دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

18فروری2020:کھیلوں کی خبریں

کھیلوں کی خبریں،تبصرے اور تجزیات

پاکستان سپرلیگ کا میلہ سجنے میں دو روز رہ گئے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیکیورٹی اداروں نے فل ڈریس ریہرسل کئی۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے ریہرسل کا معائنہ کیا۔انہیں اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔

پاکستان سپرلیگ کے انعقاد کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے سیکیورٹی اداروں کی فل ڈریس ریہرسل کا معائنہ کیا۔انہوں نےکمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا جائزہ لینے کے ساتھ نیشنل اسٹیڈیم میں قائم دونوں ڈریسنگ رومز میں انتظامات دیکھے۔

انہوں نے گراؤنڈ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار خصوصی دستے کا کمانڈو ایکشن بھی دیکھا۔ نیشنل اسٹیڈیم کے منیجر سیکیورٹی نے انہیں انتظامات سے آگاہ کیا ۔میڈیا سے گفتگو میں ڈجی جی رینجرز نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب اور میچز کے لئے بھرپور سیکوریٹی انتظامات کئے ہیں۔ پی ایس ایل کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

میجر جنرل عمر احمد بخاری،ڈی جی رینجرز سندھ

ڈی جی رینجرز نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مربوط حکمت عملی تیار کی ہے۔ کھلاڑیوں،آفیشلز اور تماشائیوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ کوشش کی جائے گی کہ شہریوں کو کم سے کم زحمت ہو۔ پی ایس ایل فائیو کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کے حوالے سے دنیا کو مثبت تاثر جائے گا۔


پاکستان سپر لیگ دو ہزار بیس کی انعامی رقم پندرہ کروڑ پنتالیس لاکھ بیس ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔میگا ایونٹ کی فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی اور پانچ لاکھ امریکی ڈالر دیئے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹیم کو دو لاکھ امریکی ڈالر کی رقم وصول کرے گی۔ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کو اسی ہزار امریکی ڈالر اور ہر میچ کے بہترین پلیئر کو پنتالیس سو امریکی ڈالر کی رقم دی جائے گی۔۔۔۔

چھکوں اور چوکوں کی بات،،،،ڈالرز کے ساتھ۔۔۔۔
پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کی انعامی رقم دس لاکھ امریکی ڈالر مقرر کر دی گئی ہے۔۔۔۔
میگا ایونٹ کی فاتح ٹیم پانچ لاکھ امریکی ڈالرز کی حقدار قرار پائے گی،،،،ساتھ ہی ساتھ میگا ایونٹ کی شاندار چمچماتی ٹرافی بھی لے اڑے گی۔۔۔۔

جبکہ رنر اپ ٹیم کو دو لاکھ امریکی ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔۔۔۔
اسی ہزار ڈالر مالیت کی انعامی رقم میگا ایونٹ کے بہترین کھلاڑی،،،،بہترین بلے باز،،،،بہترین باولر اور اسپرٹ آف کرکٹ کے ایوارڈز جیتنے والے کھلاڑیوں میں تقسیم کی جائے گی۔۔۔۔

ہر میچ کا بہترین کھلاڑی پنتالیس سو ڈالرز کی رقم وصول کرے گا۔۔۔۔
بہترین کیچ،،،،بہترین رن آوٹ اور سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بھی انعامی رقم کے حقدار ٹھہریں گے۔۔۔۔


فٹ بال لیگز میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی کو شکست دے دی۔لا لیگا لیگ میں ریال میڈرڈ اور سیلٹا ویگو کلب کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا۔۔۔۔

پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا۔مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی کو دو صفر سے شکست دے دی۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے اینتھی مارشل اور ہیری نے ایک ایک گول کیا۔دوسری طرف لا لیگا لیگ میں ریال میڈرڈ اور سیلٹا ویگو کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا۔۔۔۔


پاکستان سپرلیگ کا میلہ سجنے میں دو روز رہ گئے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیکیورٹی اداروں نے فل ڈریس ریہرسل کئی۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے ریہرسل کا معائنہ کیا۔انہیں اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔ دیکھتے ہیں یہ رپورٹ۔

پاکستان سپرلیگ کے انعقاد کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے سیکیورٹی اداروں کی فل ڈریس ریہرسل کا معائنہ کیا۔انہوں نےکمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا جائزہ لینے کے ساتھ نیشنل اسٹیڈیم میں قائم دونوں ڈریسنگ رومز میں انتظامات دیکھے۔

انہوں نے گراؤنڈ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار خصوصی دستے کا کمانڈو ایکشن بھی دیکھا۔ نیشنل اسٹیڈیم کے منیجر سیکیورٹی نے انہیں انتظامات سے آگاہ کیا ۔میڈیا سے گفتگو میں ڈجی جی رینجرز نے کہا کہ

پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب اور میچز کے لئے بھرپور سیکوریٹی انتظامات کئے ہیں۔ پی ایس ایل کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

میجر جنرل عمر احمد بخاری،ڈی جی رینجرز سندھ

ڈی جی رینجرز نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مربوط حکمت عملی تیار کی ہے۔ کھلاڑیوں،آفیشلز اور تماشائیوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ کوشش کی جائے گی کہ شہریوں کو کم سے کم زحمت ہو۔ پی ایس ایل فائیو کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کے حوالے سے دنیا کو مثبت تاثر جائے گا۔

About The Author