مئی 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت کا نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ حکومتی کمیٹی نے یہ سفارش بھی کی ہے کہ  نواز شریف کی اسپتال منتقلی کی صورت میں ضمانت میں توسیع کی جاسکتی ہے،
لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت میں توسیع کے معاملے پر پنجاب حکومت نے فیصلہ کرلیاہے۔ 
پنجاب حکومت کا نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
اس سے قبل حکومتی کمیٹی نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کی سفارش کردی تھی ، 
سفارشات پر مبنی رپورٹ آج وزیراعلی پنجاب کو ارسال کی گئی  گئی، 
فراہم کردہ میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں توسیع نہ کرنے کی سفارش کی گئی ،
نواز شریف کی صحت پر حکومتی اور لیگی اراکین کے میٹنگ میں ڈاکٹر عدنان نے وڈیو لنک کے زریعے دو ہفتے کا مزید وقت مانگا تھا
ڈاکٹر عدنان نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا تھا کہ دو ہفتے بعد نواز شریف کو اسپتال داخل کروایا جائے گا۔ 
 محکمہ داخلہ اور میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع بارے رپورٹ تیار کی، 
محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ اور معالج کمیٹی کو مطمن نہ کر پائے، 
خیال رہے کہ حکومتی کمیٹی نے یہ سفارش بھی کی ہے کہ  نواز شریف کی اسپتال منتقلی کی صورت میں ضمانت میں توسیع کی جاسکتی ہے،
لاہور: وزیر اعلی آفس رپورٹ پر جو احکامات جاری کرے گا اس پر عمل ہوگا، راجہ بشارت

%d bloggers like this: