دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

21فروری2020:آج ضلع ملتان میں کیا ہوا؟

ضلع ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

بستی ملوک کے علاقے میں غیرت کے نام پر دو قتل ،تعلقات کے شبہ میں شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور بھتیجے کو قتل کردیا

ملتان کے نواحی علاقہ بستی سمے والا میں غیرت کے نام پر خاتون اور نوجوان قتل ،مختار احمد نے تعلقات کے شبہ پر اپنی بیوی ریحانہ اور 22 سالہ اشرف کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا،

قاتل مختار احمد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا،نوجوان کاشف خاتون ریحانہ سے ملنے گزشتہ رات اسکے گھر آیا تھا،

بستی ملوک پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی۔


ملتان،

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار ملتان پہنچ گئے

وزیر اعلی پنجاب لیہ اور مظفر گڑھ کے دورے کے بعد خصوصی جہاز پر ملتان ائر پورٹ پہنچے

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کا کمشنر ، آر پی او ، ڈپٹی کمشنر، سی پی او نے استقبال کیا

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار ائر پورٹ سے اپنی رہائش گرین ہاوسنگ کالونی روانہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار آج رات ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے۔


ملتان ،

وزیر اعظم عمران خان کی لیہ اور مظفر گڑھ دورہ کے بعد ملتان آمد۔

وزیر اعظم عمران خان مظفر گڑھ سے خصوصی طیارے پر ملتان ائر پورٹ پہنچے

عمران خان ملتان ائر پورٹ سے ہی خصوصی طیارے پر اسلام آباد روانہ ہوگئے

کمشنر ، آر پی او ، ڈپٹی کمشنر اور سی پی او ملتان نے ان کو رخصت کیا۔

About The Author