز ڈے

ایروبیٹکس ٹیم۔ شیر دل اسکواڈرن نے فضاؤں میں پاکستانی پرچم کے رنگ بکھیرے۔۔

پاک فضائیہ کی جانب سے کراچی کے ساحل پر سرپرائز ڈے۔۔ ائیر شو کے دوران فضائیں لڑاکا طیاروں کی گھن گھرج سے گونج اٹھی۔۔ایروبیٹکس ٹیم۔ شیر دل اسکواڈرن نے فضاؤں میں پاکستانی پرچم کے رنگ بکھیرے۔۔

27فروری 2019 کو بھارت کے ساتھ جھڑپ کی مناسبت سے سی ویو کراچ پرپاک فضائیہ کی جانب سے ائیر شو کا مظاہرہ کیا گیا جسمیں گورنر سندھ۔ وزیراعلی سندھ کور کمانڈر کراچی۔اور تینوں مسلح افواج کے نمائندوں سمیت دیگر شریک ہوئے

ائیر شو کے دوران پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں ایف سولہ۔ معراج۔ پاک چین دوستی کی مثال جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے پیشہ وارانہ تربیت کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

ملکی ساختہ جے ایف 17تھنڈر نےبلند فضاؤں میں ایروبیٹک فلائنگ کرکے شرکاء کا لہو گرمادیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوتے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آج کا تاریخی دن ہرسال بھارت کو سرپرائز دیا گیا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل

بھارت کومنہ توڑ جواب دیکر پاکستان ائیر فورس نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ہے۔
شرکاء نے بھی ائیر شو کو بہترین قراردیا۔

ائیرشو کی مناسبت سےسی ویو پر خصوصی انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

About The Author