امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دہلی آمد پر بھارتی دارالحکومت میدان جنگ بن گیا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بے جے پی کے شدت پسندوں نے متنازع قانون شہریت کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر دھاوا بول دیا۔ مسلمانوں کی املاک کو آگ لگا دی
پرتشدد مظاہروں میں پولیس اہلکار سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔۔ فسادات میں ڈپٹی کمشنر پولیس بھی زخمی ہو گیا۔
فسادات کا آغاز دہلی کے علاقے موج پور میں قانونِ شہریت کے خلاف خواتین کے احتجاج پر حملے سے ہوا۔۔۔ پولیس شدت پسند بلوائیوں کے ساتھ مظاہرین پر پتھراو کرتی رہی
دیکھتے ہی دیکھتے بھارت کے پورے شمالی مشرقی علاقوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے
بی جے پی کے شرپسندوں نے مسلمانوں کی املاک کو آگ لگا دی،، مسلمانوں کی درجنوں دکانیں، مکانات اور گاڑیاں تباہ ہو گئے،،کئی پیٹرول پمپس سمیت دکانوں کو بھی آگ لگا دی گئی ۔۔۔
دہلی پولیس نے بی جے پی کے حامیوں کو کھلی چھٹی دی،، جبکہ مودی مخالف مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا بے دریغ استعمال کیا ۔۔۔امن و امان قائم کرنے کے لیے بھارتی فوج کو طلب کر لیا گیا۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو