دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

18فروری2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

فوڈ اتھارٹی ٹیم کے خلاف تاجر برادری کا احتجاج معاملہ،

اسٹنٹ کمشنر کوٹ ادوڈاکٹر فیاض علی جتالہ، ایس ایچ او کوٹ ادو افتخار عمران موقع پر پہنچ گئے،

تاجر برادری سے مذاکرات کرکےفوڈ اتھارٹی ٹیم کو کل سومواربلاکر معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی پر تاجر برادری نے احتجاج ختم کردیا۔



کوٹ ادو

سپیشل برانچ کی نشاندہی پر محکمہ لائیوسٹاک کی نور شاہ چوک میں رات گئے کاروائی، 4 من مردہ جانوروں کا گوشت برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج،گوشت کو تلف کردیا گیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق سپریٹنڈنٹ سلاٹر ہاوس ڈاکٹر فرخ کے مطابق سپیشل برانچ کی نشاندہی پر نور شاہ چوک میں قصاب حبیب الرحمن کے گھر

پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا اورچھاپے کے دوران ہوٹلوں پر سپلائی کیا جانے والا مردہ جانوروں کا 4 من گوشت فریز سے برآمد کرلیا،

ملزم حبیب الرحمن نے گھر کے فریزر میں گوشت چھپایا ہوا تھا حبیب الرحمن قصائی کو پولیس نے گرفتار کرلیا

لائیوسٹاک کے استغاثہ پر تھانہ کوٹ ادو میں مقدمہ درج کرلیاگیا جبکہ مردہ جانوروں کا برآمد کیا گیا گوشت تلف کردیا گیا۔


کوٹ ادو

سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایک قرضہ گروپ ہے،مہنگائی پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں،حکومت سے نہ معیشت چل رہی ہے

اور نہ ہی سیاست، مہنگائی، بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، مہنگائی سے پسی عوام کی ”میراووٹ واپس کرو“کی آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں،

عوام مسلم لیگ (ن) کے سنہرے دور حکومت کو یاد کررہے ہیں،ان شاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلائی جائے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پرذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کر کے قائم کی جانے والی حکومت ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہی ہے،پی ٹی آئی حکومت کے ڈیڑھ سالہ دور میں بیرونی قرضوں میں چھ کھرب سے زائد اضافہ ہوگیا ہے،انہوں نے کہا کہ

حکومت کی معاشی ٹیم نے تسلیم کیا ہے کہ سرکاری اقدامات اور مشکل فیصلوں سے عام آدمی پر بوجھ پڑا ہے،ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے جبکہ متوسط اور غریب طبقہ خودکشی کر نے پر مجبور ہوگیاہے، ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ

جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی صرف باتوں اور وعدوں سے ہی معاملات چل رہے ہیں،موجودہ حکومت کی جا نب سے عوام کی مہگائی سے دوچار کر نے پر ملک کے بائیس کروڑ عوام شدید پریشان ہے اور اب تو عوام کی جانب سے یہ مطالبہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے

’میرا ووٹ واپس کرو“ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اعداد وشمار جو جاری کیئے گئے ہیں 15 فیصد مہنگائی ہے، ن لیگ4 فیصد سے کم پر چھوڑ کر گئی تھی، ہرمہنے ٹرینڈبڑھتا چلاجارہا ہے، مہنگائی پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ

حکومت کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں،جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر لوگوں سے ووٹ لینے والی پی ٹی آئی نے ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود اس وعدے پر عملدرآمد کی طرف کوئی پیش رفت نہیں کی،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ

عواممسلم لیگ (ن) کے سنہرے دور حکومت کو یاد کررہے ہیں،ان شاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی

اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلائی جائے گی اور ان کے مسائل حل کرے گی،ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ ہم نے پہلے دن ہی عوام کو آ گاہ کر دیا تھا کہ

حادثاتی طور پر منتخب ہو جانے والے نما ئندوں کے لیے عوام کی خدمت کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔


کوٹ ادو

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر ملک محمد قاسم سہو نے کہا کہ کوٹ ادو شہر اور مضافات میں ترقیاتی کام کروانے پر ہم عوامی نمائندوں محمد اشرف خان رند(ایم پی اے) اور میاں شبیر علی قریشی وزیر مملکت کے انتہائی مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ

وہ کوٹ ادو کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے،کوٹ ادو کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج(نکاسی آب) کا ہے، ہم اپنے عوامی نمائندوں اور میونسپل آفیسرز، ڈپٹی کمشنر اور کمشنر ڈی جی خان سے مطابلہ کرتے ہیں کہ

کوٹ ادو شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں سیوریج کا مربوط نظام وضع کیا جائے جو کہ پہلے سے موجود نہ ہے جسکی وجہ سے شہر اور مضافات کی گلیاں اور سڑکیں شکست و ریخت کا شکار ہیں، اور کوٹ ادو کے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہیں

جس میں سر فہرست ٹائیفائڈ کی وبا، ملیریا اور گیسٹرو ہیں مزید براں سیوریج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے نئی تعمیر ہونے والی گلیاں اور سڑکیں بھی جلد ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں۔ غریب ملک اور قوم کا پیسہ ضائع ہو جاتا ہے،امید کرتے ہیں

حکام بالیٰ اور عوامی نمائندے کوٹ ادو شہر اور گرد و نواح میں سیوریج کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرینگے،

مزید براں شمالی ریلوے پھاٹک سے خان آئس فیکٹری اور پنجاب گروپ آف کالجز تک نکاسی آب کا بہت مسئلہ ہے،اسکے علاوہ سندھی بستی جو کہ ہزاروں نفوس پر مشتمل ہے وہاں پر بھی مسئلہ سیوریج کا ہے۔


کوٹ ادو

کوٹ ادو شہر کے وسط گنجان آباد علاقہ میں قائم کوٹ ادو شہر میں سب سے پہلے قائم ہونے ولالودھی ٹاؤن آج کے ترقی یافتہ دور میں سوئی گیس کی سہولت سے محروم،جدید دور میں بھی مکین مہنگی لکڑیاں خرید کرگذارہ کرنے لگے،

ٹاؤن میں بنیادی سہولتوں کا بھی فقدان،سیوریج سسٹم بھی نہ لگایا جا سکا،کوچے کھنڈرات کا نقشہ پیش کرنے لگے،محلے میں صفائی ستھرائی کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے،

سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے شام کے بعد پورا علاقہ اندھیروں میں ڈوب جاتا ہے،مکین شدید پریشان،وزیرمملکت میاں شبیر علی سے فوری طور سوئی گیس مہیا کرنے کا مطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو شہر کے وسط گنجان آباد علاقہ میں قائم کوٹ ادو شہر میں

سب سے پہلے قائم ہونے ولالودھی ٹاؤن و دیگر ملحقہ آبادیاں آج کے ترقی یافتہ دور میں سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں،،علاقہ متاثرین ملک غلام عباس وڈ،زریاب لنگاہ،حبیب قادر،فوجی محمدرفیق،نذرحسین،ظفراقبال گورمانی،ملک عارف،

کاشف نواز، حاجی خدا بخش، قاری محمد اخلاق بھٹہ، کاشف بھٹہ، استاد رمضان، مصور احمد خان،رانا عمرفاروق،امتیاز رند،محمد رفیق گورمانی،شاہد اقبال گورمانی،رائے محمد افضل پرہاڑنے کہا کہ مذکورہ لودھی ٹاؤن کو بنے2دہائی سے زائد کا عرصہ بیت گیا ہے

جہاں پر ابھی تک سوئی گیس کی پائپ لائنیں نہیں بچھائی گئیں جبکہ متاثرہ علاقوں سے چند گز کے فاصلے پر سوئی گیس کی سہولت موجود ہے جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو دور جدید میں بھی لکڑ یاں جلا کر کھانا تیار کرنا پڑرہا ہے،

گھریلو خواتین زہریلے دھوئیں سے دمہ، سانس اور آشوب چشم کے موذی امراض میں مبتلا ہو رہی ہیں،انہوں ے کہا کہ لودھی ٹاؤن میں صفائی ستھرائی کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے،سیوریج سسٹم نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے،

محلے بھر میں قدم قدم پر گندگی کے ڈھیر پڑے نظر آرہے ہیں جس سے امراض پھیلنے کا خدشہ ہے جبکہ سٹریٹ لائٹس سسٹم بھی نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے شام کے بعد یہاں پر اندھیروں کا راج ہوتا ہے،

اہل علاقہ نے بتایا کہ دیگر علاقوں اور محلوں میں سوئی گیس کی سپلائی تسلسل کے ساتھ جاری ہے مگر لودھی ٹاؤن کو نظر انداز کیا جا رہا ہے

جسکی وجہ سے بیشترمکین مجبوراََایل پی جی کا استعمال کررہے ہیں،شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وفاقی وزیر پٹرولیم،وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی سمیت دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ

مزکورہ علاقے میں سوئی گیس کے کنکشن فراہم نہ کرناعوام کش پالیسیوں کی نشانی ہے، جس کی وجہ سے آج کے ترقی یافتہ دور میں شہر سے ملحقہ آبادیوں کے رہائشی پتھر کے زمانے کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں،

مذکورہ علاقہ میں فوری طعر سروے کراکے سوئی گیس کی لائنیں بچھائی جائیں تا کہ مکینوں کی مشکلات آسان ہو سکے۔


کوٹ ادو

شعبہ صحت کے لیے بہترین خدمات سرانجام دینے اور انسانیت کی بے لوث خدمت واعلی کارکردگی اور مثالی فرائض منصبی کی ادائیگی پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کی معروف گائناکالوجسٹ ماہر امراض نسواں و زچہ بچہ ڈاکٹر ساجدہ طاہرکو تحریک استحکام پاکستان کونسل کی جانب سے قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ 2020 سے نوازدیاگیا،

سیاسی سماجی دینی وشہری حلقوں سمیت ڈاکٹر وکلاء کی طرف سے مبارک باد،اس بارے تفصیل کے مطابق شعبہ صحت کے لیے بہترین خدمات سرانجام دینے اورانسانیت کی بے لوث خدمت واعلی کارکردگی اوراپنے فرائض منصبی کی بے مثال ادائیگی کے اعتراف میں

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کیمعروف گائناکالوجسٹ ماہر امراض نسواں و زچہ بچہ ڈاکٹر ساجدہ طاہر کوتحریک استحکام پاکستان کونسل کی جانب سے قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ 2020 سے نواز دیا گیا،

گزشتہ روز ڈاکٹر مجید نظامی ایڈیٹوریم لاہور میں منعقد ہ تقریب میں مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،

ان کی اہلیہ محترمہ پروین انہوں نے ایوارڈ وصول کیا، قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ 2020 حاصل کرنے پر ڈاکٹر ساجدہ طاہر کو کوٹ ادو کی سیاسی،سماجی،دینی و حلقوں کے علاوہ ڈاکٹر،وکلاء شہریوں نے مبارک باددی ہے


کوٹ ادو

پارکو کی پائپ لائن سے کلمپ لگا کر تیل چوری کرنے والا گروہ سرگرم،سرنگ کے ذریعے کلمپ لگا کر تیل چوری کرنے والا گروہ سیکیورٹی پٹرولنگ ٹیم کو دیکھتے ہی فرار س،سیکیورٹی ٹیم نے آہنی کلمپ اتار کر سیفٹی کلمپ لگا دیا،

گروہ کے خلاف مقدمہ درج،اس بارے تفصیل کے مطابق ابو ظہبی اور پاکستان کے مشترکہ ادارہ پاک عرب آئل ریفائنری جس کی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کی لائن کراچی سے شیخو پورہ تک زیر زمین جارہی ہے سے عرصہ دراز سے تیل چوری کرنے والا گروہ سرگرم عمل ہے،

گزشتہ شب گروہ کے سرغنہ ہانس برادری کے مرتضیٰ ہانس نے اپنے گھر کے قریب زیر زمین سرنگ کھود کر پارکو کروڈآئل کی پائپ لائن سے کلمپ لگا کر اپنے دیگر ساتھیوں جاوید سندیلہ،غلام فرید بلہوڑہ،جابر عرف جابری 3 نامعلوم کے ہمراہ تیل چوری کرنے میں مصروف تھے کہ

پارکو کی سیکیورٹی پٹرولنگ ٹیم جسکی قیادت سیکیورٹی آفیسر محمد اعجاز کررہے تھے کلومیٹر نمبری 196 چاہ احمد والا کے قریب پہنچے تو گروہ سیکیورٹی ٹیم کو دیکھتے ہی فرار ہوگیا،

ٹیم نے موقع سے سرنگ کے ذریعے لگا آینی کلمپ اتار کر قبضہ میں لے لیا جبکہ وہاں سیفٹی کلمپ لگا دیا، موقع سے آ ہنی کلمپ،3 بولٹس نٹ اور سرنگ سے ملنے والی کسی آہنی کھرپہ ودیگرسامان برآمد کرلیے ہیں، سیکیورٹی افیسر محمد اعجاز کے مطابق

گروہ پہلے بھی گروہ آئل چوری کرکے خام گڑھ شاہ جمال روڈ پر واقع عاصم نامی کی پرائیوٹ غیر قانونی گودام ریفائنری پر فروخت کرتے رہے،

پولیس محمود کوٹ نے سیکیورٹی افیسر محمد اعجاز کی مدعیت میں تیل چور گروہ کے خلاف مقدمہ نمبر 57/20زیر دفعہ 462 بی درج کرکے گروہ کی تلاش شروع کردی ہے


کوٹ ادو

عادی گروہ زمیندار کے بھانہ سے2قیمتی بھینسیں چوری کرکے لے گیا توں تکرار پر میاں بیوی کا محنت کش کی بیوی پر تشدد پہوڑے اور ڈنڈے کے وار سے لہولہان کردیا پولیس نے5سماج دشمن عناصر بھی گرفتا رکر لیے بھاری مقدار میں شراب و پسٹل برآمد

پولیس نے تمام مقدمات درج کرلیے اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ محمو د کوٹ کے علاقہ موضع چکنمبر میں ظفر اقبال چھچڑا کے بھانہ مویشی سے شہباز عرف بادی سہرانی۔فیاض سہرانی۔سلیم عرف محسن علی گجر۔عرفان عرف ببرا جتوئی۔

گلشیر عرف کا کا سہرانی 3 نامعلوم کے ہمراہ 2 بھینسیں مالیتی 2لاکھ 70ہزار چوری کرکے لے گئے تھانہ سنانواں کے علاقہ چاہ فتح والا موضع ڈوگر کلاسرہ میں بلال گشکوری کی بیوی نسیم بی بی کی اپنے دیور فضل حسین کی بیوی رخسانہ سے ممولی توں تکرار ہوگئی

گزشتہ روز نسیم بی بی گھر کے باہر سودا سلف لینے جارہی تھی کہ گلی میں فضل گشکوری اور ا س کی بیوی رخسانہ نے اسے روک لیا اور پہوڑا اور ڈنڈے کے وار سے اس پر تشدد کرکے لہولہان کردیا پر دونوں میاں بیوی موقع سے فرار ہوگئے

پولیس کوٹ ادو نے دوران گشت لرنزر سکول کے قریب موضع ٹھٹھی حسن والی کے رہائشی محمد عمران گوراہا کو گرفتار کرکے اسی کے قبضہ سے 28 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی جبکہ منڈی مویشی کے قریب موضع کوٹلہ کے عارف لال بیگی کوگرفتار کرکے

اس کے قبضہ سے سواکلو برآمد کرلی پولیس محمود کوٹ نے دوران گشت آڑہ اکبر شاہ کے قریب صدام کھر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل پل زکریا پر مشکوک موضع علو رڈ کے فہد اقبال گا ذر کو

گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل جبکہ آڑہ اکبر شاہ چوک پر دورا ن ناکہ موضع گورمانی شرقی کے شاہ زیب کھیڑا کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرلیں

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔


کوٹ ادو

ضلع مظفرگڑھ کی سب سے بڑی کوٹ ادو میں تعلیمی دینی درسگاہ جامعہ عربیہ مظاہر العلوم میں ختم بخاری شریف کی تقریب 27فروری بروزجمعرات کومنعقد ہوگی‘

تقریب میں علماء‘ قراء‘حفاظ کرام کی دستار بندی بھی کی جائے گی‘تقریب دوپہر 12بجے سے شام5بجے تک منعقد ہوگی

جس کے مہمان خصوصی مولانا زاہد الراشدی،سید عبدالمعبود آزاد،حضرت مولانا عبدالماجد صدیقی،مولانا محمد عابد مدنی،مولانا محمد اشرف مولانا محمد عمر قریشی ہوں گے

جبکہ دیگر مشائخ عظام اور اکابرین علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے،


کوٹ ادو

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی (ٹرسٹ)کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ میں اندھے پن میں مبتلا 154مریضوں کو آنکھوں کی روشنی مل گئی، یہ افراد طویل عرصہ سے بینائی سے محروم ہو چکے تھے

لیکن کامیاب آپریشن کے بعدان کی بینائی بحال ہو گئی۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ یو کے کے تعاون سے پنجاب اسمبلی کے رکن نیاز خان گشگوری کی رہائشگاہ اڈہ ون آر میں تیسرا سالانہ فری آئی کیمپ دو دن جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصو صی ایم پی اے نیاز حسین گشگوری، تحصیل آئی سرجن ڈاکٹر شفیق خان، بلال مشوری، المصطفیٰ کے تجمل گرمانی، حامد رضا،طارق حسن سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ المصطفی کے چیئرمین عبدالرزا ق ساجد نے بتایا کہ

آئی کیمپ میں ماہر ین امراض چشم کی زیر نگرانی 900سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ اور انھیں نظر کے چشمے اور ادویات د ی گئیں جبکہ 154مریضوں کے سفید موتیا کے آپریشن کئے گئے۔

ان میں 50ایسے مریض تھے جن کی دونوں آنکھوں میں موتیا کی وجہ سے بینائی ختم ہو چکی تھی تاہم کامیاب آپریشن کے بعد ان تمام کی بینائی بحا ل ہو گئی،

مریضوں کے بغیر ٹانکے کے آپریشن، لینز بھی ڈالے گئے اور آپریشن کے بعد انھیں ایک ماہ کی ادویات بھی دی گئیں۔

عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ المصطفیٰ نے امراض چشتم میں مبتلا ایک لاکھ مریضوں کے علاج معالجے کا ہدف مکمل کر لیا ہے، یہ ہدف دس برسوں کی انتھک محنت کے بعد حاصل کیا گیا، خدمت انسانیت کا یہ سفر جاری رہے گا۔


کوٹ ادو

ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ انجینئرشعیب خان ترین کی ہدایت پر عوام کو سبزی و فروٹ کی سستے داموں فراہمی کیلئے اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے اچانک سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیااورسبزی منڈی کے تاجروں سے ملاقات کی،

اس موقع پر سبزی منڈی کوٹ ادو کے صدر حاجی محمد یوسف رانا، سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالوحید،انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی چوہدری مظہر، محمد بلال سمیت دیگر آڑھتی بھی ہمراہ تھے،دورے کے دوران انہوں نے سبزی و فروٹ کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ

عوام کواشیاء خوردونوش کی معیاری اور سستے داموں فراہمی کیلئے ضلعی انتظامہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلیف دلوانے کیلئے سبزی منڈیوں کے دورے کئے جارہے ہیں جبکہ

تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی مارکیٹوں میں عوام کو ریلیف دلوانے کیلئے مصروف عمل ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی و معیاری اشیاء کی فراہمی ہمارے فرائض میں شامل ہے،اس موقع پر انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری ہونے والی پرائس لسٹ کو بھی چیک کیا

اور انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی وافر مقدار میں رسد کو یقینی اور نیلامی کے عمل کو مزید فعال، موثر اور منڈی کے راستوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں اور ناجائز تجاوزات کو فوری دور کروائیں، پھلوں اور سبزیوں کے نرخ موقع پر ہونے والی نیلامی کے مطابق تیار کر کے نرخ نامے بروقت بازاروں میں بھجوائیں ۔


کوٹ ادو

آٹے،چینی، گھی کے بعد کسان پر یشان،کھاد کی قیمتوں اضافہ ہوگیا، یوریا کھاد کی بوری بلیک میں 2ہزار روپے کی ہوگئی، حکومت کی جانب سے یوریا کھاد کی قیمتوں میں 400 روپے فی بوری کمی گئی تھی مگرذخیرہ اندوزوں مارکیٹ سے کھاد غائب کردی،

حکومت کی جانب سے یوریا کھاد کی قیمتوں میں 400 روپے فی بوری کمی ہونے کے بعد ذخیرہ اندوزوں کی چاندی ہو گئی، کمی کے بعد کھاد کی بوری قیمت 1500روپے ہونی چاہئے تھی،

مارکیٹ سے مقررہ نرخوں پر کھاد غائب ہے اور بلیک میں 1800سے2 ہزار روپے فی بوری فروخت ہورہی ہے جس کے باعث کاشتکار ذخیرہ اندوزوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں،

کسانوں کے ہزاروں ایکڑ رقبہ پر گندم کی فصل کیلئے یوریا کھاد کی بہت ضرورت ہے لیکن مجبور کسان آج بھی مارکیٹ سے بلیک میں مہنگی کھاد خرید نے پر مجبور ہیں،کاشتکاروں نے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ

حکومت کی نااہلی کے باعث کاشتکار فصلوں کو کھاددینے سے محروم ہوگئے ہیں، حکومت کی جانب سے کھادکی قیمتوں میں کمی کاسارافائدہ کھاد ڈیلروں نے اٹھانے کیلئے کھاد ذخیرہ کرکے اسے بلیک میں فروخت شروع کر دی ہے،

تحصیل بھرکے کسی ایک ڈیلرسے بھی کھادحکومتی قیمت پر نہیں مل رہی جس پر وہ کھاد فصلوں کے لئے بلیک میں خریدنے پرمجبور ہیں،

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال سمیت کمشنر ڈیرہ غازیخان،

ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ انجینئرشعیب خان ترین سے کسانوں کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے اور مہنگی کھاد فروخت کرنے والے ڈیلروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،


کوٹ ادو

ایڈمنسٹریٹر و اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کی ہدایت پر رہائشی علاقے میں سٹریٹ لائٹس بحالی کردی گئی،

گلیاں روشن،اہل علاقہ کا اسسٹنٹ کمشنر وچیف افیسر کو خراج تحسین،اس بارے تفصیل کے مطابق ایڈمنسٹریٹر و اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کی ہدایت

پر چیف افیسر میونسپل کمیٹی سید سلیم شاہ نے وارڈ نمبر 2 محلہ پرہاڑاور محلہ چرکل والا میں سٹریٹ لائٹس بحال کرادی ہے،

میونسپل کمیٹی کے لائٹ انسپکٹر مہر تنویر مختیار نے اپنی موجودگی میں سٹریٹ لائٹس بحال کرائی جس سے پورے محلے کی گلیاں روشن ہو گئیں،

دریں اثناء اہل محلہ نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید سلیم شاہ کو وارڈ نمبر 2،

محلہ پرہاڑ اور محلہ چرکل میں سٹریٹ لائٹس بحال کرانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔


کوٹ ادو

تعلقدارنے وکیل سے لاکھوں ادھارلیکربدلے میں جعلی چیک تھمادیا،پولیس نے 5منشیات فروش بھی دھرلئے، بھاری مقدارمیں دیسی شراب چرس وپسٹل برآمد،

پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادوکے علاقہ وارڈنمبر9اتفاق کالونی کے رہائشی تحصیل بارکونسل کے ممبر محمدکامران شہزادایڈووکیٹ سے اس کے تعلقدارکرم داد قریشی کے اعجازسرانی نے 4لاکھ 50ہزارادھارلے کر بدلے میں جعلی چیک تھمادیا

پولیس کوٹ ادونے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈآپریشن کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن بائی پاس کے قریب موضع چوہدری کے فہیم عباس آرائیں چکردری کے عاشق حسین لاشاری بستی پتل کے فہیم لاڑ لکڑمنڈی ملتان کے عبدالجبارمکرانی اورموضع گرمانی کے فلکشیر جتوئی کو گرفتارکرکے

ان کے قبضہ سے مجموعی طورپر45لیٹردیسی شراب آدھ پاؤچرس ایک کلو سے زئد بھنگ اورپسٹل بمعہ گولیاں برآمدکرلیں پولیس سرکل کوٹ ادونے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،

About The Author