دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دولہا شادی کے روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق

بستی بھین کا نوجوان محمد یوسف کی آج شام کو بارات تھی انکی بہن اور بہنوئی روٹھ کر شادی میں آنے سے انکاری تھے

اوچ شریف:روٹھی بہن کو منانے جانے والا دولہا شادی کے روز ہی ٹریفک حادثے میں جاں بحق, شادی کی خوشیوں میں مصروف گھر میں کہرام مچ گیا, نوجوان کی آج شام کو بارات جانی تھی, والدین رشتہ دار غم سے نڈھال
اوچ شریف میں شادی کے روز ہی 22سالہ دولہا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا ہے نواحی علاقہ بستی بھین کا نوجوان محمد یوسف کی آج شام کو بارات تھی انکی بہن اور بہنوئی روٹھ کر شادی میں آنے سے انکاری تھے جنھیں منانے کے لئے دولہا انکے گھر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ راستے میں ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ ٹرالر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا,

شادی کے روز دولہا جاں بحق ہونے پر خوشیوں میں مصروف شادی والا گھر کہرام میں تبدیل ہو گیا باراتی رشتہ دار, والدین دولہا کے جاں بحق ہونے پر غم سے نڈھال ہیں,

About The Author