نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

20فروری2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن کل منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد زبانوں کی پہچان اور ان کی اہمیت سے آگاہی دیناہے،نومبر 1999 کو یونیسکو کی انسانی ثقافتی میراث کے تحفظ کی جنرل کانفرنس کے اعلامیے میں 21 فروری کو مادری زبانوں کا عالمی دن

منانے کا اعلان کیا گیا اور اسی ادارے کے زیر اہتمام سال2000سے اس دن دنیا بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے،آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں تقریبا 7 ہزار زبانیں بولی جاتی ہیں

اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے مطابق 1950سے لے کر اب تک 2 سو 30 مادری زبانیں ناپید ہو چکی ہیں,

زبانوں پر تحقیق کرنے والے امریکی ادارے کے مطابق ایتھنالوگ ملکوں کے حوا لے سے انگریزی سب سے زیادہ یعنی ایک سو ب12 ممالک میں بولی جاتی ہے

جس کے بعد60ممالک میں فرنچ، 57 میں عربی، 44 میں ہسپانوی اور جرمن بھی 44ممالک میں بولی جاتی ہے جب کہ اردو 23،

ہندی 20 اور پنجابی 8 ممالک میں بولی جاتی ہے,پاکستانی ماہرین لسانیات کے مطابق ملک میں مختلف لہجوں کے فرق سے 74 زبانیں بولی جاتی ہیں,

مادری زبانوں کو لاحق خطرات کے حوالے سے پاکستان دنیا میں 28 ویں نمبر پر ہے


کوٹ ادو

بین الاقوامی انسانیت دوست تنظیم چودھری رحمت علی فاؤنڈیشن نے پاکستان بھر میں فلاحی تعلیمی اور طبی منصوبوں کا جال بچھا دیا،

فلاحی تنظیم نے صوبہ کے پی کے میں گورنمنٹ پرائمری سکولوں میں لاکھوں روپے مالیت کے 30 ہزارپرنٹ شدہ کاپیاں غریب اور نادار طلباء و طالبات میں تقسیم کرا دیے ہیں

جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سکول قائم کئے جانے کا منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے،

انسانیت کی بے لوث خدمت اور فلاح و بہبود میں پیش پیش تنظیم کے بانی چیئرمین چودھری منیر احمد گجر چند روز بعد ان سکولوں کی تعمیر بارے اہم اعلان کریں گے،

ان سکولوں میں پاکستان کے چاروں صوبوں سے بمطابق کوٹا یتیم بچے داخل کیے جائیں گے جن کی کفالت تنظیم کرے گی،

تنظیم اب تک غریب نادار اور مساکین کی بے لوث مدد کرتے ہوئے پاکستان کے تمام صوبوں کے تقریبا تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں کروڑوں روپے خرچ کرکے راشن کا سامان

فری میڈیکل کیمپس میں طبی سہولتیں اور ہزاروں کی تعداد میں ہیڈ پمپ فراہم کرچکی ہے،تحصیل صدر مصطفی سہیل نے بتایا کہ

چیئرمین چوہدری منیر احمد گجر پاکستان کا دورہ کرینگے،لندن سے پاکستان آمد پر چیئرمین مختلف شہروں کا دورہ کرکے جاری منصوبوں کا جائزہ لیں گے،

چیئرمین عنقریب لندن سے لائیو پریس کانفرنس میں آئندہ شروع کیے جانے والے فلاحی تعلیمی اور طبی منصوبوں بارے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے

چوہدری رحمت علی فاؤنڈیشن دنیا کے دیگر متعدد پسماندہ اور غریب ممالک میں بھی فلاحی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہیں،


کوٹ ادو

ایف ایف سی کے شعبہ فارم ایڈوائزری سنٹر ملتان کے زیر اہتمام آم کی نگہداشت کے موضوع پر مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں ایک ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، پروگرام کے مہمان خصوصی غلام قادر بھٹہ چیئر مین پنجاب مینگو بورڈتھے

جبکہ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر حمید اللہ ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان نے کی،سیمینار میں علاقے کے ترقی پسند باغبانوں نے شرکت کی,ایف ایف سی کے زونل مینیجر محمد علی جنجوعہ نے سیمینار کے شرکا ء کو خوش آمدید کہا اور ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ایف ایف سی ملک کی سب سے بڑی کھاد بنانے والی کمپنی ہے جو پورے ملک میں اپنے ڈیلروں کے ذریعے کاشتکاروں تک کھادیں پہنچا رہی ہے،ایف ایف سی یوریا اور ڈی اے پی کھادیں ملک میں بنانے کے ساتھ ساتھ پوٹاش،

زنک اور بوران والی کھادیں باہر سے منگوا کر زمینداروں کو مہیا بھی کرتی ہے تاکہ زمیندار کھادوں کا متوازن استعمال کر کے اپنی فصلوں کی پیداوار میں آضافہ کر سکیں، انہوں نے شرکاٰء کو آگاہ کیا کہ ایف ایف سی روز اول سے ملکی زرعی ترقی میں کوشاں ہے

اور زمینداروں کی رہنمائی کے لیے زرعی شعبہ قائم کیا ہوا ہے جس کے تحت پورے ملک میں پانچ فارم ایڈوائزری سنڑ کام کر رہے ہیں، ان سنٹرز میں زمینداروں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ان کی زمینوں اور پانی کی نمونوں کے مفت تجزیے کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے،

فارم ایڈوائزری سنٹر ملتان کے مینیجر طارق جاوید نے سیمینار کے اغراض و مقاصد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج کے پروگرام کا مقصد حکومت کے پالیسی ساز اداروں کے نمائندگان، کاشتکاروں اور زرعی ماہرین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ

کاشتکاروں کو حکومت کی زرعی پالیسیوں کے بارے میں آگاہی ہواور حکومت بھی کسانوں کے عملی مسائل کے بارے میں جان سکے اور اپنی پالیسیوں کو مزید کسان دوست بنائے،

اس کے علاوہ کاشتکار زرعی ماہرین سے آم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے روشنا س ہو سکے اور سائنسدانوں کو ہی زمینداروں کے مسائل سے آگاہی ہو، انہوں نے شرکاہ پر زور دیا کہ آج کے پروگرام سے بھرپور استفادہ حاصل کریں

اور ایف ایف سی کی زرعی خدمات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے باغات کا مفت تجزیہ کروایں،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سایسٹفک آفیسر اور آم کے ایکسپرٹ عبدلغفار گریوال نے باغبانوں پر زور دیا کے آم کے پودے سے بھرپور پیداوار کے حصول کے لیے اس کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے

اور کھادوں کا متوازن استعمال ہی باغ کی پیداوار بھڑہانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، پوٹاش کے استعمال سے پودوں میں موسمیاتی تبدیلوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے جبکہ زنک اور بوران کا استعمال پودوں کی بڑھوتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے،

انہوں نے باغات میں سڈن ڈیتھ کی بیماری کی روک تھام کے لیے مختلف طریقوں پر بھی روشنی ڈالی، پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈریکٹر مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر حمید اللہ نے باغبانوں سے کہا کے وہ زرعی ماہرین کی بتائی گی

سفارشات پر عمل کریں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے ایف ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ

ایسے پروگرام کا انعقاد مستقل بنیادوں پر ہونا چاہیے، پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی غلام قادر بھٹہ چیرمین مینگو بورڈ پنجاب نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر ایف ایف سی،

مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور زرعی ماہرین خصوصی طور پر عبدلغفار گریوال کو مبارک باد دی۔


کوٹ ادو

مسلح کا رسوارمحنت کش کی بیٹی کوگن پوائنٹ پرکارمیں ڈال کرفرار،نقدی طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے،گھروں کے باہر کھڑی 2موٹرسائکلیں چوری،دکا ن کی چھت پھاڑ کرچورکھادکی دکان سے لاکھوں کی کھادلے گئے،15پرجھوٹی کال کرنے والے کے خلاف کاروائی،

پٹرول پمپ پرسیکورٹی کے ناقص انتظامات پرپٹرول پمپ منیجرکے خلاف مقدمہ،تھانہ پراندراج کرائے بغیرمکان کرایہ پردینے والے مالک مکان سمیت کرایہ دار کے خلاف مقدمہ درج،مسافرویگن میں ایل جی پی سلنڈراستعمال کرنے پر ڈرائیورتھانے بند،

تیزرفتاری پرپولیس نے ٹریکٹرٹرالی کے ڈرائیورکوحوالات میں بندکردیا،رپیٹر لے کرواردات کی نیت سے گھومنے والے کوپولیس نے دھرلیا،مقدمات درج، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ بستی حیات والا میں

غلام شبیرموہانہ کے گھررات کی تاریکی میں بلال جٹ کھر اپنے دیگرساتھیوں اقبال کھر اورغلام علی کھرکے ہمراہ چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے مسلح آتشیں اسلحہ گھرداخل ہوگئے اورگن پوائنٹ پر اس کی بیٹی آسیہ بی بی کو گن پوئنٹ پر کارمیں ڈال کراغواء کرکے لے گئے،

جاتے ہوئے گھرسے نقدی ایک لاکھ45ہزار2تولے طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے،تھانہ کوٹ ادوکے علاقہ وارڈنمبر14 بی میں شمیم راجپوت کے گھرکے باہرکھڑی اسکی موٹرسائیکل نمبری5879ڈی جی ایم نامعلوم چوری اٹھا کرلے گئے،

تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ قصبہ گجرات میں سعیداحمدگھانگلہ کے گھرباہرکھڑی موٹرسائیکل نمبری3348ڈی جی کے کورضوان گھانگلہ،امتیازموہانہ،تنویرماچھی ایک نامعلوم کے ہمراہ چوری کرکے لے گئے،تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر525ٹی ڈی اے میں شاہداقبال سمراء کی کھادبیج کی دکان واقع دربار نورشاہ کی چھت کونقب لگاکرراشدجھورڑ،

علی گٹ،غلام عباس گٹ 3نامعلوم کے ہمراہ رکشہ پر14بوریاں ڈی اے پی،43گٹوگندم چوری کرکے لے گئے،تھانہ چوک سرورشہید کے علاقہ موضع پتل منڈا شرقی کے رہائشی فاضل چانڈیہ نے پولیس کو15پردرخت چوری کاٹنے اورہوائی فائرنگ کرنے کی غلام مرتضیٰ چانڈیہ کے خلاف جھوٹی کال کی،

موقع پرکوئی وقوعہ نہ ہونے پرپولیس نے جھوٹی اطلاع دینے پرفاضل چانڈیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس چوک سرورشہیدنے ہزارہ ٹرکنگ اسٹیشن پٹرول پمپ پرسیکورٹی کے ناقص انتظامات پرپٹرول پمپ منیجرعاشق محمودگجرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

پولیس محمودکوٹ نے تھانہ پراندراج کرائے بغیر مکان کرائے پر دینے والے مالک مکان عبدالستارشیخ اورکرایہ دارماجدعلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس دائرہ دین پناہ نے ایل پی جی گیس سلنڈراستعمال کرنے پر مسافرویگن نمبری8079وی آرای کے ڈرائیور یونس لنگاہ کوحوالات میں بندکردیا،

پولیس محمودکوٹ نے تیزرفتاری پرٹریکٹرٹرالی کے ڈرائیورعبدالقادرسپرا کوتھانے بندکردیا،پولیس چوک سرورشہید نے دوران گشت واردات کی نیت سے رپیٹرلیکرگھونے والے عبدالعزیزکلاچی کوگرفتارکرکیرپیٹر12بورمعہ گولیاں برآمدکرلیں،

پولیس سرکل کوٹ ادونے تمامواقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اورمال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

امیرجماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفرآج کوٹ ا دو کا تنظیمی دورہ کریں گے، اپنے دورہ کے دوران کوٹ دو بارکے ممبران سے خطاب

اورساڑھے 11بجے پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کریں گے، اس بارے تفصیل کے مطابق امیرجماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفرآج تحصیل کوٹ ادو کا تنظیمی دورہ کریں گے،

امیر جماعت اسلامی کوٹ ادو پروفیسر غلام فرید الفت کی پریس ریلیز کے مطابق امیرجماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر کل آج بروز جمعۃ المبارک تحصیل کوٹ ادو کا تنظیمی دورہ کریں گے،

اپنے دورہ کے دوران وہ کوٹ ادو بار کے ممبران سے خطاب بھی کریں گے، بعد میں وہ پریس کلب کوٹ ادومیں ساڑھے 11بجے دن پریس کانفرنس کریں گے،

بعد ازاں وہ جامعہ مسجد ولی محمد میں جمعہ کا خطبہ بھی دیں گے،اس کے بعد ارکان و کارکنان سے تنظیمی امور پر گفتگو ہوگی، جبکہ بعدنمازمغرب شہر کے موثر اور معزز افراد سے دفتر جماعت اسلامی ملاقات کریں گے،


کوٹ ادو

کوٹ ادو میں ادو خان یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے تحریک کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ تقریب منعقد ہوئی جو کہ

مدنی میرج گارڈن میں منعقد ہوئی تقریب میں طلباء و طالبات کے ساتھ شہر کی اہم شخصیات اور چئیرمین یونیورسٹی جناب ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ اور صحافی برادری مبشر حسین.

مظہر جگلانی. چوہدری طاہرشفیق. تیموراطہر. نے بی شرکت کی جس میں چئیرمین ادوخان یونیورسٹی ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ کا کہنا تھا کہ

ادو خان یونیورسٹی میں ہماری بہت محنت لگن اور کوششیں ہیں ہم نے دن رات اسکےلیے آواز اٹھائی آج الحمداللہ یہ ایک کارواں بن چکا ہے

اگر یونیورسٹی بنانے کی ہماری آواز نہ سنی گئی تو انشاء اللہ ہمارا اگلا پڑاؤ لاہور پنجاب اسمبلی کے باہر ہو گا لے کے رہینگے یونیورسٹی کو ٹ ادو.

About The Author