نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

24فروری2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو ( تحصیل رپوٹر )

پاکستان تحریک انصاف مظفرگڑھ کے سینئر رہنما سردار محمد یونس خان چانڈیہ کے اکلوتے بیٹے سردار میر ہزار خان بلوچ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

سردار محمد یونس خان چانڈیہ ایڈووکیٹ ضلع بھر میں انسانی حقوق عوامی فلاح و بہبود سیاسی وسماجی رہنما اور حلقہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہنا ان کا معمول ہے اور اس وجہ سے عوام میں مقبول لیڈر مانا جاتا ہے

گزشتہ دنوں 21 فروری کو یونس خان چانڈیہ کے بیٹے کی شادی کے جاگے کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں تمام سیاسی وسماجی حلقوں رشتے داروں دوستوں اور اہل علاقے کے امیر و غریب ہزاروں افراد کو جاگے کے پروگرام میں مدعو کیا گیا اور یکساں ترتیب سے تمام مہمانوں کیلئے کھانے کا اہتمام کیا گیا

جاگے کے پروگرام میں رات کو انٹرٹینمنٹ موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں سرائیکی وسیب کے نامور گلوکاروں نے پرفارمنس کی روہی چولستان کے نامور سرائیکی فوک گلوکار سائیں، موہن بھگت، نے خواجہ غلام فرید کی کافیاں سنا کر لوگوں کے دل موہ لیے سرائیکی نوعمر گلوکار ، پرنس علی ،

نے سرائیکی غزلیں گا کر اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا موسیقی پروگرام میں ایم پی اے اشرف خان رند بهی موجود تهے محمد یوسف خان چانڈیہ ڈاکٹر یونس قریشی مہر عدیل کلاسرہ انوار خان رند اسٹیج پر موجود رہے

22 فروری کو سردار محمد یونس خان چانڈیہ کے بیٹے کی شادی کی بارات اور، پرنیوے،کی ثقافتی رسم رواج پورے کیے گئے جس میں قریبی رشتہ دار اور برادری نے فیملی سمیت شرکت کی. سردار میر ہزار خان بلوچ کو رشتہ ازدواج کے بدهن میں منسلک کر دیا گیا جس میں قریبی رشتہ داروں نے خوشی کا اظہار کیا

آج 23 فروری بروز اتوار کوٹ ادو کے نواحی علاقے پل چانڈیہ والی بستی کانڈ میں سردار محمد یونس خان چانڈیہ کے بیٹے میر ہزار خان بلوچ کی شادی کا دعوت ولیمہ کا بہت وسیع اور شاندار اہتمام کیا گیا
دعوت ولیمہ میں ضلعی سطح پر سیاست دان زمیندار سماجی شخصیت وکلاء برادری چانڈیہ بلوچ برداری مذہبی شخصیت تعلق دار رشتے دار اور اہل علاقہ کے ہر طبقے کے لوگوں نے شرکت کی جس کو تجزیہ نگاروں نے ضلع مظفرگڑھ کی وسیع شاندار اور تاریخی دعوت ولیمہ کا پروگرام قرار دیا گیا

دعوت ولیمہ میں وفاقی وزیر ڈاکٹر شبیر علی قریشی نے اپنے دوستوں سمیت شرکت کی دعوت ولیمہ کے پروگرام میں ایم پی اے وپارلیمانی سکیرٹری آب پاشی سردار محمد اشرف خان رند نے خود تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور کھانے پینے کی دیکھ بھال اور مہمانوں کی تواضع کیلیے انتظامیہ کا بہترین رول ادا کیا

سردار محمد یونس خان چانڈیہ نے مقامی صحافی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دعوت ولیمہ میں 4 ہزار کارڈ دیے گئے تھے اور دعوت ولیمہ کیلیے 4 ایکڑ پر پنڈال سجایا گیا اور گاڑیوں کیلیے وسیع پارکنگ کا بندوبست کیا دعوت ولیمہ میں 7 ہزار کرسیاں لگائی گئیں اور تمام حال فل ہوگیا حال کے مین گیٹ پر سکرینگ اور کیمرے لگائے گئے اور ہر امیر غریب کا استقبال کیا گیا اور یکساں کھانا پیش کیا گیا اور حال میں آنے والے تمام مہمانوں کو پنڈال میں لگی سکرینوں میں کیمروں کی مدد سے لائیو دیکھا جارہا تھا

سردار محمد یونس خان چانڈیہ نے ایم پی اے اشرف خان رند کے انتظامات خود سنبھالنے پر سلام پیش کرتے ہیں اور آنے والے تمام مہمانوں کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے پیارے بیٹے میر ہزار خان بلوچ کی دعوت ولیمہ میں شرکت کر کے ہماری خوشیوں کو چار چاند لگائے اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو


ٹکر مظفر گڑھ:

مظفرگڑھ۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجنئیر امجد شعیب ترین کا گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ٹبہ کریم آباد کا دورہ۔

مظفرگڑھ۔ سکول میں قائم واٹر پلانٹ بند ہونے پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو بلواکر فوری چالو کرادیا۔

مظفرگڑھ۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجنئیر امجد شعیب ترین نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ٹبہ کریم آباد میں پودے بھی لگائے۔

مظفرگڑھ۔ سکول میں پڑھنے والی طالبات کو بہتر معیار تعلیم فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ گرین اینڈ کلین مہم کے تحت ضلع بھر میں ہزاروں پودے لگائے گئے ہیں۔ انجنئیر امجد شعیب ترین۔


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)عوام کی فلاح بہبود کے لئے کام کرنے والے رجسٹرڈ ادارے ”شان آرگنائزیشن“کے زیراہتمام علاقائی سکول میں لائبریریوں کے قیام کے موقع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا،سیمینار سے مہمان خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور بھی ممکن نہیں،علم ہی کسی بھی معاشرے میں ترقی کا زینہ ہے،قومیں علم و عمل کی بدولت ہی روشن ستارے کی مانند جگمگاتی ہیں،طلباء کا روشن مستقبل کرنے کیلئے اپنے دور اقتدار میں حلقہ کی عوام کو 2ڈگری کالج دیے، طلباء ان ڈگری کالجوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں،اگر سابق حکمران تعلیم کی طرف توجہ دیتے تو آج ہم ڈگری کالجوں کی بجائے اگلے درجہ پر کام کرتے،انشاء اللہ دوبارہ منتخب ہو کر تعلیم پر مزید کام کریں گے

،محمد ذیشان گرمانی نے کہا کہ فروغ تعلیم میں تمام مسائل کا حل موجودہے، علاقائی عوام جب تعلیم یافتہ ہوں گے توکئی مسائل جنم ہی نہیں لیں گے، تعلیم یافتہ طبقہ جب ووٹ کاسٹ کرے گا تو وہ برادری ازم یا تعلق داری کے نظام پر نہیں بلکہ ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنے نمائندہ کو منتخب کرے گااور وہ اپنے حلقہ کی نمائندگی ایک ویژنری شخص کے سپرد کرے گا تاکہ وہ نمائندہ اس کے مسائل حل کراکے علاقائی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے،انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حلقہ کی عوام ایسے نمائندوں کومنتخب کرتے چلے آئے ہیں جن کے ایما ء پر علاقائی عوام کی مفاد کے بجائے اپنی ذاتی انا اور کئی شریف آدمیوں کو معاشرہ میں پولیس گردی کے ذریعہ رسوا کرایاگیااور گروپ بندی اور طبقاتی سیاست کو فروغ دیا گیا، انہوں نے کہا کہ وہ اورانکی ٹیم فخر سے سربلندی کے ساتھ عوام میں جاتے ہیں کہ کیوں کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں کوئی جھوٹی ایف آئی آر درج نہیں ہونے دی اور نہ ہی کسی کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا اور بلاتفریق ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، سیاسی ٹاؤٹس کا خاتمہ، پٹواریوں کے ذریعہ عوام کیلئے مفت انتقال ہمارے دور کا سنہری کارنامہ ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندانی مشن ہی عوام کی خدمت ہے، انشاء اللہ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اور اپنے خاندانی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی ایک ایک سانس مخلوق خدا کی خدمت کیلئے وقف کر یں گے اور علاقائی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ اب اس تبدیلی کے دور میں کوئیشخص بغیر رشوت دئیے کوئی اپناجائز کام کراکے دکھائے، قبل ازیں انہوں نے شان آرگنائزیشن کے تعاون سے علاقہ میں لائبریریوں کے قیام کیلئے سکول مالکان میں کتابیں بھی تقسیم کیں

، اس موقع پر شان آرگنائزیشن کی ٹیم نے شان آرگنائزیشن کی جنرل سیکرٹری نرگس بتول، خضر گیلانی اورمہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا،سیمینار میں سعید خان گرمانی، حاجی رضا خان گرمانی، قاضی نعیم، راشدگرمانی، نعیم خان گرمانی، نواب مضطر گرمانی، ریاض خان گرمانی، رفیق خان گرمانی، جاوید خان گرمانی، عدنان خان گشکوری، عزادار گیلانی سمیت سکول مالکا ن اور”شان میڈیا سیل“ کی سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادوڈاکٹر فیاض علی جتالہ کا اچانک مختلف امتحانی مراکز کا دورہ،امتحانی سنٹر میں مختلف امیدواروں کے رول نمبر سلپس چیک کئے، ڈیوٹی پر مامور سٹاف کوامتحان کو شفاف بنانے کیلئے ہر قسم کے اقدامات اُٹھانے کا حکم،اس بارے تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادوڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے گزشتہ روز میڑک کے ہونے والے امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے گورنمنٹ ایلمنٹری کالج اور گورنمنٹ بوائزہائی سکول کے سنٹروں پر اچانک چھاپے مارے، امتحانی مراکز کے دورہ کے دوران انہوں نے مختلف امیدواروں کے دستاویزات چیک کئے،اس موقع پر انہوں نے بوٹی مافیا کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا اور کہا کہ کسی بھی قسم کے نقل کی اجازت نہیں دی جائیگی، جس سنٹر سے متبادل امیدوار یا نقل کا مواد برآمد ہوا تو اُس سنٹر کے عملہ کے خلاف کاروائی کی جائیگی،اس موقع انہوں نے ڈیوٹی پر مامور سٹاف کو تنبیہ کی کہ وہ امتحان کو شفاف بنانے کیلئے ہر قسم کے اقدامات اُٹھائیں،اس موقع پر انہوں نے امتحانی سنٹر میں مختلف امیدواروں کے رول نمبر سلپس بھی چیک کئے


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) 3نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے تاجر سے نقدی موبائل فون چھین لیے، مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا، مخالفت نے چچا زاد نے محنت کش کی گنا کی فصل کو آگ لگا دی، ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے کو واپڈا ٹیم نے دھر لیا، موسیقی سے لطف اندوز ہونے والے 2ٹریکٹرڈرائیور تھانے بند،پولیس نے 3سماج دشمن عناصر بھی دھر لیے، بھاری مقدار میں چرس و پسٹل برآمد، پولیس نے تمام مقدمات درج کر لیے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع راؤبیلہ شرقی کا رہائشی تاجر ثناء اللہ گزشتہ روز موٹر سائیکل پر شوروم پر جارہا تھا کہ ترین فارم کے قریب 3نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور تلاشی پر اس کے جیب سے نقدی 3 لاکھ 80ہزار 2 موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا، تھانہ تھانہ سنانواں کے علاقہ سیم نالہ موضع ڈوگر کلاسرہ میں پرانی رنجش پر صداقت سعید آرائیں کی فصل گنا 6کنال کو اس کے چچا زاد کاشف رشید آرائیں نے آگ لگا دی، آگ سے تما م فصل جل کر راکھ ہوگئی،واپڈا ٹیم سنانواں نے موضع ذوالفقار آباد میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے عبد الرشید آرائیں بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،پولیس محمود کوٹ نے ٹریکٹر پر تیز آواز میں میوزک چلا کر موسیقی سے لطف اندوز ہونے والے ٹریکٹر ڈرائیور اختر چھجڑہ کو جبکہ پولیس سنانواں نے ٹریکٹر ٹرالی پر موسیقی سے لطف اندوز ہونے والے امیر عمر ماچھی کو گرفتارکرکے دونوں کو حوالات میں بند کردیا،پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران گشت موضع پتل منڈا شرقی کے رہائشی منشیات فروش زین العابدین پتل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے آدھا کلو چرس اور ایک ہزار روپے رقم برآمد کرلی جبکہ پولیس محمودکوٹ نے دوران گشت موضع زور میں چن والا کے رہائشی اعجاز اعوان کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرلی،جبکہ اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان نعمان عرف نومی موچی کو گرفتار کرلیا،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)”سوہنڑیں رنگ دی ڈاچی ساوے کچاوے“ریڈیو پاکستان ملتان کے معروف فوک سنگر اختر چشتی جوکہ گزشتہ دنوں انتقال کرگئے تھے،مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی آج انکے آبائی گھر احسان پور دربار گاگو شاہ ادا کی جائے گی،

About The Author