کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن آج منایا جائیگا،اس دن کو منانے کا مقصد غریب اور امیر کیلئے یکساں انصاف کی فراہمی ہے،نومبر2007 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قراردادمنظور کرتے ہوئے 20فروری کوباقاعدہ طور پرعالمی یوم سماجی انصاف منانے کااعلان کیاتھا،2009
میں پہلی باراس دن کوبین الاقوامی سطح پرمنایاگیااوراب ہرسال20 فروری کوعالمی یوم سماجی انصاف باقاعدگی سے منایاجاتاہے،
کسی بھی معاشرے میں سماجی انصاف کی اہمیت اور اسکی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا،سماجی انصاف کے عالمی دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں بہتری لانے کے لئے غریب اور امیر کیلئے ایک جیسا انصاف فراہم کرنا ہے،
انسانی تاریخ فلاحی معاشرہ کے قیام اورتمام انسانوں کویکساں حقوق کی فراہمی کے لیے ہمیشہ کوششیں کرتی رہی ہے، سماجی انصاف کاعالمی دن بھی اس مقصد کے حصول کے عزم کااعادہ کرتاہے،
کوٹ ادو
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن مظفر گڑھ صہیب رومی نے کہا ہے کہ نظام عدل سنگین حملہ کی زد میں ہے،وکلاء اور ججوں کو مشکل وقت میں گمنام دشمن کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا،انصاف کی ترسیل ہمارے فرائض میں شامل ہے،عدل کے بغیر کسی معاشرے کا وجود نا ممکن ہے،
سائلین کو انصاف کی فراہمی میں جتنا ممکن ہو ریلیف دیں،وکلاء انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں عدلیہ کی مدد کریں، جب تک وکلاء کی معاونت نہ ہو تو انصاف میں مشکلات پیش آتی رہتی ہیں، اب سائلین کو نقلیں لینے کیلئے مظفرگڑھ نہیں جا نا پڑے گا،
سیشن کورٹ کوٹ ادومیں ریکارڈ روم بنایا جائیگا،کوٹ ادو بارمیں لیڈیز بار روم بھی بنا ئیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوٹ ادو وبار میں وکلاء سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیش جج سید فیصل رضاء گیلانی،
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیش جج محمد فواد عارف، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عالم شیر،سینئر سول ججزسلطان ٹیپو،احمد ریحان سبطین،ذوالفقار علی مزاری،محمد طارق،محمد عمران، ڈی ایس پی سید اعجاز حسین بخاری سمیت بار کونسل کوٹ ادو کے صدر ارشد صدیقی ایڈوکیٹ،
جنرل سیکرٹری بار کوٹ ادومنصورالحق گرمانی،رانا محمد شفیق ایڈووکیٹ،جاوید اقبال مشوری، محمد ایوب خان گورمانی، رفیق عمر خان چانڈیہ، سابق صدر بارشریف عمر خان چانڈیہ، غلام شبیر رضوی، ملک داؤد ہنجرا، مہر آفتاب احمد، مہر غلام قاسم،
ملک محمد اسلم ہنجرا، سردار سکندر حیات خان، قاضی محمداسلم، رانا ارشد، چوہدری عطاء الحق، ملک بشیر احمد بریال، سردار طفیل احمد خان لُنڈ، پیر اعجا ز حسین شاہ،عمر فاروق مشوری، لیاقت علی نقوی،عبدالرشید نتکانی، ملک ارشد جاوید گدارہ،
سمیت ودیگر ممبران بار سمیت،ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال طارق جمشید اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن مظفر گڑھ صہیب رومی نے کہا کہ اب سائلین کو نقلیں لینے کیلئے مظفرگڑھ نہیں جا نا پڑے گا،سیشن کورٹ میں ریکارڈ روم بنایا جائیگا،
اگرعدالتیں جوڈیشل کمپلیس بھی چلی جائیں مگر ریکارڈ روم یہاں رہے گا،انہوں نے کہا کہ کوٹ ادو بار نے بہت محبت دی ہے دل کرتا ہے وہ خود ہفتہ میں ایک بارکوٹ ادو کا دورہ کریں مگر علی پور،جتوئی سے ججز صاحبان ہفتہ میں دوباریہاں دورہ کریں گے
تاکہ جوڈیشنری اور وکلاء کے درپیش مسائل سے آگاہی ہو،انہوں نے کہا کہ جتوئی میں ریکارڈ سنٹر فنکشنل ہو گیا ہے اور اپریل تک کوٹ ادو سیشن کورٹ ریکارڈ روم فنکشنل کر جائے گا جبکہ کوٹ ادو بارمیں لیڈیز بار روم بنا یاجائے گا،
انہوں نے کہا کہ کوٹ ادو بار ایک مثالی بار ہے جنھوں نے ہمیشہ جوڈیشنری کے ساتھ تعاون کیا ہے،انہوں نے کہا کہ بار اور بنچ کا تعاون مثالی ہونا چاہیے، دونوں کو آپس میں مل کر چلنا چاہیے،قبل ازیں صدر بار کوٹ ادو محمد ارشدصدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوٹ ادوسمیت ڈی جی خان ڈویژن ایک پسماندہ علاقہہے ،انہوں نے کہا کہ
عدالتوں میں زیر سماعت پرانے کیس جلد نمٹائے جائیں،محمد ارشد صدیقی نے کہا کہ ہمارے تھانوں میں زیادہ تر جھوٹے مقدمات درج ہو رہے ہیں،عدالتوں کو چاہیے کہ وہ مظلوم کی داد رسی کرتے ہوئے انہیں میرٹ پر انصاف مہیا کریں،
اگر عدالت سے بھی مظلومم کو انصاف نہیں ملے تو مظلوم خود کشیاں کریں گے،، قبل ازیں صدر بار کوٹ ادو صدر بار ارشد صدیقی ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری بار کوٹ ادومنصورالحق گرمانی نے مہمانوں کا شکریہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ
انشاء اللہ وہ بنچ کی توقعات پر پورا اتریں گے،بار اور بنچ کے مابین خوشگوار مثالی تعلقات قائم کریں گے اور جونیئر وکلاء کی فلاح وبہبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات کریں گے،، بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ صہیب رومی نے سیشن کورٹ میں پودا بھی لگا یا،
قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن مظفر گڑھ صہیب رومی جب کوٹ ادو پہنچے تو پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا
جبکہ صدر بار کی جانب سے پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے گئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ داخلی وخارجی راستوں کو بند کر دیا گیا تھا،
کوٹ ادو
امیرجماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر کل کوٹ ادو کا تنظیمی دورہ کریں گے، اپنے دورہ کے دوران کوٹ ادو کے ممبران سے خطاب بھی کریں گے،
اس بارے تفصیل کے مطابق امیرجماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر کل تحصیل کوٹ ادو کا تنظیمی دورہ کریں گے،
امیر جماعت اسلامی کوٹ ادو پروفیسر غلام فرید الفت کی پریس ریلیز کے مطابق امیرجماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر کل بروز جمعۃ المبارک تحصیل کوٹ ادو کا تنظیمی دورہ کریں گے،
اپنے دورہ کے دوران وہ کوٹ ادو بار کے ممبران سے خطاب بھی کریں گے، بعد میں وہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کریں گے،
اس موقع پر وہ جامعہ مسجد ولی محمد نے جمعہ کا خطبہ بھی دیں گے،اس کے بعد ارکان و کارکنان سے تنظیمی امور پر گفتگو ہوگی،
جبکہ بعدنمازمغرب شہر کے موثر اور معزز افراد سے دفتر جماعت اسلامی ملاقات کریں گے،
کوٹ ادو
معمولی رنجش پر مخالف کی گھر داخل ہو کر محنت کش کو قتل کرنے کی کوشش،محنت کش کی کمرہ میں پناہ لینے پر مخالف نے گھر کو آگ لگا دی،
گھر میں رکھی گندم بھوسہ سمیت گھریلو سامان جل کر راکھ،محنت کش نے بھاگ کر جان بچائی،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،
اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چاہ مول والا موضع کھائی دوئم غیر مستقل میں نصیر احمد گاڈی کی اپنے رشتہ دار عاشق حسین گاڈی سے رانی رنجش چلی آرہی تھی
گزشتہ روز نصیر احمد اپنے گھر موجود تھا کہ اسی اثناء میں عاشق حسین گاڈی اپنے دیگر ساتھی راشد گاڈی کے ہمراہ مسلح افراد کے گھر داخل ہوگیا
اور اسے قتل کرنے کی کوشش کی،نصیر احمد نے جان بچانے کیلئے کمرہ میں اپنے آپ کو بندکرلیا،جس پر عاشق حسین نے اس کے گھر کو آگ لگا دی
اور موقع سے فرار ہوگیا،آگ نے اس کے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے گندم بھوسہ مالیتی ایک لاکھ روپے اور گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا،
گھر میں لگی آگ سے نصیر احمد محفوظ رہا،پولیس دائرہ دین پناہ نے نصیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر68/20زیر دفعہ436درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،
کوٹ ادو
عادی چوروں نے زمیندار کے بھانہ سے قیمتی بکرے چوری کرلئے،شوگر ملز سے ہزاروں کا تانبا چوری کرکے جانے والوں کو سیکورٹی گارڈ نے دھر لیا،
ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والے کو پولیس نے دھر لیا،شادی کی تقریب میں تیز آواز میں میوزک چلانے پر دولہا کے خلاف مقدمہ درج،
پولیس نے 7دشمن سماج عناصر بھی گرفتار کرلئے، بھاری مقدار میں چرس، و پسٹل برآمد، پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،
اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع ٹبہ مستقل میں غلام عباس اعوان کے بھانہ سے غلام شبیر اعوان،اسلم،عبدالرحمن 2نامعلوم کے ہمراہ 3بکرے مالیتی 95ہزار چوری کرکے لے گئے
شیخو شوگر ملز سے عبدالرؤف کھکھ اپنے دیگر ساتھیوں رفیق گاڈی اور ہدایت راجپوت کے ہمراہ 50ہزار مالیت کا تانبا چوری کرکے جار رہے تھے کہ
سیکورٹی گارڈ الطاف حسین نے گیٹ کراس کرتے ہوئے انہیں دھر لیا،پولیس سنانواں نے ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے پر دوکاندار عبدالغفار تیلی کو گرفتار کرکے اس کی دکان سیل کردی،
تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر568ٹی ڈی اے میں غلام عباس آرائیں کی شادی کی تقریب ہو رہی تھی جس میں غلام عباس نے تیز آواز میں میوزک چلایا ہوا تھا کہ
15کی کال پر پولیس نے چھاپہ مارا پولیس کو دیکھتے ہی تماشائی اور دولہا موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لیکردولہاغلام عباس آرائیں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،
پولیس نے سنانواں نے دوران گشت قصبہ گجرات کے محمد شاکر قریشی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے سوا کلو چرس وٹک کی رقم 15سو روپے برآمد کرلی،
پولیس کوٹ ادو نے رمضان بھٹی سے آدھ پاؤ چرس، پولیس سنانواں نے دوران گشت حنیف وڑائچ،اعظم نائچ اور سلیم پتافی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3پسٹل برآمد کرلئے،
پولیس محمود کوٹ نے دوران گشت دری چانڈیہ والی کے فلک شیر جتوئی کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور،
پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران گشت احسان پور کے اقرار حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل معہ گولیاں برآمد کرلیں،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے،
مظفر گڑھ:
پیپلز پارٹی مظفرگڑھ کے جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم کے ساتھ ایک اور مذاق کرلیا۔ضروریات زندگی کی اشیاء یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی کرکے مہیا کرنے کا اعلان بھی جھوٹ نکلا۔چینی۔آٹا ۔
گھی۔دالیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر موجود ھی نہیں۔عوام دھکے کھاتے پھرتے ہیں۔ملک سبسڈی پر نہیں چلتے۔ملک بدترین معاشی تنزلی کا شکار ھے۔انھوں نے کہا کہ
موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے آج سعودی عرب میں چالیس ھزار سے زائد پاکستانی عوام زلیل وخوار ھورھی ھے۔انکےاقامے تک پھاڑ دئیے گئے ہیں۔انھیں قید کرلیا گیا ھے۔
انکاکوئی پرسان حال نہیں۔مگرطفل عمرانی سمیت موجودہ حکمران ٹولہ صرف اور صرف مخالفین کو گالیاں دینے میں مصروف ہیں۔
اورسیاسی انتقام کی آگ میں جل رھے ھیں۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمران داخلی اور خارجی محاذ پر ناکام ھوگئے ھیں۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری پوری ذمہ داری کے ساتھ جمھوریت کی بقااور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت۔کے خاتمے پر توجہ دیں۔اس موقع پر ملک بلال کالرو۔ملک سجاد پہوڑ۔ملک اجمل کالرو۔بلال کبڑاودیگر بھی موجود تھے۔
مظفرگڑھ لاہور
گورنر ہاؤس میاں صدام حسین سکهیرا نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے
پاکستان تحریک انصاف میں اپنی سالوں کی محنت کا صلہ ضلع مظفرگڑھ میں
یونیورسٹی کی صورت میں مانگ لیا ملک عامر کهو کهر ایڈووکیٹ میاں عثمان غنی سکهیرا حسن سردار خالد قصوری ہمراہ تھے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ