نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت: پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ لگانے والی لڑکی کی ضمانت مسترد

پولیس نے امولیا کو حراست میں لے کر مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا، جس کے بعد امولیا نے ضمانت کے لیے درخواست دی۔

بنگلورو :ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی امولیا کو عدالت نے چودہ دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔
امولیا نے بنگلورو میں اے آئی ایم آئی ایم کی منعقدہ ایک ریلی میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا جس کے بعد اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا۔

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ایم آئی ایم کی جانب سے شہریت قانون کے خلاف ایک ریلی منعقد کی گئی تھی، ریلی میں اسدالدین اویسی بھی موجود تھے۔ اسی دوران امولیا نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا۔

امولیا کے نعرہ لگانے کے بعد اسٹیج پر موجود سبھی لوگوں نے اس کو خاموش کروا کر اس سے مائک چھین لیا، اس موقع اسد ادین اویسی اور ایک سینیئر پولیس افسر بھی موجود تھے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے امولیا کو حراست میں لے کر مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا، جس کے بعد امولیا نے ضمانت کے لیے درخواست دی۔
بنگلور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے امولیا کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی، اور اسے تین دن عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔
بنگلور کے ڈی سی پی، بی رمیش نے کہا ‘پولیس نے امولیا پر سیکشن 124 اے (ملک سے غداری)153 اے اینڈ بی کے تحت سو موٹو کیس درج کیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اویسی نے امولیا کے اس بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امولیا ان سے منسلک نہیں ہے، اور اس کے اس بیان کی وہ مذمت کرتے ہیں، ان کے لیے بھارت زندہ باد تھا اور رہے گا۔

About The Author