ڈیرہ غازیخان (): حکومت پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ سپورٹس ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام تن سازی کے مقابلے گزشتہ روز منعقد ہوئے۔تونسہ میں جنوبی پنجاب اور ڈیرہ غازی خان میں جونیئر و مسٹر جونیئر اور مسٹر اولمپیا کے مقابلے منعقد کرائے گئے.مہمانان خصوصی مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک اور دیگر نے تن سازوں میں انعامات تقسیم کیے۔تن سازی کے مقابلوں میں بہاولپور اور ملتان ڈویژن سمیت 45 سے زائد تن سازوں نے حصہ لیامسٹر ڈیرہ غازی کے مقابلے میں ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان کے رجسٹرڈ 15 جم کے30 تن سازوں نے حصہ لیا مسٹر بننے والے تونسہ کے تن ساز عمیر جمیل کو نقد انعام 15ہزار روپے دیے گئے جبکہ مسٹر بننے والے تن ساز محمد یونس کو موٹر سائیکل انعام میں دی گئی اسی طرح بہاولپور ڈویژن کے دانش اقبال مسٹر جنوبی پنجاب اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے عمیرجمیل مسٹر جونیر جنوبی پنجاب بنے جنہیں موٹر سائیکلیں انعام کے طو رپر دی گئیں چیف آرگنائزر ڈویژنل سپورٹس آفیسرعطاالرحمن،اے سی تونسہ محمد یوسف اور تین ٹائم مسٹر ایشیاء بننے والے یحییٰ بٹ کے علاوہ صدر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن میر شفیق اعوان اور طاہر لغاری موجود تھے.
ڈیرہ غازیخان (): ڈیرہ غازیخان میں غیر قانونی ہاؤسنگ کالونی میں پلاٹوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے ریونیو عملہ کو ہدایات جاری کردی گئیں۔کمشنر نسیم صادق نے ضلع میں موجود تمام کالونیوں کا بھی ریکارڈ طلب کرلیا۔ ڈیرہ غازیخان میں ٹاہلی والا قبرستان کے نزدیک غیر قانونی گجر کالونی کے پلاٹوں کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے کمشنر نسیم صادق نے ہاوسنگ کالونیوں سے متعلق اجلاس منعقد کیا جس میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر موجود تھے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ رہائشی کالونیوں کے نام پر دھوکہ دہی اور جعلسازی سے عوام کو لوٹنے نہیں دیا جائیگا۔محکمے متعلقہ ریونیو ریکارڈ قبضہ میں لے لیں اور ہر قسم کی خرید و فروخت بند کردیں ریونیو عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گجر کالونی کیلئے کھاتہ نمبر 48 میں کالونی کیلئے 59 کنال 6 مرلہ ظاہر کیا گیا ہے۔کمشنر نے کہا کہ کالونی اور گھر کے نقشہ فیس جمع کرانے والوں کے کیسز 48 گھنٹوں کے اندر منظور کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہر کالونی میں روڈز،مسجد اور پارک کا رقبہ فروخت نہیں کیا جائیگا جس کیلئے 30 فیصد رقبہمختص ہوگا۔مالکان سڑکوں،مسجد،پارک کا رقبہ فروخت نہیں کرسکیں گے۔کمشنر نے عوام سے بھی کہا کہ وہ پلاٹ خریدتے وقت تسلی کرلیں کہ کالونی منظور شدہ ہے۔سڑکوں،مسجد اور پارک کا رقبہ کارپوریشن یا میونسپل کمیٹی کے نام منتقل ہوچکا ہے اجلاس میں ڈی او پی خورشید نصیر، ہاؤسنگ کالونیوں کے مالکان و ڈویلپرز ملک رفیق اعوان،میاں جاوید اور دیگر موجود تھے.
ڈیرہ غازیخان (): کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے ٹڈی دل کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی ویڈیو لنک کانفرنس شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر موجود تھے.کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ٹڈی دل کے حوالے سے احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔صرف ضلع راجنپور کے پہاڑی علاقوں میں ٹڈی دل کی موجودگی کی اطلاعات ملیں جس پر متعلقہ محکمے کام کررہے ہیں۔ٹڈی دل اور ان کے انڈوں کی تلفی کیلئے سپرے سمیت دیگر اقدامات کئے جارہے ہیں۔عوام کو آگاہی بھی دی جارہی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالغفور غفاری،ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود اور دیگر موجود تھے.
ڈیرہ غازیخان (): کمشنر نسیم صادق کی زیر صدارت نجی سکولوں کے سربراہان کا اجلاس، عمارتوں کے نقشے اور کمرشلائزیشن سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کی عمارتوں کے نقشے منظور کرائے جائیں۔نقشہ اور کمرشلائزیشن فیس سمیت کارپوریشن کے دیگر واجبات فوری ادا کئے جائیں۔کمشنر نے کہا کہ عمارتوں میں پانی فیس اور دیگر واجبات کی ادائیگی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیاجائے.
ڈیرہ غازیخان (): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلعی محکمہ بہبودِ آبادی کے موبائل سروس یونٹ نے زندہ پیر کے علاقہ میں میڈیکل کیمپ لگایا۔ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری نے بتایا کہ فیملی پلاننگ فیلڈ کیمپ میں خواتین اور بچوں کا علاج معالجہ،ضروری ادویات کی فراہمی کے ساتھ منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہی دی گئی انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر بارڈر ملٹری پولیس کے تعاون سے منعقدہ کیمپ سے خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد مستفید ہوئی۔
ڈیرہ غازیخان (): ڈائریکٹر تعلقات عامہ ریاض الحق بھٹی نے ڈیرہ غازیخان میں بہترین خدمات سرانجام دیں. تبادلے ملازمت کا حصہ ہیں ان خیالات کااظہار ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے ریاض الحق بھٹی کے تبادلے کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان تعیناتی کے دوران انہوں نے انتہائی محنت اور دیانت کے ساتھ فرائض منصبی ادا کیے. دریں اثنا سینئر صحافیوں نے بھی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ریاض الحق بھٹی سے الوداعی ملاقات کی اور ان کے بہاولپور تبادلے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا.
ڈیرہ غازیخان ():ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے تین سو فٹ گہرے کنویں میں چھلانگ لگا کر اقدام خود کشی کرنے والے نوجوان کو زندہ نکال لیا. ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل صدر ہسپتال تونسہ منتقل کر دیاگیا. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے بتایا کہ کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ بستی ریتڑہ وہوا کے 27سالہ حفیظ اللہ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر 300فٹ گہرے کنویں میں چھلانگ لگا دی ہے جس پر ریسکیو ٹیم تشکیل دی گئی اور نوجوان کو زندہ نکال لیاگیا.
ڈیرہ غازیخان (): وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تونسہ شریف میں گزشتہ روز میلہ کے انعقاد کیاگیا جس میں تحصیل کے سکولوں کے بچوں، والدین اور اساتذہ نے شرکت کی. یونیسف کے تعاون سے عادل پارک میں منعقدہ میلے کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد یوسف چھینہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے فن فیئر اور کھیلوں کے مقابلے اہم کردارادا کرتے ہیں. انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں نصاب کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں باقاعدگی سے منعقد کرائی جائیں تاکہ طلباؤطالبات پر نصابی بوجھ کم کر کے معیاری تفریح کے مواقع فراہم کیے جاسکیں.میلہ کے دوران بچوں کی تفریح کیلئے جھولے اوردیگر سہولیات فراہم کی گئی تھیں. اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی نویدالحق، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر وزیر احمد برمانی، لٹریسی موبلائزر مختیار حسین، یاسر عرفات، گلباز احمد، حفیظ الرحمن، زبیر احمد، اطہر اقبال،پرنسپل بوائز ہائی سکول تونسہ ذوالفقار علی م ملغانی اوردیگر موجو دتھے. ڈی ای او لٹریسی نوید الحق نے بتایاکہ میلے میں شرکت یقینی بنانے کیلئے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دی گئی.
ڈیرہ غازیخان ():ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے آفس میں سائلین کے مسائل سنے. تحریری و زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع میں موجود سرکاری دفاتر میں عوام کو عزت و تکریم دی جائے گی. علاوہ ازیں انہوں نے کورٹ کیسز کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کے موقف سنے.
ڈیرہ غازیخان (): ڈویژنل سپورٹس آفیسرڈیرہ غازیخان عطاالرحمن نے کہا ہے کہ میلہ مویشیاں و اسپاں کے موقع پر 27فروری کو کبڈی انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے جبکہ 28فروری جمعۃ المبارک کو تین بجے دن دیسی کشتیوں کے مقابلے کرائے جائیں گے جن میں نامور پہلوان شرکت کریں گے. انہوں نے یہ بات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں صدر ریسلنگ ایسوسی ایشن مظہر علی لاشاری، شیر پنجاب عمیر پہلوان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز طار ق خانزادہ، محمد حفیظ اور چیف کوچ وزیر اعلی کرکٹ اکیڈمی کلیم فاروقی موجود تھے.
ڈیرہ غازیخان ()اپوزیشن کو چور ڈاکو کہنے والے کٹھ پتلی نااہل حکمران چور دروازے سے اقتدار میں آئے ۔عمران خان کے نئے پاکستان میں مہنگائی ،بے روزگاری سے تنگ عوام چیخےں ماررہے ہیں دربد رسیاسی خانہ بدوش جھوٹ اور الزامات کی سیاست سے حکو مت کا دفاع کرر ہے ہیں ۔ان خےالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک نے شعبہ خواتین کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیامسز شہناز سلیم ملک نے کہا کہ معاشی بحران سنگین حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگاکر عوام کا خون نچوڑ نے پر تلی ہوئی ہے نوکریوں کا خواب دیکھا کر کروڑوں لوگوں کو بےروزگار کر دیا گیا آٹا ، مافیا کو کھلی چھٹی معاشی تباہی کی قیمت قوم اور ملک کو ادا کرنی پڑ رہی ہے گالیاں دینے سے ملک،صنعت،کاروبار،روزگار اور گھر نہیں چلتے چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے ہی اصلی چوراورڈاکو ہیں اور حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لینگے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی ۔
ڈیرہ غازیخان ()قادریہ موبائل سنٹر پر اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی واردت ، قمتی موبائل لے اڑے علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود بلاک نمبر 34 میں گزشتہ شب رات 8 بجے ایک موٹرسائیکل پر تین نوجوانوں ڈکیت آئے اور دکان مالک اور اس کے دوست سے اسلحہ کے زور پر قمتی موبائل چھین کر لے گئے وقوعہ کے بعد مقامی پولیس اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے پولیس نے تفتیش شروع کر دی
ڈیرہ غازیخان ()پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئی سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،ملاوٹی مصالحوں،ایکسپائرڈ اشیائ،غیر معیاری گوشت کی فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر07فوڈپوائنٹس کو سربمہر کیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر85,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائی کرتے ہوئے سرخ مرچوں میں ملاوٹ کرنے،ٹیسٹ رپورٹ پازیٹوآنے،کھلے مصالحوں،ایکسپائرڈ اشیائ،گٹکے کی فروخت کرنے،فوڈآئٹمز کے ساتھ نان فوڈ آئٹمز رکھنے،حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات ہونے،لائسنس نہ ہونے،ناقابل سراغ رنگ کاٹ کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پرمظفرگڑھ میں واقع خلیل اینڈ سنز کریانہ سٹور،کاشف کریانہ سٹور،ڈی جی خان میں شاہین کریانہ سٹور،لیہ میں واقع نوراں خان سپائسز ڈسٹری بیوٹر،راجن پور میں واقع ارشد نظام کریانہ سٹور،ارشد شاہ کریانہ سٹور کو سربمہر کیا گیاجبکہ راجن پور میں مزید چیکنگ کے دوران بسم اللہ پولٹری شاپ کو سابقہ دیے گئے نوٹسز پر عمل نہ کرنے،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس نہ ہونے،خراب پانی کے استعمال،لائسنس نہ ہونے،حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات ہونے اور ناقص صفائی پرپولٹری شاپ کو سیل کیا گیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی خان ڈویژن کے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں، ورکنگ ایریا صاف نہ ہونے، ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی اور ناقص انتظامات پررحیم یارخان میں 39ہزارروپے،ڈی جی خان میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو33ہزار روپے،مظفرگڑھ میں 8ہزار روپے،لیہ میں 5000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔غیر معیاری دودھ،زائدالمیعاد ڈرنکس،ملاوٹی مصالحہ جات،اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔فوڈسیفٹی ٹیمز نے چیکنگ کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر146فوڈ پوائنٹس وزٹ کرتے ہوئے114کو بہتری نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔
ڈیرہ غازیخان () انصاف لیبر ونگ کے ضلعی عہدہ داروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا جنرل سیکرٹری انصاف لیبر ونگ جنوبی پنجاب نے نئے عہدہ داروں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق انیس الرحمن ضلعی صدر،راحیل رنداور ضیاء خٹک نائب صدور،عبدالمالک سومروجنرل سیکرٹری،ثنا اللہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،عبدالرشید گندی ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل ڈی جی خان،ملک شعیب ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل تونسہ شریف،حاجی آصف مستوئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل کوٹ چھٹہ،یونس لغاری ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل ٹرائبل ایریا(کوہ سلیمان)،قاضی سعد خان سیکرٹری اطلاعات،خرم جسکانی سیکرٹری فنانس اور عبدالرحمن کو سیکرٹری لیبر ڈوپلمنٹ مقرر کیا گیا ہے.
ڈیرہ غازیخان ():پولیس لائن ڈی جی خان میں پودے لگا کر گرین اینڈ کلین مہم کا آغاز کر دیا گیا۔آر پی او عمران احمر اور ڈی پی او اسد سرفراز نے پودالگایا۔اس موقع پر آر پی اوانسپکٹر عمران احمر مے کہا کہ جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان پولیس نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔صاف ستھرا ماحول ہماری آنے والی نسلوں کے لئے بھی اہمیت کا حامل ہے۔پولیس کے دفاتر اور پولیس اسٹیشنز میں بھی پودے لگائیں جائیں گے، درخت لگانے کے بعد ان کی نگہداشت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے درخت لگانے سے ماحولیاتی تبدیلی پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔ معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے اپنا اپنا کردار ہر کسی کو ادا کرنا چاہیے۔
ڈیرہ غازیخان ():پولیس تھانہ چوٹی کی کاروائی، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اسد سرفراز کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چوٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جواء کے اڈہ پر ریڈ کر کے 3 ملزمان خان اللہ ولد پیر بخش پولی سکنہ چوٹی غلام مصطفی ولد کریم بخش چنگوانی سکنہ چوٹی اور ریاض ولد احمد یار منجوٹھ سکنہ چوٹی کو گرفتار کر لیا۔گرفتار کیے ہوئے ملزمان کے قبضے سے جواء کی رقم 2800 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیااسی طرح تھانہ چوٹی کی دوسری کاروائی میں 1سال سے مفرور Aکیٹیگری کا مجرم اشتہاری بھی گرفتار کر لیا گیا مجرم اشتہاری پولیس تھانہ چوٹی کو ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ اشتہاری مجرم اظہر حسین ولد صوبھا تالپور بستی تالپور کا رہائشی ہے۔پولیس ترجمان محمد کاشف نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے مجرم اشتہاری سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ چوٹی چوہدری علی محمد کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ناپاک ارادوں کا ناکام بنایا جا رہا ہے۔ڈی پی او اسد سرفراز کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا۔
ڈیرہ غازیخان ():اپوزیشن کو چور ڈاکو کہنے والے کٹھ پتلی نااہل حکمران چور دروازے سے اقتدار میں آئے۔عمران خان کے نئے پاکستان میں مہنگائی،بے روزگاری سے تنگ عوام چیخیں ماررہے ہیں دربد رسیاسی خانہ بدوش جھوٹ اور الزامات کی سیاست سے حکو مت کا دفاع کرر ہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک نے شعبہ خواتین کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیامسز شہناز سلیم ملک نے کہا کہ معاشی بحران سنگین حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگاکر عوام کا خون نچوڑ نے پر تلی ہوئی ہے نوکریوں کا خواب دیکھا کر کروڑوں لوگوں کو بیروزگار کر دیا گیا آٹا، مافیا کو کھلی چھٹی معاشی تباہی کی قیمت قوم اور ملک کو ادا کرنی پڑ رہی ہے گالیاں دینے سے ملک،صنعت،کاروبار،روزگار اور گھر نہیں چلتے چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے ہی اصلی چوراورڈاکو ہیں اور حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لینگے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔
ڈیرہ غازیخان (): تھانہ کوٹ مبارک کا علاقہ نو گو ایریا میں تبدیل لادی گینگ کے مسلح افراد کی طرف سے مخالفین کو قتل اوردہشت گردی کا سلسلہ جاری۔ گزشتہ شب حملہ میں دو افرادجاں بحق تین زخمی، علاقہ میں خوف وحراس پھیل گیا، اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ مبارک کی حدود سیمنٹ فیکٹری کے نزدیک موضع پتی بخش جندانی میں گزشتہ سے پیوستہ رات محمد اسلم ولد خمیسی جندانی کی بیٹھک پر لادی گینگ کے بندوں نے اچانک حملہ کردیا اور اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں بیٹھک پر موجود 2افراد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ 3افراد شدید زخمی ہوگئے.پولیس نے مقتولین کی نعشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ لادی گینگ کے افراد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جس کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پیدا ہوگیا واضح رہے کہ لادی گینگ کے مسلح ڈاکوؤں علاقہ میں مسلسل جندانی برادری کے افراد کو قتل کررہا ہے اور اسوقت تک جندانی برادری کے دس سے زائد افراد لادی گینگ کی گولیوں کا نشانہ بن کر اس دنیا سے کوچ کر چکے ہیں علاقے میں دہشت گردی کے اس واقعہ کے خلاف جندانی برادری کے درجنوں افراد نے گزشتہ روز پیر عادل کے مقام انڈس ہائی وے پر دھرنا دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس لادی گینگ کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئے ہے آئے روز ان کے افراد ناحق قتل کیے جا رہے ہیں انہوں نے وزیراعلی پنجان عثمان بزدار، آرپی او عمران احمر سے انصاف اور اورلادی گینگ کے خاتمہ کے لئے رینجرز اور پولیس کے ذریعے کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیاہے اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر آر پی او عمران احمرنے بتایا کہ تھانہ کوٹ مبارک پولیس نے مقدمہ نمبر42/20زیردفعہ 302/324/148/149ت پ کے تحت دس نامزد اور سترہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتار ی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر روانہ کر دی گئیں ہیں جبکہ احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کر کے جاں بحق ہو نے والوں کی سخت سیکیورٹی میں تدفین بھی کرا دی گئی ہے۔
ڈیرہ غازیخان (): قادریہ موبائل سنٹر پر اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی واردت، قمتی موبائل لے اڑے علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود بلاک نمبر 34 میں گزشتہ شب رات 8 بجے ایک موٹرسائیکل پر تین نوجوانوں ڈکیت آئے اور دکان مالک اور اس کے دوست سے اسلحہ کے زور پر قمتی موبائل چھین کر لے گئے وقوعہ کے بعد مقامی پولیس اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
ڈیرہ غازیخان ():کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ حبیب الرحمن گاڈی نے کہا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان کے چوتھے روز کیمسٹری اور جنرل سائنس کے دو مضامین کے پیپر ہوئے جس میں 77,331 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ذکریا سائنس ہائیر سکینڈری سکول کرم داد قریشی میں ایک طالب علم نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا جس پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی گئی یہ بات انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر امتحانی صورتحال سے آگاہی دیتے ہوئے کہی کنٹرولر امتحان حبیب الرحمن کا کہنا تھا کہ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ میٹرک امتحان سالانہ 2020میں دو مضامین کیمسٹری اور جنرل سائنس جس میں بالترتیب73552 اور 3779مجموعی طورپر 77331امیدواران نے شرکت کی جن کے لیے 241سنٹرفرسٹ ٹائم اور 218سنٹرسکینڈ ٹائم قائم کیے گئے اسی طرح امتحانی عمل شفاف اور معیاری بناتے ہوئے نقل کرنیوالے بوٹی مافیا کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے موبائل سکواڈ اور بورڈ عملہ کے علاوہ ضلعی انتظامیہ بھی خصوصی نگرانی کرتے ہوئے اچانک سنٹروں کا معائنہ کرتی رہی انہوں نے بتایا کہ امتحان کے دوران سیکرٹری بورڈ عبدالوحید قیصرانی، اسسٹنٹ کمشنر زتونسہ، ڈی جی خان، لیہ، راجن پور، شاہد ملک، اسد اللہ، مراد حسین،ڈائریکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر، سابق ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مظہر حسین گشکوری، الطاف حسین، ڈی ای او ز، ڈپٹی ڈی ای اوز، موبائل انسپکٹرزو دیگر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول عالیوالہ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈونہ تونسہ، ہائی سکول سوکڑ تونسہ، گورنمنٹ بوائز کالج روجھان، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول راجن پور، گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول محمد پور، گورنمنٹ بوائز محمد طارق شہید ہائر سکینڈری سکول کوٹ مٹھن، گورنمنٹ بوائز کالج راجن پور، گورنمنٹ گرلز کالج راجن پور، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وسندے والی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شہر سلطان، گورنمنٹ بوائز،گرلز کالج سنانواں، گورنمنٹ بوائز، گرلز ہائیر سکینڈری سکولز روہیلانوالی، گورنمنٹ بوائز کالج مظفر گڑھ، ابدالین ہائیر سکینڈری سکول، گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول محمود کوٹ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خیر پور سادات، گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری کوٹ ادو، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خان پور بگا شیر، گورنمنٹ گرلز کالج خان گڑھ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کرم داد قریشی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حسان پور کمبائنڈ، گورنمنٹ بوائز کالج جتوئی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی پور، گورنمنٹ گرلز، بوائز ہائر سکول پہاڑ پور، لیہ پبلک سکول، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ سلطان، گورنمنٹ بوائز کالج،گرلز کالج چوک اعظم، گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول ٹبی قیصرانی، گورنمنٹ گرلز کالج تونسہ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ قیصرانی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھوک اترا، پنجاب کالج بوائز ونگ ڈیرہ غازی خان، آصف سلیم ہائر سکینڈری سکول علی پور و دیگر امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا اور امتحانی عمل کو شفا ف بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بورڈ ہذا کے انتظامات کو سراہا جبکہ ذکریا سائنس ہائیر سکینڈری سکول کرم داد قریشی سے محمد ظہیر فاروقی سپرنٹنڈنٹ بورڈ نے ایک طالب علم نقل کرتے ہوئے پکڑا ہے جس پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن نے بتایا کہ وہ خود بھی سیکرٹری بورڈ عبدلوحید قیصرانی کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ کرتے رہے ہیں۔
ڈیرہ غازیخان (): یوسی سیکرٹری پر مبینہ بیہما نہ تشددکیس،مقامی معززین علاقہ اور کونسلرنے صلح کرادی،رنجش،مقدمہ ختم کرنے اعلان،تفصیلات کے کے مطابق یونین کونسل بھکرواہ میں چند روز قبل سیکرٹری اللہ بچایا پر قلندر،جاوید،ممتازعرف منا نے تشددکیا تھا،جس کی وجہ س معاملہ طول پکڑ گیا تھا مقدمہ بھی درج ہوا تھا گزشتہ روز معززین علاقہ،مقامی زمیندار اور کونسلرز سب انسپکٹر نصراللہ خان ملکانی، غلام مصطفی بھٹی،ریاض خان برمانی،مصطفی خان جوگیانی،نے دونوں فریقین کو غازی کالونی ڈیرہ غازیخان میں اکٹھا کیا اور غیر مشروط طور پر صلح کرادی اور تمام رنجشیں اور مقدمہ خارج کرنے کا اعلان کیا گیااس موقع پرعبدالعزیز خان چانڈیہ صوبائی صدر سیکرٹریز یونین کونسلز پنجاب معززین علاقہ فاروق بلوچ سابق تحصیل نائب ناظم،جمعہ خان جوگیانی، نصراللہ خان ملکانی،گھلن خان جو گیانی،جیٹھا خان جو گیانی،محمد نواز جوگیانی،مقصور احمد کچھیلہ،فقیر محمد بلوچ،حیدر گبول،عبدالمجید رمدانی،غلام اکبر کچھیلہ،یاز احمد پنوار،شبیر خان میرانی،شاہد مجید لودھی،عارف نذیر،الطاف حسین بھٹہ،محمدشفیع وڈانی،سید اقبال شاہ،عدنان سعید پتافی،اقبال لغاری،فیصل اکبر،نصراللہ بھٹہ،ابراہیم کھوسہ،ممتاز قریشی،عبدالستار بغلانی بھی موجود تھے۔
ڈیرہ غازیخان ():جمیعت علماء اسلام کے تحصیل امیر ڈاکٹر محمد یونس راج نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں حکمران صرف مسائل پیدا کر رہے ہیں نت نئے مسائل پیدا کرکے قوم کو حقیقی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ کیا ملک میں باقی سارے مسائل حل کئے جا چکے ہیں کہ اب ملک کا مسئلہ صرف نواز شہباز زرداری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی صبرہ ناچاں میں ارکان کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بالکل ناکام ہو چکی ہے اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف جے یو آئی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے حکومت کے ہر عوام دشمن اقدام کے خلاف اگر کوئی جماعت میدانِ عمل میں ہے تو وہ صرف جے یو آئی ہے جو کہ عوام کی حقیقی ترجمان بن چکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ چھ مارچ کو ختمِ نبوت کانفرنس تاریخ ساز کانفرنس ہوگی جسمیں ملک بھر سے مرکزی شخصیات خطاب کریں گی مرکزی خطاب مولانا فضل الرحمن کا ہوگا تحصیل سیکرٹری جنرل ملک رب نواز کھلول اور مولانا جاوید امیر یوسی صبرہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ