روجھان
12 واں سالانہ یک روز مجلس اعزاء بسلسلہ شہادت خیرالنساء س ع بنت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بمقام مرکزی امام بارگاہ حسینیہ آستانہ سید کالو شاہ شمسی میں مجلس اعزاء کا آغاز بوقت 10 بجے برپا ہو گی
جس میں علماء کرام اور ذاکرین عظام فلسفہ شہادت خاتون جنت س ع کے موضوع پر خطاب فرمائیں گے جس میں مفتی علامہ اختر عباس آف فاضل پور ذاکر قاضی احمر عباس آف خانیوال
علامہ نعیم حسین چانگ آف خیر پور میرس سندھ
ذاکر شرافت حسین حسینی راکٹ آف سردار گڑھ
ذاکر بلال حسین رٹہ آف احمد پور شرقیہ
ذاکر غلام شبیر باہوٹہ آف ملتان
شامل ہیں مجلس اعزاء کے موقع پر ڈی ایس پی سرکل روجھان ثناء اللہ خان مستوئی کی تاکید اور ایس ایچ او، اسحاق جان خان کی ہدایت پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل ۔
متولی صف ماتم سید عاشق حسین شاہ شمسی، سید محمد رضا شاہ شمسی فرزند ارجمند سید غلام اصغر المعروف کالو شاہ شمسی (مرحوم مغفور) سید حسن رضا شاہ شمسی، سید بشارت حسین شاہ رضوی
روجھان:
روجھان کی عوام کے لئے خوشخبری
روجھان میں بلاامتیاز سب کو گیس کی سہولیات فراہم کرنا میرے فرض منصبی میں شامل ہے ۔ رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری
روجھان میں گیس صارفین کے مزید 567 گیس میٹروں کی منظوری ہم بلا امتیاز سیاسی اختلافات کو بالا طاق رکھتے ہوئے جس نے مجھے ووٹ دیا یا جس نے مجھے ووٹ نہیں دیا سب کو بلاتفریق گیس کے میٹرز اور ان کو گیس کی فراہم کی جائے گی
یہ باتیں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عوام کے ہردل عزیز لیڈر رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری نے سابق تحصیل ناظم روجھان سردار اطہر علی مزاری سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں کہا کہ میرا ٹارگٹ پورا ضلع راجن پور کی عوام کو گیس کی فراہم کرنا
میرے فرض منصبی میں شامل ہے اور میں ان شاء اللہ کوشش اور جدوجہد میں ہوں ۔یہ باتیں سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ نے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے تحصیل رپورٹر کو بتائی۔
راجن پور
24فروری2020( )ملاوٹ سے پاک اور معیاری اشیاءکی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ملاوٹ مافیا کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ تمام متعلقہ محکمے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لا ئیں۔
ہر ہفتے رپورٹ پیش کی جائے۔ یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ملاوٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور میاں مراد حسین نیکوکارہ ،پرسنل اسٹاف آفیسر عبدالرحمان کے علاوہ محکمہ فوڈ اتھارٹی، لائیوسٹاک، زراعت،
انڈسٹری، خوراک، پراسیکیوشن اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ میں بہت جلد فوڈ اتھارٹی کے دفتر کا اچانک دورہ کروں گا۔
اپنی چیکنگ کو مزید سخت کریں ۔کھانے، پینے کی اشیاءکو ملاوٹ سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے ۔ محکمہ زراعت زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کو چیک کریں۔
غیر معیاری ادویات رکھنے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔ کسانوں کو پیداوار بڑھانے کے لئے مفید مشورے دیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی ممکن ممکن بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
ذخیرہ اندوزوں اور زیادہ منافع خوروں کو کسی صورت میں نہیں چھوڑیں گے۔
راجن پور
24فروری2020( )ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ۔اس دوران انہوں نے نیلامی کے عمل اور سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے وہاں پر موجود خریداروں سے گفتگو کی ، ریٹ اور مسائل بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی کا کہنا تھا کہ
ہمارا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں اور نہ ہی کسی کو مصنوعی مہنگائی کرنے دی جائے گی۔
منڈیوں اور مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی متعین کردہ نرخوں پر خرید وفروخت کی نگرانی کی جارہی ہے۔
اس حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کاروائی کامکمل اختیارحاصل ہے۔
مزید یہ کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور میاں مراد حسین نیکو کارہ اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔
روجھان
سیدہ خاتون جنت بنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شہادت کے سلسلے میں یک روزہ مجلس اعزاء مرکزی امام بارگاہ حسینیہ آستانہ سید کالو شاہ شمسی روجھان میں برپا ہے
جس میں علماء کرام وذاکرین عظام فضائل اور مصائب آل محمد ص بیان کر رہے ہیں روجھان اور اس کے گرد و نواحی سے آئے ہوئے مومینن کی کثیر تعداد مجلس میں شریک ہے
امام بارگاہ کے داخلی راستے پر مجلس میں شرکت کرنے والے کی تلاشی کا عمل جاری ہے اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل روجھان کی ہدایت پر
ایس ایچ او تھانہ روجھان اسحاق جان خان کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔
اسٹیج سیکرٹری کے فرائض زوار غلام مصطفیٰ حیدری سرانجام دے رہے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون