دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

17فروری2020:کھیلوں کی خبریں

کھیلوں کی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ایک اور ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اعصام الحق نے انگلش ساتھی کھلاڑی ڈومینیک انگلٹ کے ساتھ نیو یارک اوپن کا فائنل میچ جیت لیا۔

نیو یارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اعصام الحق اور ڈومینیک انگلٹ کا سامنا اسٹیو جانسن اور ریلے اوپیلکا سے ہوا۔

دونوں کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کو سات چھ اور سات چھ سے شکست دے دی۔اعصام الحق اور ڈومینیک کا یہ پہلا اے ٹی پی ٹیم ٹائٹل ہے۔


انگلینڈ کے دورہ جنوبی افریقہ میں انگلش ٹیم نے میزبان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دے دی۔انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں دو ایک سے جیت حاصل کی۔۔۔۔

انگینڈ نے جنوب افریقہ کو ہوم گراونڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہرا دیا۔انگلش ٹیم نے آخری میچ پانچ وکٹ سے اپنے نام کر کے سیریز میں جیت لی۔

انگلش کپتان ائین مورگن نے ستاون رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی اور مرد مہدان ٹھہرے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینرک نے سب سے زیادہ چھیاسٹھ رنز بنائے۔۔۔۔


جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

کوئنٹن ڈی کوک کو جنوبی افریقہ کی کپتانی سونپی جائے گی

2013میں ڈوپلیسی کو جنوبی افریقہ کا ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کیا گیا

دسمبر 2016 میں فاف ڈوپلیسی کو ٹیسٹ کپتانی کے فرائض بھی دے دیئے گئے

اگست 2017 میں ڈوپلیسی نے تمام فارمیٹس کی کپتانی سنبھال لی


پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا میلہ کراچی میں سج گیا۔۔پی ایس ایل کی چار ٹیموں کے درمیان آج پریکٹس میچ کھیلے جارہے ہیں،

پریکٹس میچ سے قبل مقامی ہوٹل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوراسلام آباد یونائٹیڈکے کھلاڑیوں کے ساتھ میڈیا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔۔

جس میں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دیکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔۔

پاکستان سپر لیگ کے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کوشش تھی کہ پچھلے سال کی ٹیم ہی رکھتے۔مگر اب بھی ٹیم بہترین ہے۔۔۔ جبکہ ہیڈ کوچ معین خان نے کہا کہ ڈرافٹ کے قوانین بہت مشکل تھے جس کی وجہ سے ہمکچھ پلیئرز ریٹین نہیں کرسکے جس جا افسوس ہے۔۔

سرفرازاحمد، کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
معین خان، ہیڈ کوچ کوئٹی گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی شین واٹسن کا کہنا ہے کہا انہیں کوئٹہ جانے کا موقع ملا تو وہ وہاں ضرور جائینگے۔۔

شین واٹسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

بیڈ بوائز احمد شہزاد اور عمر اکمل تنازعات کو بھلاتے ہوئے پی ایس ایل میں بہترین پرفارمنس کے لیے پر امید ہیں۔۔۔۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ پی ایس ایل ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے پی ایس ایل انتہائی اہم ہے۔ جبکہ کپتان شاداب خان نے کہا کہ اسلام آباد یونایئٹڈ کی کپتانی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

مصباح الحق، ہیڈ کوچ اسلام آباد یونائیٹیڈ
شاداب خان، کپتان اسلام آباد یونائیٹیڈ

اسلام آباد کے غیر ملکی کھلاڑی اور ٹیم کو مینٹور لیوک رونکی نے کہا کہ انہیں اسلام آباد کے ساتھ تین سے منسلک رہنے پر خوشی ہے۔۔

پی ایس ایل فائیو میں آج کراچی میں دو پریکٹس میچ کھیلے جارہے ہیں۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کے جبکہ اسلام آباد یونائیٹیڈ اورکراچی کننگز کی ٹیمیں مدمقا بل آئیں گی،،

About The Author