کوئٹہ میں شارع اقبال پر دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ضلع کچہری کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں کئے گئے دھماکے میں کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیے ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال میں منتقل کر دیا گیاہے۔
ڈٰی آئی جی بلوچاستان پولیس عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ھماکہ میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد جاں بحق ہوئے ،خودکش حملہ آور نے شارع اقبال سے عدالت روڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی پولیس نے روکا۔پولیس کے روکنے پر حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکہ کے وقت عدالت روڈ پر پریس کلب کےباہر مذہبی جماعت کے کارکن مظاہرہ کر رہے تھے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ