دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

18فروری 2020: آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےاجلاس سے قبل کیماڑی کادورہ کیا،دوبارہ گیس کااخراج ہواہےاورلوگ متاثرہورہےہیں،وزیراعلیٰ ناراض، ہواکارخ تبدیل ہونےسےعلاقےمیں گیس پھیل رہی ہے،بریفنگ

لاہور: شہباز تتلہ کیس، میڈیا پر کئی قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں،  اسی معاملے میں ایس پی مفخر عدیل  کے رول کو بھی زیرِ بحث لایا جا رہا ہے،صحافتی ضابطہ اخلاق کا بھی تقاضہ ہے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں تعاون کیا جائے،ترجمان لاہور پولیس

وزیر اعظم عمران خان کا کیماڑی واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیر اعلی سندھ نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر آج منعقد ہونے والا سندھ کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا ،کابینہ کا اجلاس بدھ کو 3بجے ہوگا ،

کراچی:وزیر اعلی سندھ نے ضیا الدین اسپتال کا دورہ کیا،وزیر اعلی متاثرہ مریضوں سے معلومات لی اور انہیں اطمینان دلایا

ایرانی سرحدی فورسز نے مزید 27 پاکستانی ڈی پورٹ کر دیا جو بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے ۔

لاہور : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  انتونیو گوتریس آج لاہور میں مصروف دن گزارا،انتونیو گوتریس لمز یونیورسٹی لاہور میں ماڈل یونائیٹیڈ نیشن کی تقریب میں شرکت کی، لاہور : سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ڈی ایچ اے کنڈرگارڈن کی پولیو مہم میں بھی شرکت کی۔

لاہور:گور نرپنجاب سے صوبائی وزراء اور پارٹی عہدیداروں کی ملاقات ،حکومت نہیں اپوزیشن اپنی کر پشن کی وجہ سے خطرے میں ہے ‘چوہدری محمدسرور

قصور. تھانہ اے ڈویژن پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ:  ٹمبر مافیا  شہر خاموشاں سے خاموشی سے درختوں کا صفایا کرنے لگا

ڈی آئی خان۔تحصیل کلاچی  میں پولیس موبائل پر بم دھماکہ، ایک پولیس اہلکار شہید دو زخمی ، پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کےلئے جوانوں کو پہنچایا جارہا تھا

کنڈیارو  : محراب پور میں سینئر صحافی عزیز میمن کے قتل پرصحافیوں کا احتجاج۔

حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،17فروری سے ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم جاری ھے ڈاکٹر ظفرمرزا

لاہور: بچہ بازیابی کیس میں وزیر اعلی پنجاب کی طلبی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی طلبی کے خلاف متفرق درخواست دائر کی

کشمور. نواحی گاؤں مومن مزاری کے قریب 26 سالہ نوجوان قتل،

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکامثبت رجحان،دوران کاروبار100انڈیکس میں 160پوائنٹس کا اضافہ،کاروبار کے دوران انڈیکس40ہزار434پرٹریڈ کرتے دیکھاگیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ، بچہ بازیابی کیس میں وزیراعلی کی طلبی کا معاملہ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے یاسمین عبدالرشید کی درخواست پر سماعت کی، پولیس نے بچے کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کردیا،عدالت نے بچے کی حوالگی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا

سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان وسیم بیگ کے مطابق دِھماکہ میں گذشتہ زخمی ہونے والے پچیس میں سے ۹ زخمیوں کو علاج مالجہ کے بعد آج صبح ہسپتال سے فارغ کردیا گیا – جبکہ چار مریضوں کی حالت تا حال تشویشناک ہے –

سپریم کورٹ:بنچ دو میں اھم کیسز ڈی لسٹ کر دیئے گئے۔۔بنچ دو میں کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم سمیت موٹر وے پر موٹر بائیکس چلانے سے متعلق مقدمات کی سماعت ہونی تھی،ملٹری کورٹس کی سزائوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت بھی ملتوی

سپریم کورٹ میں کنگ حمد یونیورسٹی سے متعلق کیس کی سماعت،سپریم کورٹ نے سیکریٹری نیشنل ہیلتھ اینڈ سروسز اور سی ڈی اے کو نوٹسز جاری کر دیئے

خیرپور:گمبٹ میں وحشی ملزم سابقہ شوہر نے  ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ بیوی کے گھر پر حملہ،علزمان نے 3 ماہ کی بچی کو ماں سمیت بے دردی سے قتل کردیا، ، پولیس

کوئٹہ دھماکےکے9زخمیوں کو سول اسپتال سےڈسچارج کردیاگیا،دھماکےمیں زخمی 4مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے،ترجمان سول اسپتال

پشاور کے نواحی علاقے بٹہ تل میں اسسٹنٹ کمشنر  پشاور کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن۔آپریشن کے دوران برستاتی نالے پر تین دہائیوں سے تعمیر غیرقانونی مارکیٹ مسمار کردی گئی ، اے سی پشاور رضوانہ ڈار

کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ایمر جینسی کور گروپ کا اجلاس ھوا،اجلاس کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجرجنرل عامراکرام نے کی،موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوض

ملتان، ریجنل ٹیکس آفس گزشتہ سال کی نسبت اہداف پورے کرنے میں ناکام، فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملتان ریجن پر برہم ،28 فروری تک سال 2019 کے انکم ٹیکس گوشوارے سال 2018 کی نسبت 10 فیصد زیادہ جمع کرنے کا ٹارگٹ دے دیا

سپریم کورٹ,لاہور نجی ہسپتال تین سالہ بچی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت، نجی ہسپتالوں میں مریضوں کا خیال نہیں رکھا جاتا,چیف جسٹس

اسلام آباد: تربیلا میں پانی کی آمد  14ہزار900 کیوسک اور اخراج  60 ہزار  کیوسک ہے،منگلا میں پانی کی آمد15   ہزار400  کیوسک اور اخراج  45  ہزار  کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 71 ہزار  کیوسک اور اخراج  66 ہزار  کیوسک ہے: ترجمان واپڈا

بنوں,تھانہ میریان کی حدود میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ,بنوں,فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ,

کراچی کیماڑی میں زہریلی گیس کا معاملہ ،علاقے میں خوف و حراس جزوی طور پر دکانیں اور کاروبار بند ،احتیاطی تدابیر کے طورپر اسکول بند پرچے ملتوی

کوئٹہ: عدالت روڈ کے واقعہ کے خلاف آج کوئٹہ میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہے – بائیکاٹ کی وجہ سے وکلاء آج ڈسٹرکٹ اورسیشن کورٹ میں پیش نہیں ہوے –

اسلام آباد ہائیکورٹ، آٹھ صدارتی آرڈنینسز کیخلاف درخواست پر سماعت ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے سماعت کی ،یہ بہت انتہائی معاملہ ہے عدالت چاہتی ہے مکمل معاونت کی جائے،پارلیمنٹ میں جو بحث 1973 میں ہوئی تھی اس کا ریکارڈ بھی عدالت کو فراہم کر دیں گے، محسن شاہنواز رانجھا

راولپنڈی : دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا انکشاف ۔ ڈاکو گاڑی کو دو کلو میٹر کچے راستے پر ویرانے میں لے گئےمملزمان نے خواتین سے 80ہزار روپےنقدی اور ڈرائیور سے 5ہزار روپے چھین لیے۔

سندھ ہائیکورٹ.شہر میں دو نئے اضلاع بنانے پر حکومت سندھ کے  خلاف درخواست دائر درخواست میں گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ، چیف سیکریرٹری،سیکریرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر فریق   بنائے گئے ہیں۔

نیب نے ن لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔۔سپریم کورٹ لاھور ھائیکورٹ کے 26 دسمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔۔ استدعا

لاہور ہائیکورٹ میں نابینا افراد  کو پناہ گاہ لاڑی اڈہ بند کرنے کا معاملہ ،پولیس نے عدالت کے روبرو رپوٹ جمع کروا دی

الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر سماعت،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کی سماعت،وزیر اعلیٰ سے بلدیاتی انتخابات کی ٹائم لائن منظور کرا لی ہے، سیکرٹری بلدیات خیبرپختونخواہ، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی جسے سراہتے ہیں،چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے فنڈز سے متعلق کیس کی سماعت 5مارچ تک ملتوی ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کی سماعت،پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عامر محمود الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے

پی ٹی آئی پر دھمکمیوں کا الزام ،الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا،الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ،27 فروری کو درخواستگزار اکبر ایس بابر کو پیش ہونے ہدایت

بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے ۔  3 روز لاہور میں قیام کے ساتھ ساتھ پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔۔۔

الیکشن کمیشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ 172 بہاولپور میں حد بندیوں سے متعلق کیس کی سماعت 16مارچ تک ملتوی

جیکب  آباد:نو مسلم علیزہ لاڑکانہ دارلامان سے پولیس سیکیورٹی میں جیکب آباد عدالت پیش ،علیزہ کے والدین کے ساتھ جانے کے بیان کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جیکب آباد عدالت نے علیزہ کو 18  سال عمر پوری ہونے تک دارلعمان میں رہنے کا فیصلہ۔سنا دیا

قصور: کھڈیاں پھاٹک کے قریب ٹرک کی زد میں آکر ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

تنگوانی:نواحی گاؤں میر جلال خان بگٹی میں 2 سالہ بچے اعظم بمبل میں پولیس وائرس ظاہر۔بچے کے پاؤں پولیو کی وجہ سے ٹیڑھے ہوگئے ہیں،ورثاء

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی کلاچی ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملے کی مذمت،دھماکے میں قیمتی انسانی جان کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا مشتاق غنی

سندھ ہائیکورٹ:سرجانی میں کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں پر قبضے کا معاملہ،
30 سے زائد کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز سی ایچ ایس کے الاٹیز کی درخواست پر سماعت

مردان پولیو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ کی نمائش پر شہری گرفتار۔

کراچی: کے پی ٹی سمیت دیگر اداروں کی ہوا میں نائٹروجن کی جانچ کرنے کی ذمہ داری بنتی  ہے ، ایئر کوالٹی ایکسپرٹ

لاہور ائیر پورٹ پر تکنیکی خرابی اورطیاروں کی عدم دستیابی کے باعث فضائی آپریشن متاثر ،ائیر پورٹ پر ملکی اور غیر ملکی آنے جانے والی 10پروازیں منسوخ ہوئیں ہیں۔

فیروزوالا راوی آٹو میں فائرنگ کا واقعہ فیکٹری مالک سمیت پانچ نامزد اور 40 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

خورشید شاہ اور ساتھیوں کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت، احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں دائر ریفرنس کی سماعت،عدالت نے وکلاء کے مختصر دلائل کے بعد سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فل ڈریس ریہرسل،ڈی جی رینجرز سندھ نے ریہرسل کا معائنہ کیا،میجر جنرل عمر احمد بخاری نے نیشنل اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا

لاہور. جی سی یو نیو رسٹی کا18ویں کانووکیشن،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بطور مہمان خصوصی شریک

سپریم کورٹ،پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف سابق ڈی جی سلیم وٹو کی پلاٹ کے حصول کیلئے دائر درخواست پر سماعت،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان اچھی بات ہے ،ترک صدر نے بھی اپنے دور میں اچھی باتیں کیں

کوئٹہ:میڑک کے سالانہ امتحانات  آج سے کوئٹہ سمیت  صوبے بھر میں شروع ہوگیے – چیئرمین بورڈ پروفیسر محمد یوسف بلوچ

لاہور: ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کا صحافی عزیز میمن کے قتل پر اظہار تشویش،کمیشن صحافی عزیز میمن کے قتل پر رنجیدہ ہے، ایچ آر سی پی

لاہور ہائیکورٹ، محکمہ پراسیکیوشن میں نابینا اور سماعت سے محروم محروم افراد کو بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے حکومت پنجاب ودیگر فریقین سے 16 مارچ کو جواب طلب کرلیا

لاہور: سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس کی مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش خوش آئند ہے۔ فیاض الحسن چوہان

احتساب عدالت اسلام آباد، جعلی بنک اکاونٹس کیس ،گنے کے کسانوں کیلئے سبسڈی میں خورد برد کے ریفرنس کی سماعت 3مارچ تک ملتوی

صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسی  اور دیگر درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت

پارلیمنٹ لاجز کی تیسری منزل پر آتشزدگی، آگ تیسری منزل پر مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں لگی، حکام پارلیمنٹ لاجز

پشاورگورنر ہاوس کے بلند درخت میں پھنسی چیل کو آزاد کر لیاگیا،چیل کیمکل ڈور میں پھنسی ہوا میں لٹک رہی تھی ۔

لاہور۔کمشنر لاہور سیف انجم کی زیر صدارت ڈی پی ایس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس۔مالیاتی استحکام و تسلسل کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی کُل انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالرزمقرر

ڈی آئی خان:کلاچی دھماکہ میں شہید ریاض کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ایک سال میں 22ہزار 110شکایات موصول، تمام پر ایکشن لیا گیا

سینیٹر شمیم آفریدی کی صدارت میں قائمہ کمیٹی آبی وسائل کا اجلاس،آئندہ مالی سال کیلئے  وزارت آبی وسائل مجوزہ   ترقیاتی بجٹ ایجنڈا میں شامل تھا۔ آئندہ مالی سال کیلئے پانی منصوبوں سے متعلق ایجنڈا موخر کر دیا گیا

لاہور: صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اونتونیوگوٹیرس کاڈی ایچ اے کنڈرگارٹن سکول میں استقبال کیا

وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی وزارت خارجہ آمد،وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

لاہور : ایس ایس پی سید جنید ارشد کیخالف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ،عدالت نے سید جنید ارشد کے مزید 10 مارچ تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

میگا منی لانڈدنگ کیس میں نیب کی اہم پیش رفت ،ایس ای سی پی اور ایکسائز آفس کو لکھے گئے خطوط کا جواب نیب کو موصول،نیب راولپنڈی نے اہم ملزم محمد یونس قدوائی ، اقبال میمن ، عزیر نعیم کے خفیہ شیئرز اور گاڑیوں کا پتہ لگا لیا

قبائلی اضلاع کے مسائل کا حل ڈھونڈنے کے لیے پشاور میں اے این پی کے زیراہتمام کل جماعتی جرگہ،جرگے میں  صوبائی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شریک

لاہور۔ شترمرغ فارمرز مشکلات کا شکار، پنجاب حکومت کی ناقص پالیسی سے شتر مرغ فارمنگ بدحالی کا شکار

لاہور: بیگم کوٹ میں فیکٹری مالک کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت،فیکٹری مزدوروں کا پریس کلب کے باہر لاش رکھ کر احتجاج

سرمائی مہم جوئی، قراقرم کے پہاڑوں کے آگے کوہ پیما بے بس. دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک کی سرمائی مہم جوئی ختم کر دی گئی. ذرائع

پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سب کمیٹی 3 کا اجلاس سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت جاری ،اجلاس میں سینیٹر مشاہد حسین سید، خواجہ شیراز شریک،وزارت لا اینڈ جسٹس کے آڈٹ اعتراضات 2015 – 2014 کا جائزہ

نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف ،اقوام متحدہ نے نوجوانوں کے لئے حالیہ اقدامات کو مثبت پیش رفت قرار دے دیا

مریم نواز کی نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت، عدالت نے وفاقی حکومت کو جواب داخل کروانے کی مہلت کی استدعا منظور کر لی،مریم نواز کے وکیل کی میڈیکل رپورٹس کو پیٹشن کا حصہ بنانے کی استدعا منظور کر لی۔ عدالت نے سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی

اسلام آباد :اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان میں موجودگی کا معاملہ ،کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ ،بھرت مقبوضہ کشمیر سے کرفیوفوری طورپرہٹائے،مظاہرین

اسلام آباد ہائیکورٹ:کچہری میں فیملی کورٹس میں بچوں کو سہولیات فراہمی کے کیس میں وزارت انسانی حقوق سے رپورٹ طلب، کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی گئی

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا آگ کا جائزہ لینے لاجز پہنچ گئے ,11بجکر35منٹ پر آگ کی اطلاع ملی، ڈائریکٹر پارلیمٹ لاجز کی بریفنگ ,آگ پر قابوپالیاگیا، ڈائریکٹر پارلیمٹ لاجز کی بریفنگ

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی ترکی کے ڈپٹی وزیر داخلہ Ismail Gatalki سے خصوصی ملاقات

نوشہرو فیروز: مقتولہ رکن سندہ اسمبلی شہناز انصاری کے ورثہ سے تیسرے دن  تعزیت کا سلسلہ جاری

پشاور کے چچا نورالدین کی جانب سے پشاور زلمی کی ٹیم کے لئے روایتی چپل کا تحفہ,زلمی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو 40 چپلوں کا تحفہ کراچی میں پیش کیا گیا

لاہور: شہر میں پی ایس ایل کا میلہ پھر سے سجنے کو تیار,شہر لاہور کے میدان میں انٹرنیشنل کھلاڑی مد مقابل ہوں گے،پہلے تین میچز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو گئیں۔

ایف ٹی او نے ایف بی آر کی دو خواتین آفیسرز کو حکم عدولی پر  اظہار وجوہ نوٹس جاری کر دئیے,ٹیکس انتظامیہ کا ٹیکس گزاروں کیلئے  کینہ پرور رویہ احکامات پر عمل در آمد کرنے میں رکاوٹ ہے ایف ٹی او

ملتان : نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام تقریب , نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان تقریب سے خطاب,ملتان میں عدالتیں کم، کیسز زیادہ ہیں، جسٹس محمد قاسم خان

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کا جی سی یونیورسٹی کے 18ویں کانوکیشن میں خطاب،برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کا جی سی یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب

لاہور: ایف ٹی او نے ایف بی آر کی دو خواتین آفیسرز کو حکم عدولی پر  اظہار وجوہ نوٹس جاری کر دئیے

پی ایس ایل کے حوالے سے آئی جی  اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار  کی زیر صدارت اہم اجلاس،اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز سمیت پولیس کے سینئر افسران اور پی ایس ایل کی انتظامیہ نے کی شرکت

بلاول بھٹو آج شیڈول کے باوجود کراچی میں مرحوم نعیم الحق کے سوگوار اہل خانہ سے تعزیت نہ کرسکے، ذرائع

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا اے این پی کا قبائیلی اضلاع سے متعلق جرگہ کے بعد میڈیا سے گفتگو،جہاں دہشتگردی ہوتی ہے اسے ختم کرنا ہوتا ہے، شوکت یوسفزئی

لاڑکانہ: یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے محرابپور میں نجی ٹی وی کے صحافی عزیز میمن کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

لاہور :ادکار ،گلوکار علی ظفر کی درخواست پر میشاء شفیع کے خلاف سو کڑوڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ،عدالت نے سماعت مزید کاروائی کے لیے 28 فروری تک ملتوی کر دی

پاکستان کی درخواست پر چینی حکام نے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کےدوممبران ہرمشتمل ٹاسک فورس کو وہاں شہرمیں مختلف یورنیورسٹیز کا دورہ کرنےکی اجازت دی

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی چھان بین کا معاملہ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے خلاف درخواست گزار فرخ حبیب الیکشن کمیشن سے غائب،گزشتہ چار سماعتوں سے فرخ حبیب اور وکیل الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے ،پی ٹی آئی الزامات لگا کر خود فرار ہوگئی، وکیل ن لیگ

اسلام آباد ہائیکورٹ:کاشف محمود چوہدری کی بطور ایم پی اے نااہلی کے خلاف اپیل پر سماعت،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس لبنی سلیم پرویز نے سماعت کی

پابندی کے باوجود پتنگ بازی ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ربیعہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی

لاہور: صوبائی کابینہ کا 25 واں اجلاس وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں 22 نکاتی اہجنڈے پر غورکیا گیا۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی کرتار پور آمد،وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نےسیکریٹری جنرل یواین کا استقبال کیا

سندھ ہائیکورٹ:پی ایس ایل 5 کے میچز بلوچستان اور کے پی کے میں نہ کرانے کے خلاف درخواست،عدالت نے پی ایس ایل میچز کے پی کے اور بلوچستان میں نے کرانے سے متعلق  دائر درخواست مسترد کردی

سندھ ہائیکورٹ:سرجانی میں کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں پر قبضے کا معاملہ، 30 سے زائد کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز سی ایچ ایس کے الاٹیز کی درخواست پر سماعت

سندھ ہائیکورٹ،الما یونیورسٹی میں زائد فیس اور طلبہ کو فیل کرنے کا معاملہعدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،

سندھ ہائی کورٹ:دوران پرواز پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کے انجن بند ہونے کا معاملہ،عدالت نے سول ایوی ایشن کو ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کردی

جسٹس لائیز فرنٹ کے تحت عوامی مسائل کے لئے سٹی کورٹ سے گورنر ہاؤس تک ریلی،ریلی میں سول سوسائٹی، تاجر برادی اور مزدور رہنما بھی شریک

محکمہ تعلیم سندھ کا بند اسکولوں کو این جی اوز کو دینےکا فیصلہ، این جی اوز بند اسکولوں کو گود لیں گے، این جی او کو اسکول دینے کا مقصد، بند اسکول کھل جائیں گے ، محکمہ تعلیم سندھ

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی پارلیمنٹ لاجز آمد،ڈپٹی اسپیکر کی مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب سے ملاقات،ڈپٹی اسپیکر نے ایم این اے طاہرہ اورنگزیب سے خیریت دریافت کی

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا وفد  چار روزہ سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گیا۔ائر پورٹ پر  بحرین کی شوری کونسل کے چئرمین علی بن صالح الصالح نے وفد کا استقبال کیا۔

لاہور: اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا معاملہ، ن لیگ نے چیرمین پی اے سی کے معاملے پر لچک کا عندیہ دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے نجی سکولوں کی اضافی فیسیس وصول کرنے کے متعلق کیس کا فیصلہ  جاری.کر دیا ،عدالت نے نجی سکولوں کی جانب سے وصول  اضافی فیسیں واپس کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ عطا الحق قاسمی، اسحاق ڈار، پرویز رشید، فواد حسن فواد پر 19 کروڑ سے زائد جرمانہ وصولی کا معاملہ پی ٹی وی کی 8 نومبر 2018 کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر سماعت  6مئی تک ملتوی

پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں مشکوک شخص اسلحہ سمیت داخل ہونے کی کوشش ،پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

جھنگ سرگودھا روڈ پر چنڈ اڈا کے قریب گھر کے باہر پڑے سامان کو آگ لگائی جس نے گھر کو بھی لپیٹ میں لے لیا

لاڑکانہ۔ پولیو ٹیم پر نامعلوم ذہنی طور پر معذور شخص کا حملہ  ریشم گلی میں پولیو مہم کے دوران حملہ نامعلوم شخص نے لیڈی ہیلتھ ورکر پر پتھروں سے حملہ کرکے زخمی کردیا

لاہور: راجن پور کچا کے مقام پر نئی پولیس چیک پوسٹس بنانے کا فیصلہ

,پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو ٹیلیفون پر گفتگو،لاج میں آگ لگنے کے واقعے کی مذمت و اظہارِ تشویش

نیدر لینڈ کے پاکستان میں تعینات سفیر ویلم ووٹر پلومپ (Willem Wouter Plomp) کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات۔

کیماڑی واقعے میں جانبحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی

کنڈیارو : کنڈیارو کے قریب گوٹھ الھ رکھیو میں کوئیں سے نوجوان کی لاش برامد ۔پولیس

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کے سینئر ممبران پر مشتمل وفد کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ۔ ترجمان پاک بحریہ

لاہور :لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ میں گرفتار سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت ،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

پشاور:نیب خیبر پختونخواہ نے امیر مقام کو 24فروری کوطلب کر لیا، امیر مقام کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کیا گیا

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالیجی فواد چودھری کی نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالیجی اسلام اباد میں تقریب سے خطاب،سیٹھوں کو خوش کرنا یمارے بس کی بات نہیں۔فواد چودھری

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں صحت ، تعلیم اور دیگر شہری سہولیات کے حوالے سے جائزہ اجلاس، سیکرٹری صحت کی  وفاقی دارالحکومت میں صحت کی سہولیات سے متعلق اقدامات سے وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے صدر علماء مشائخ کونسل گجرات صاحبزادہ پیر سعید احمد شاہ گجراتی،اورسیز پاکستانی سعودی عریبیہ کونسل کے اہم رکن ملک طارق محمود اور طیب بٹ کی ملاقات۔

لاہور۔لیسکو کے فیلڈ افسران کے فون اٹینڈ نہ کرنے سے اعلی افسران بھی نالاں،لیسکو فیلڈ افسران نے فون اٹینڈ نہ کرنا اور ڈائیورشن لگانا معمول بنا لیا..

کرک ۔۔ کرک کے نواحی علاقہ میں دیور کا بھا بھی پر فا ئر نگ ،فا ئر نگ سےخا تون موقع پر جا ں بحق،

پاکستان کا رعد 2 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر

راجن پور:محمدپورمیں ہوٹل مالکان نے اپنے رشتہ دارکوہوٹل پربلاکرقتل کردیا۔4افراد نے اخترحسین لاشاری کو چھریوں کے پے درپے وارکرکے قتل کیا۔پولیس زرائع

لاہور:صوبائی کابینہ اورنج ٹرین کی ٹکٹ کا فیصلہ نہ کرسکی،ٹکٹ کا معاملہ اسمبلی میں بحث کیلئے لے جانے کا فیصلہ، اورنج لائن کا قرض واپس کرنے کیلئے سالانہ اربوں روپے دینے پڑیں گے، وزیراعلی پنجاب

لاہور: چوہدری شوگر مل یوسف عباس کج درخواست ضمانت منظور کر لی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کو دل کی تکلیف،مولانا فضل الرحمان معمول کی معمول کے معائنے کے لیے نجی لیبارٹری میں آمد

ایس بی سی اے آپریشن ،سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں ایس بی سی اے کا آپریشن ،سرکاری اراضی پر بنایا گئے شادی ہال اور مکان توڑ دئیے گئے،شادی ہال ایمنٹی پلاٹ پر بنایا گیا تھا ۔ایس بی سی اے

ملتان۔ پی۔ایس۔ ایل صحت مند سرگرمی ہے۔نجم سیٹھی نے پی۔ایس۔ایل۔ کروایا تو ریلو کٹہ کہا گیا، اصل میں عمران خان ریلو کٹاہے، جاوید ہاشمی

سکھر ،روہڑی کے علاقے ڈھک بازار میں گھر سے لاش برآمد

علی پور : تھانہ سیت پور کی حدود سلطان پور میں شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کشمیر سے متعلق بیان دیا،فردوس عاشق اعوان

کراچی: ایف بی آر کا ٹیکس نہ دینے والے ڈاکٹروں کے خلاف گھیرا تنگ ،شہر کے 17 بڑے ہسپتالوں سے ڈاکٹروں کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا ،نجی کلینک چلانے والے ڈاکٹروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی

اسلام آباد: وزیرغذائی تحفظ خسروبختیار سے چینی سفیر کی ملاقات،چینی سفیرکی ٹڈی دل کے حملوں پرقابوپانے کےلیے بھرپورتعاون کی یقین دہانی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 25 واں اجلاس۔ 90شاہراہ قائد اعظم پر منعقدہ اجلاس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا راعد ٹو کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

وزیراعلیِ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر خالد کھوکھر کی ملاقات،ملاقات میں اکتوبر-نومبر 2020 میں ہاکی لیگ کرانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر اعجاز شاہ کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ،صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر گفتگو اسپیکر کی عزیز میمن کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

کیماڑی واقعے میں جانبحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی

لاہور::چیف اگزیکٹیو آغا خان ٹرسٹ لوئس مونریال کی گورنر ہاؤس آمد

اسلام آباد: سینیٹر رحمان ملک کی کتاب “بلیڈینگ کشمیر” کی تقریب رُونمائی۔سینیٹر رحمان ملک کی کتاب کی تقریب رُونمائی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری آفئیرز میں منعقد ہوئی

کراچی: پی ایس او کے کراچی کیماڑی پر اسٹوریج ٹرمنل کو عارضی طور پر بند

اسمبلی اجلاس کی دوران حکومت اور اپوزیشن اراکین میں لڑائی

لاہور: ڈیفینس غباروں میں گیس بھرنے والی ٹینکی دھماکے سے پھٹ گئی، ریسکیو ذرائع

پاکستان 40سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

ڈی آئی خان گومل یونیورسٹی کے طلبہ کا فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

اسپیکر مشتاق غنی  نے  خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس جمعہ صبح 10بجے تک ملتوی کردیا،اسپیکر مشتاق غنی کی خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں نگہت اورکزئی کو دھمکی

پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز،90شاہراہ قائد ا عظم پرخصوصی تقریب-

محراب پور ؛ پی ٹی آئ  رہنما حلیم عادل نے عزیز میمن کی تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عزیز میمن کے قتل کی اعلی سطح انکوائری ہونی چاہے ۔

لاہور :پنجاب حکومت کا بجٹ برائے مالی سال 2020-21/متعدد صوبائی محکمے ابتدائی ڈرافٹ تیار نہ کر سکے، ذرائع

اداکار عمر شریف کی صاحبزادی حرا شریف کی نماز جنازہ کل ظہر کی ماز کے بعد ادا کی جائے گی

دادو: نامعلوم جوڑا تین دن کے نومولود بچے کو سول اسپتال کے بچہ وارڈ میں چھوڑ کر فرار.

سپریم کورٹ میں جی آئی ڈی سی کیس کی سماعت، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی،پاک ایران منصوبے پر کل کتنا خرچہ آئے گا,جسٹس منصور علی شاہ ،منصوبے کیلئے اب تک 33 ارب روپے خرچ کئے گئے, ایڈیشنل سیکریٹری فنانس

اٹک۔چچھ انٹر چینج کے قریب خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں آتشزدگی،ریسکیو

فیصل آباد : جامعہ چشتیہ چوک سے پولیس وردی پہنے جعلی اہلکار گرفتار ۔ پولیس

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئے

کمیاڑی گیس لیکج واقعہ پارلیمانی کمیٹی میں پہنچ گیا  ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم افیئر کا اجلاس26 فروری کو طلب

سمگلنگ کی روک تھام کے لئے وزیرِ اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ  ،سمگلنگ  کے خلاف ملک بھر میں فوری طور پر  اور بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعلی سندھ کا نیشنل اسٹڈیم کراچی کا دورہ ،یہ سندھ کا ایونٹ ہے ہم سب اس کو ملکر تاریخی بنانا ہے،پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ بن گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے 8 رکنی وفد کی ملاقات،وفد کی سربراہی صدر جائکا شنیچی کٹوئکا کر رہے تھے

لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کی میڈیا سے گفتگو ،آج زیادہ بہتر سیاسی جدوجہد کی ضرورت ہے

لاہور:دھاتی ڈورکے باعث جانی نقصان کے ساتھ بجلی کی ٹراسنمیشن لائنیں بھی متاثرہونے لگیں،6 ماہ میں دھاتی ڈور گرڈ اسٹیشنز اور ٹراسنمیشن لائنوں کو نقصان پہنچا۔ این ٹی ڈی سی

‎سکھر:سول اسپتال سے سرکاری ادویات چوری ہونے کا معاملہ،سرکاری ادویات چوری کرنے والے 6 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج

رائیونڈ:مانگامنڈی روڈ پر نجی فیکٹری کی لفٹ گرنے سے مزدور جانبحق۔۔پولیس ذرائع

پشاور:ہمارا اعتراض کل بھی واضح تھا کہ سپیکر اجلاس دیر سے شروع کرتے ہیں،ہم نے سپیکر کو ایوان کا وقت بچانے کا مشورہ دیا تھا، اکرم درانی

ٹھٹھہ:فوڈ ڈپارٹمنٹ کے مکلی میں قائم سرکاری گندم کی گودام پر اینٹی کرپشن کا سول جج کی نگرانی میں چھاپہ، گندم میں کروڑوں روپے کی غبن کے بعد سجاول اور ٹھٹھہ میں بڑے پیمانے پر جاچ شروع کی ہے.سرکل آفیسر اینٹی کرہشن ٹھٹھہ

پارلیمنٹ لاجز میں آگ لگنے کا واقعہ،قائمقام چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے  سی ڈی اے، پولیس اور فائر بریگیڈ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،

لاہور: معروف اداکارعمر شریف کی بیٹی حرا عمر کی ہلاکت کا معاملہ،حرا ڈاکٹروں کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی

ٹھٹھہ:گھارو پولیس کے مبینہ تشدد کے سبب جانبحق نوجوان کی قتل کا معاملہ،ورثاء کی جانب سے دوبارہ لاش گھارو – کراچی قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا دیا گیا

محراب پور : کے ٹی این محراب پور کے رپورٹر مقتول عزیز میمن قتل کے ملزمان کی عدم گرفتآری کے خلاف دھرنا

راولپنڈی:تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں ڈمپر نے راہگیر کو کچل دیا ہے،وسیم نامی شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا

کراچی:گیس اخراج کا معاملہ،پاک بحریہ کی  ٹیم  کاکسٹم ہاوس کا دورہ ،ٹیم نے پانی کے نمونے لئے،آلات سے ممکنہ تابکاری یا  زہریلی اثرات کا جائزہ  لیا

پنڈی بھٹیاں:اسپتالوں میں چوری کرنیوالا خواتین گروہ کی دو مبینہ ملزمان  گرفتار،پولیس ذرائع

لاہور:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس بادشاہی مسجد پہنچ گے

شبقدر:کانگڑہ میں مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی  ۔واقعہ میں تین بچے جان بحق جبکہ تین زخمی پولیس

کرک:گیس لیکیج سے گھر میں دھماکہ,دھماکے میں بچوں اور خواتین سمیت چھ افراد شدید زخمی،پولیس ذرائع

کراچی:ناردرن بائی پاس کےقریب سےچارروزپرانی ایک شخص کی لاش ملی

کیماڑی میں گیس اخراج سے شہریوں کے متاثر ہونے کا معمہ حل ہونے کے قریب ،جامعہ کراچی میں ایچ ای جے کو موصول ہوئے خون اور یورین کے نمونوں کی جانچ مکمل کرلی گئی ، ذرائع

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا،مشیر خزانہ حفیظ شیخ ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا

رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کا سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کار پارکنگ پلازہ میں کرپشن پر نیب کوخط،تحریک انصاف کے ارسلان تاج نے کار پارکنگ پلازہ کی آڈٹ رپورٹ میں بیان کی گئی بے ضابطگیوں اور کرپشن پر نیب سے رجوع کر لیا۔

صادق آباد: عزیز میمن کے قتل کے خلاف پریس کلب صادق آباد کے صحافی بھی سراپا احتجاج بن گئے

اسلام آباد: تھانہ انڈ سٹریل ایریا پولیس کی کارروائی، بنکوں سے رقم  نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گروہ کے دو ملزمان گرفتار،

پشاور ہائی کورٹ میں ریٹائرمنٹ کی مدت بڑھانے سے متعلق دائر مختلف دراخواستوں کی سماعت، حکومت سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ 65 سال جبکہ ہائی کورٹ جج کے لیے 70 سپریم کورٹ کے لیے 75 سال مختص کرے، درخواست

کراچی:وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست کا معاملہ،عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے پر درخواست گذار کا ایک بار پھر عدالت سے رجوع

حکومت کاسوشل میڈیاکےمجوزہ قوانین پرنظرثانی کافیصلہ،وزیراعظم نےسوشل میڈیاقوانین سےمتعلق اہم اجلاس طلب کرلیا

کوئٹہ:اسپیکر قدوس بزنجو کی زیر صدارت  بلوچستان اسمبلی کا اجلاس،اجلاس میں کوئٹہ دھماکے کے خلاف تحریک التواء  تحریک التواء پر عام بحث

خیرپورٹامیوالی:کراچی میں زہریلی گیس سے ہلاک ہونے والا محمد عمران خیرپورٹامیوالی کا رہائشی تھا

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے متسوبشی کارپوریشن کے وفد کی ملاقات،وفد نے مشیر خزانہ کو ایل این جی ٹرمینل سے متعلق اپنے پراجیکٹ کی تفصیلات بتائیں

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے بارے اعلی سطحی اجلاس،مشیر خزانہ کو اہم اشیائے خوردنی کی موجودہ قیمتوں، سالانہ رجحان اور عالمی مارکیٹ کی قیمتوں پربریفنگ

کراچی:طارق روڈپرعمارت کی چھت سےگرکرایک شخص جاں بحق

کراچی:بفرزون کےقریب سی این جی اسٹیشن میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا

بہاولپور:.کتوں سے نوچا جانے والا 9 سالہ بچہ شعیب جاں بحق ہوگیا،ڈاکٹرز

لاہور۔ایس این جی پی ایل کی جانب سے لاہورریجن میں گھریلوگیس کنکشن کو کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کرنیوالوں کیخلاف کامیاب کاروائیاں، ترجمان سوئی نادرن

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس، پاکستان کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ مکمل کرلیا گیا،پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے بارے ووٹنگ کل متوقع، ذرائع

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے،اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی 20-2019ء کا جائزہ اجلاس، اجلاس میں جاری منصوبوں پر پیش رفت اور منصوبوں پر عمل درامد  پر تبادلہ خیال کیا گیا

About The Author