دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

7 مادری زبانوں کوقومی زبان قراردینے کے بل پر مزید غور کے لئے سب کمیٹی قائم

قائمہ کمیٹی قانون و انصاف  میں مسلم لیگ ن کے رکن کھیسومل داس نے ملک کی مختلف مادری زبانوں کا بل پیش کردیا ہے۔

وزارت قانون نے اردو کے علاوہ بھی مادری زبانوں کو قومی زبانیں قرار دینے کی مخالفت کردی

کھیسومل  داس نے آئین کے آرٹیکل 251میں ترمیم تجویز کی ہے اور کہا ہے کہ اردو کے ساتھ ساتھ ، پنجابی ، سندھی ،پشتو،بلوچی ، براہوی ، ہندکو اور سرائیکی کو بھی اردو کے ساتھ ساتھ قومی زبانوں کا درجہ دیا جائے۔

اردو قومی زبان ہے اسے ہی وفاق پاکستان میں مرکزی حیثت حاصل ہونی چاہئے, سیکرٹری قانون

بھارت میں کتنی زبانوں کو قومی زبان کا درجہ حاصل ہے, پی پی رکن سید نوید قمر کا وزارت قانون سے استفسار

بھارت میں ہندی ہی قومی زبان ہے اس کا تلفظ بھی طے کردیا گیا ہوا ہے, سیکرٹری قانون

اردو کسی صوبے کی زبان نہیں یہ چاروں صوبوں اور دنیا میں پاکستان کی پہنچان ہے, لیگی رکن چوہدری محمودبشیر ورک

باربار صوبوں کو جوڑنے والی زبان اردو کو پتہ نہیں کیوں کمزور کرنے کی باتیں ہوتی ہیں, محمود بشیر ورک کی مخالفت

بنگلہ دیش میں مادری زبانوں کے نام پر پھیلی آگ کو یہاں نہیں لانا چاہئے, محمود بشیر ورک

ایم کیو ایم نے بھی اردو کے علاوہ مادری زبانوں کو قومی زبانیں قرار دینے کی مخالفت کردی

دفتری اور ابلاغی زبان اردو ہی ہونی چاہئے, ڈاکٹر نفیسہ شاہ

دیگر مادری زبانوں کو قومی زبانوں کی درجہ دینا چاہئے, ڈاکٹر نفیسہ شاہ

تحریک انصاف کے رکن لال چند ملہی نے مادری زبانوں کے بل کی حمائت کردی

سات مادری زبانوں کو قومی زبانیں قرار دیں گے تو باقی زبانیں کیوں محروم رہیں, شیر علی ارباب کا سوال

پندرہ سال میں اردو کو قومی دفتری زبان کیوں نہ بنایا جاسکا, شیرعلی ارباب

اردو کے عملی نفاذ کا فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے فیصلہ کرے عمل کرنے کو تیار ہیں, سیکرٹری قانون

بل پر پہلے جو بحث ہوئی اس پر دوبارہ غور کر لیں, محمود بشیر ورک

مادری زبانوں کے بل پر مزید غور کے لئے سب کمیٹی قائم

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے اردو کے نفاذ کے قومی دن پر متفقہ قرارداد منظور کرلی

اردو کا فی الفور عملی نفاذ یقینی بنایاجائے قرارداد کا متن
تمام دفاتر میں اردو رائج کی جائے, قرارداد کا متن

تمام مادری زبانوں کی بھی ترویج کی جائے, قرارداد کا متن

About The Author