گزشتہ شب لاہور سے تعلق رکھنے والے، بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ ایک اور صحافی، فصیح الرحمان، دل کا دورہ پڑنےاور برین ہیمرج کی وجہ سے اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔
صحافی فصیح الرحمان گھر کے واحد کفیل اور چار بچوں کے باپ تھے۔ فصیح الرحمان کا سب سے بڑا بیٹا 16 جب کہ چھوٹا بیٹا 13 سال کا ہے۔ دو بیٹیاں بالترتیب آٹھ اور سات سال کی ہیں۔ فصیح الرحمان کو ان کے اسلام آباد کے کرائے کے گھر میں دل کا دورہ اور برین ہیمرہج ہوا جبکہ ان کی موت کا باعث بنا۔
اطلاعات کے مطابق، فصیح کافی عرصے سے بیروزگاری کا شکار تھا، اور اس کی موت کے بعد اب اہل خانہ کے پاس نہ کوئی ذریعہ آمدن رہا اور نہ ہی کوئی جمع پونجی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے حال ہی میں مختلف میڈیا ہاؤسز سے تعلق رکھنے والے دو کیمرہ مین بھی مالی مشکلات کے باعث ہارٹ اٹیک کا شکار ہو کر جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔
پاکستان میں کوئی ایسا ادارہ نہیں جو صحافیوں کی مالی امداد کرے یا ان کے مر جانے کی صورت میں ان کے خاندان کو مالی امداد دے سکے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
منٹو کے افسانے، ٹائپنگ اسپیڈ کا امریکہ میں ٹیسٹ ۔۔۔۔||مبشرعلی زیدی
پسماندہ ملکوں کی ورکنگ کلاس ۔۔۔۔||مبشرعلی زیدی