دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

21فروری2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں۔تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

رائزنگ جام پور موومنٹ کامیابی سے جاری،جام پور ضلع کا قیام ناگزیر
جام پور ضلع بنائو تحریک تو برسوں سے جاری تھی مگر اب جام پور کے تعلیم یافتہ اور باشعور نوجوانوں نے اسے منظم اور موثر طریقے سے غیر سیاسی انداز میں پر امن طور پر شروع کیا ہے

جو کہ اب گلی محلے کی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہےاور ہر شعبہ ہائے زندگی سے منسلک ہر فرد کو استحصال کے خاتمے اور بنیادی حقوق کی فراہمی بارے آگاہی بھی دی جارہی اور وزیر اعلی پنجاب کے نام درخواستوں پر دستخطی مہم نے زور پکڑ لیا ہے

اس سلسلے میں رائزنگ جام پور موومنٹ کے سرگرم نوجوانوں محمد زبیر بھٹہ،ملک راشد ارائیں،ارشد ملک ،سعداللہ قریشی و دیگرنے اظہار کرتے ہوئے کہا

یہ ہماری اور ہماری آنیوالی نسلوں کے مستقبل کی تحریک ہے اور یہ اپنے آئینی اور قانونی حقوق کے حصول تک جاری رہی گی ویسے تو اسکا ایک ہفتہ پہلے آغاز ہوچکا ہے

اور25فروری کو پریس کلب جام پور کے سامنے بھر پور طور باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔


روجھان

دی لیڈ اسکول کی جانب سے سالانہ نتائج کی الاونسمنٹ کی پروقار تقریب دی لیڈ اسکول میں منعقد ہوئی جس میں تقریب کے چیف گیسٹ ضلعی صدر ٹیچر یونین راجن پور ماہر تعلیم ناظم الدین مزاری اور اوقت علی مزاری تھے

تقریب میں دی لیڈ اسکول کے اسٹاف طالبات اور طلباء نے شرکت کی اور پوزیشن ہولڈرز بچوں کی دل جوئی کے لئے شیلڈز بطور انعام دیئے گے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی الله عليه وآلہ وسلم سے ہوا جن میں ماہر تعلیم ناظم الدین مزاری نے اس سال دی لیڈ اسکول میں کامیاب ہونے طلباء طالبات کو مبارک باد دی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم الدین مزاری نے کہا کہ بچوں کو اقبالیات سے روشناس کروایا جائے تاکہ ہماری قوم کے بچے اقبال کے شاہین بنیں اور بچوں کو مزید محنت کرنے کی تاکید کی

دی لیڈ اسکول کے ہرنسپل محمد احد سومرو نے خطاب کرتے ہوئے بچوں کو شاباس دی اور بچوں کو آگے محنت کرنے کی بھی تاکید کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب ہونے والے طلباء اور طالبات کو مبارک باد دی

اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز طلباء اور طالبات میں انعام تقسیم کیے گے تقریب میں ناظم الدین مزاری، اوقت علی مزاری، منظور تبسم، شاہ دوست ڈاہا،

پرویز احمد ملک، محمد زمان سومرو، محمد آصف مزاری، احتشام حبیب راجپوت، محمد عرفان الہی، ملک محمد عامر تبسم، و دیگر افراد نے شرکت کی

تقریب کے آخر میں طلباء اور طالبات کی کامیاب و کامرانی اور ملکی سلامتی ترقی اور خوشحالی کی دعا کی گی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ شیراز مزاری نے سرانجام دیئے۔


روجھان

روجھان میں تاریخی دن کی تیاریاں شروع سوئی گیس کے افتتاحی جلسے میں روجھان کی عوام کو شرکت کی عام دعوت

روجھان میں سوئی گیس کی فراہمی کے افتتاحی جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں افتتاحی جلسے میں پی ٹی آئی روجھان کی مرکزی قیادت کی طرف سے افتتاحی جلسے میں روجھان کے ہر فرد کو شرکت کی عام دعوت دی گئ ہے

افتتاحی تقریب میں سوئی گیس فراہمی کا افتتاح پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری کرینگے

جبکہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری کی آمد متوقع ہے جلسہ عام میں پی ٹی آئی راہنما سردار دوست علی خان مزاری ،

سردار شیر محمد مزاری ،سابق ناظم سردار اطہر علی خان مزاری سمیت اہم راہنماوں کی شرکت متوقع یے جبکہ سوئی گیس کے افتتاحی جلسے عمر کوٹ ،

شاہوالی سمیت کئ علاقوں سے سینکڑوں افراد جلوس کی شکل میں شرکت کرینگے۔


روجھان

جرائم کے خاتمے کے لئے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ڈی ایس پی سرکل روجھان
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان خان بزدار کے حکم اور ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان میں

امروز مسجد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان میں ڈی ایس پی روجھان ثناء اللہ خان مستوئی نے ایس ایچ او تھانہ روجھان اسحاق جان خان کے ہمراہ عوام کے مسائل سننء کے لئے کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں علاقے کے لوگوں کے مسائل سنے اور مسجد میں لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے

ڈی ایس پی روجھان ثناء اللہ خان مستوئی کا کہنا تھا کہ روجھان میں جرائم اور جرائم پیشہ عناصرین کے قلع قمع کرنے میں عوام ہمارے ساتھ تعاون کرے اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں

نشان دہی کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ہم سب نے مل کر روجھان میں جرائم کے خاتمے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے اور ایک پرامن پاکستانی شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے اور عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ پولیس سے تعاون کرے عوام کے تعاون سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے کسی کو کوئی بھی مسئلہ

ہو تو وہ براہ راست مجھ سے یا ایس ایچ او تھانہ روجھان سے اپنے علاقے کے مسائل بیان کر سکتے ہیں اور جملہ سائلین کو انصاف فراہم کیا جائے گا آخر میں ملکی سلامتی ترقی خوشحالی کے لئے دعا کرائی گئی۔۔


روجھان

جرائم کے خاتمے کے لئے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ڈی ایس پی سرکل روجھان
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان خان بزدار کے حکم اور ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان میں

امروز مسجد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان میں ڈی ایس پی روجھان ثناء اللہ خان مستوئی نے ایس ایچ او تھانہ روجھان اسحاق جان خان کے ہمراہ عوام کے مسائل سننے کے لئے کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں علاقے کے لوگوں کے مسائل سنے اور مسجد میں لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے

ڈی ایس پی روجھان ثناء اللہ خان مستوئی کا کہنا تھا کہ روجھان میں جرائم اور جرائم پیشہ عناصرین کے قلع قمع کرنے میں عوام ہمارے ساتھ تعاون کرے اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں نشان دہی کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

ہم سب نے مل کر روجھان میں جرائم کے خاتمے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے اور ایک پرامن پاکستانی شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے انہوں نے کہا کہ

عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے اور عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ پولیس سے تعاون کرے عوام کے تعاون سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے

کسی کو کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہ براہ راست مجھ سے یا ایس ایچ او تھانہ روجھان سے اپنے علاقے کے مسائل بیان کر سکتے ہیں

اور جملہ سائلین کو انصاف فراہم کیا جائے گا آخر میں ملکی سلامتی ترقی خوشحالی کے لئے دعا کرائی گئی ۔


روجھان

سی او ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر چوہدری محبت علی کا شاہ والی چک پوسٹ گوٹھ مزاری، دولی، میں ،پولیو ،پی ٹی پی ، ای آئی پی، اور پولیو ویکسین مہم کے ٹیموں کے کام کا جائزہ لیا

اور چیکنگ کی علاوہ ازیں انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخ خلیفہ روجھان کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے کارڈیالوجی سنٹر کا دورہ کیا

اور ڈاکٹر سے ملاقات کی اور کارڈیالوجی سنٹر میں ڈاکٹروں کو اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دینے اور مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کی خدمت کرنے کی بھی ہدایت کی

اور کارڈیالوجی سنٹر میں صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کی بھی تاکید کی اور رجسٹر وغیرہ چیک کیا بعداز کارڈیالوجی سنٹر سی او ہیلتھ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم لیبارٹری روم کا بھی دورہ کیا

اور صفائی ستھرائی کے متعلق بھی ہدایات جاری کیں اس کے علاوہ مریضوں کی سہولت کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان میں سی او ہیلتھ کی کاوشوں کی بدولت

35 نئے بیڈ بھی ہسپتال منتقل کر دیئے گئے اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر لجپت رائے اور ایڈمن فاروق زاہد جتوئی بھی سی او کے ہمراہ تھے کچھ دیر قیام کے بعد وہ راجن پور کے لئے روانہ ہو گئے ۔


راجن پور

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایات پر حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احسن سیف اللہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایات پر لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

دفاتر کی بجائے لوگوں کے مسائل ان کے پاس جا کر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلیں اور لوگوں کو درپیش مسائل موقع پر حل کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کھلی کچہریوں میں پیش کی گئی درخواستوں پر جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد میں اگر سستی کا مظاہرہ سامنے آیا تو متعلقہ افسر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے کھلی کچہری میں محکمہ مال، لوکل گورنمنٹ، تعلیم، صحت، زراعت اور انہار سے متعلقہ جبکہ ڈی پی او نے محکمہ پولیس کے متعلقہ درخواستوں پر شکایات کے

ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر راجن پور، چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم،

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر آن فارم واٹر مینجمنٹ اور دیگر محکموں کے سربراہان اور افسران شریک ہوئے۔

About The Author