دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

26فروری2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

تحصیل کوٹ ادو کے شہریوں کی سنی گئی،ڈی سی مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں بند پڑے واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فوری طور پر چالو کرنے کی ہدایت،ڈی سی کے حکم پراسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ متحرک ہو گئے،

بستی پتل میں قائم واٹر فلٹریشن پلانٹ فعال کردیا گیا، عوام کو پینے کا صاف اور صحت مندپانی کی فراہمی کے سلسلہ میں تحصیل بھر کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ جلدفنگشنل کردیے جائیں گے،

اسسٹنٹ کمشنر،اس بارے تفصیل کے مطابق 2010میں آنے والے بد ترین سیلاب کے بعد تحصیل کوٹ ادو میں کروڑوں روپے مالیت سے لگائے جانے والے پینے کے صاف پانی کے واٹر فلٹریشن پلانٹ جوکہ دیکھ بھال انتظام و انصرام کو بہتر انداز میں نہ چلانے اور وہاں پر سٹاف متعین نہ ہونے کی وجہ کچھ ہی عرصہ کے بعد خراب ہونا شروع ہوگئے تھے

اور واٹر فلٹریشنز کی حالت زار خراب سے خراب ہوتی چلی گئی تھی جبکہ ان کے فلٹر بھی آج تک تبدیل نہ کئے گئے تھے اور شہر کوٹ ادو کے اکثر واٹر فلٹریشنز کو بند کرکے تالے لگا دیے گئے تھے، ان میں سے قیمتی سامان اور ٹوٹیاں تک نشیووں نے نکال کر فروخت کر ڈالی تھیں،

بد ترین سیلاب کے بعد تحصیل کوٹ ادو میں پانی مضر صحت اور آلودہ ہو جانے سے شہری ہیپا ٹائٹس،بی،سی سمیت دل گردہ،پھیپھڑے اور جگر کے امراض میں ہو رہے تھے،

حالیہ دنوں میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لگائے جانے والے ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے کیمپ میں کوٹ ادو کی عوام میں ہیپاٹائٹس کی بڑھتی ہوئی رپورٹس پر ڈی سی مظفرگڑھ انجینئر شعیب خان ترین نے نوٹس لیتے ہوئے تحصیل بھر میں لگے واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فنکشنل کرنے کا حکم جاری کردیا،

ڈی سی مظفرگڑھ انجینئر شعیب خان ترین کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے گزشتہ روز کوٹ ادو شہر میں لگے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کیلئے دورہ کیا اور بستی پتل میں لگے واٹر فلٹریشن کو مکمل فنکشنل کردیا گیا،

اس بارے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے کہا ہے کہ ڈی سی مظفرگڑھ انجینئر شعیب خان ترین کی ہدایت پر عوام کو پینے کا صاف اور صحت مندپانی کی فراہمی کے سلسلہ میں تحصیل بھر کے تمام بند پڑے واٹر فلٹریشن پلانٹ ضروری مرمت کے بعد جلد انہیں فنگشنل کردیا جائے گا

اور ن کی مرمت و بحالی کے بعد ضروری دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہری بلاتعطل پینے کا صاف پانی حاصل کر سکیں،انہوں نے کہا کہ

صاف اور محفوظ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے،تحصیل کوٹ ادو کے شہریوں کو پانی سے پیدا ہونیوالی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے مختلف مقامات پر لگے

واٹر فلٹریشن پلانٹ فعال کردیے جائیں گے،ان واٹر فلٹر پلانٹس سے مستقبل میں ہزاروں لوگ فیضیاب ہوں گے ۔


کوٹ ادو

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے کہا کہ صحت کی معیاری،اعلی سستی ترین سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کا خصوصی مشن ہے،بنیادی مراکز صحت لیول تک صحت کی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ

غریب مریض حکومت کی اس سہولیات سے مستفید ہو سکیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بنیادی مرکز صحت بستی پتل میں اچانک دورہ کے دوران کیا،انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کو ہدایت کی کہ مرکز صحت میں تمام تر انتظامی وطبی امور کو چوکس رکھا جائے

اس سلسلے میں غفلت یا عدم توجہی کی قطعا گنجائش نہیں،انہوں نے بی ایچ یو میں موجود عملہ کوفرائض کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ

عوام کو تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سہولیات فراہمی کو یقینی بنائیں اورڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں،انہوں نے واضح کیا کہ بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز کی اچانک انسپکشن کا عمل جاری رہے گا،

بعد ازاں انہوں نے بی ایچ یو میں ملازمین کی حاضری، ادویات کے سٹاک، ادویات کی فوری فراہمی، ڈسپنسری اور دیگر امور سمیت بی ایچ یو میں لیبر روم، ایمرجنسی روم،

بیڈ شیٹس کا معائنہ کیا،انہوں نے بی ایچ یو میں علاج معالجہ کے لئے آئے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور مرکز صحت کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا۔


کوٹ ادو

آئی جی پنجاب کا15 پر تفریحاَ کالز کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا حکم،15 پر کال کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ 2رو ز میں جھوٹی کال کرنے والے 4افراد کے خلاف مقدمات درج، اس بارے تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیرنے پنجاب بھر کے تھانوں پر15 پر تفریحاَ کالز کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا حکم جاری کردیا ہے،

سرکل کوٹ ادو پولیس نے جھوٹی کال کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے،تحصیل کوٹ ادو کے پانچوں تھانوں پر 15کی کالوں کی بھر مار ہوگئی ہے اور عوام پولیس کو جھوٹی اطلاعات دیکر اپنے مخالفین کو پھنسانے کی کوشش کرتی ہے

جھوٹی کال سے نجات کیلئے ڈی پی او مظفر گڑھ سید ندیم عباس کی ہدایت پر بحث کاروائی کا آغاز کر دیا ہے گزشتہ 2روز کے دوران پولیس دائرہ دین پناہ اورپقلیس کوٹ ادو نے 4الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں

گزشتہ روزپہلی 15پرکال تھانہ دائرہ دین پناہ میں موسول ہوئی جس میں چک نمبر528ٹی ڈی اے کے رہائشی محمداعظم چانڈیہ نے 40ہزار کی ڈکیتی کا ڈرامہ رچا کر3نامعلوم پرڈکیتی کا الزام لگایا تھا پولیس کی طرف سے وقوعہ کی تصدیق نہ ہونے پرپولیس دائرہ دین پناہ نے اسے حراست میں لے کر

اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ گزشتہ روزتھانہ کوٹ ادو میں 15پر2کالیں ڈکیتی کی موصول ہوئیں جس میں ایک کال موضع چوہدری کے عمران شاہ نے کی جس میں اس نے الزام لگایا کہ پل پھٹے والی کے قریب نظام شاہ نے اسے ہوٹل کے کمرہ میں بندکرکے اس کا موٹرسائیکل اٹھا کرفرار ہوگیا،

وقوعہ کی موقع پر تصدیق نہ ہونے پرپولیس نے عمران شاہ کوحراست میں لیکراس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،دوسری کال پولیس کوٹ ادوکو نظام شاہ نے کی کہ عمران شاہ نے اس کے ساتھ ڈکیتی کی ہے وقوعہ جھوٹاہونے پر پولیس نے نظام شاہ کوحراست میں لیکر اس کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ 25-1835ڈی182-کے تحت مقدمہ درج کرلیا،

چوتھی کال تھانہ محمودکوٹ میں موضع رودن والہ کے رہائشی سجادحسین راجپوت نے دی جس میں اس نے الزام عائدکیا کہ زاہد حسین ہنجرا نے اس کے ساتھ ڈکیتی کرکے اس کی رقم 65ہزار اورقیمتی موبائل فون چھین کرفرارہوگیا موقع پروقوعہ کی تصدیق نہ ہونے پر پولیس محمودکوٹ نے سجادحسین کو حراست میں لے لیا

اوراس کے خلاف جھوٹی اطلاع دینے کا مقدمہ درج کرلیا پولیس نے چاروں واقعات کے الگ الگ ٹیلی گراف ایکٹ 25-1835ڈی182- کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

پولیس کا قماربازی کے اڈہ پرچھاپہ تاش جوا کھیلنے والے 3جواری گرفتار داؤپرلگی رقم تاش کے پتے برآمد مین شاہراہ بلاک کرنے پرٹرک ڈرائیورتھانہ بند پولیس نے شراب فروش بھی دھرلیا۔بھاری مقدارمیں دیسی شراب برآمد۔پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے

اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ پولیس محمودکوٹ نے مخفی اطلاع پر گھلی چوک میں قماربازی کے اڈہ پرچھاپہ مارکرتاش جواکھیلنے والے 3جواری ممتازشاہ عرف ملنگا،محمدشوکت پتافی اورایازتھہیم کوگرفتار کرکے موقع سے داؤپرلگی رقم 13ہزاراورتاش کے پتے برآمد کرلیے۔

پولیس کوٹ ادونے ریلوے چوک بلاک کرنے پرٹرک نمبری567ٹی کے ڈبلیو کے ڈرائیور عبدالرحمن کھوکھر کوگرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس محمودکوٹ نے دوران گشت موضع واں پتافی کے ملازم حسین تھہیم کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ
سے 2لیٹردیسی شراب برآمدکرلی۔پولیس سرکل کوٹ ادونے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے مقدمات کی تفتیش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جام آفتاب حسین نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے صحت مند ذہن کے ساتھ ساتھ ایک صحت مند جسم بھی ضروری ہے، اچھی اور معیاری تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں کو آباد رکھانا بھی ضروری ہے

یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں جاری سپورٹس گالا کی تقریبات کے موقع پر کہی، انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند جسم ہی ایک صحت مند دماغ کا مالک ہوتا ہے،طلباء و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے،

اس موقع پر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج رانا مسعود اختر نے اپنے خطاب میں بتایا کہ کالج ہذا میں 53ویں سالانہ سپورٹس گالا کی تقریبات جاری ہیں جس میں کالج کے طلباء بڑے جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں، کالج ہذا کے طلباء قومی سطح پر متعدد کھیلوں میں حصہ لے چکے ہیں

او راپنے کالج اور ضلع کا نام روشن کرچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ سپورٹس گالا نے انعقاد کا مقصد طلباء وطالبات میں کھیلوں کی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، سپورٹس گالہ میں کالج ھذا کے طلبہ نے تمام کھیلوں میں بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا،

دوسرے دن 400سو میٹر کی ریلے ریس، سائیکل ریس، بوری بند ریس، گولا بازی اور نیزہ بازی کے مقابلے ہوئے، سپورٹس گالا میں کالج ھذا کے طلباء و طالبات نے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کشمیری ثقافت کے سٹال بھی لگائے ہوئے تھے جس میں طلباء وطالبات نے ثقافتی ملبوسات زب تن کئے ہوئے تھے،

اس موقع پر ملک خیر محمد بدھ سمیت کالج کے پروفیسرز، لیکچرارزاور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اختتامی تقریب میں صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحئی خان دستی مہمان خصوصی ہونگے۔

About The Author