ایف بی آر نے کلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف ایک ارب کی ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرادیا۔کراچی کی مقامی عدالت نے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
سٹی کورٹ کراچی جنوبی نے کلیئرنگ ایجنٹ کے بیس بینک اکاوئنٹس منجمد کردیئے۔ اور بیس لاکھ کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔
کلیئرنگ ایجنٹ میسرز اے بی ایل شپنگ اور ملک برادرز ٹیکنالوجیز سروس کے مالک اور ڈائریکٹر ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق میسرز ملک برادرز لاجسٹکس بھی ان کے نام پر ہے۔
ملزم نے دوہزار تیرہ سے دوہزار اٹھارہ تک ایک ارب سات کروڑ کا ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کی۔ اس کے بینک اکاوئنٹس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔ مقدمہ انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ،ان لینڈ ریونیو ایف بی آر نے درج کیا ہے۔
اے وی پڑھو
ضلع کورنگی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو مشکلات کا سامنا ہے،مرتضی وہاب
کراچی میں مرغی کا گوشت گائے کے گوشت سے مہنگا ہو گیا
سمندری طوفان نے بھارت میں تباہی مچا دی، پاکستان میں شدت میں کمی