لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت میں توسیع کے معاملے پر پنجاب حکومت نے فیصلہ کرلیاہے۔
پنجاب حکومت کا نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
اس سے قبل حکومتی کمیٹی نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کی سفارش کردی تھی ،
سفارشات پر مبنی رپورٹ آج وزیراعلی پنجاب کو ارسال کی گئی گئی،
فراہم کردہ میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں توسیع نہ کرنے کی سفارش کی گئی ،
نواز شریف کی صحت پر حکومتی اور لیگی اراکین کے میٹنگ میں ڈاکٹر عدنان نے وڈیو لنک کے زریعے دو ہفتے کا مزید وقت مانگا تھا
ڈاکٹر عدنان نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا تھا کہ دو ہفتے بعد نواز شریف کو اسپتال داخل کروایا جائے گا۔
محکمہ داخلہ اور میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع بارے رپورٹ تیار کی،
محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ اور معالج کمیٹی کو مطمن نہ کر پائے،
خیال رہے کہ حکومتی کمیٹی نے یہ سفارش بھی کی ہے کہ نواز شریف کی اسپتال منتقلی کی صورت میں ضمانت میں توسیع کی جاسکتی ہے،
لاہور: وزیر اعلی آفس رپورٹ پر جو احکامات جاری کرے گا اس پر عمل ہوگا، راجہ بشارت
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور