مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

واجبات کی عدم ادائیگی:فیکٹری مالکان اور ورکرز میں تصادم ، 2افراد جاں بحق متعدد زخمی

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ورکروں کی جانب سے فیکٹری پر شدید پتھراؤ کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے اور گاڑیوں کو آگ بھی لگائی

لاہور:فیروزوالا کے علاقہ میاں کالونی میں راوی آٹو مالکان اور ورکروں کے درمیان واجبات کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا ہے۔ مبینہ طور پر فیکٹری مالکان کی طرف سے ورکروں پر اندھا دھند فائرنگ 2 افراد جانبحق معتدد زخمی  ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فیکٹری مالکان کئی ماہ سے ورکروں کو تنخواہ ادا نہیں کر رہے تھے جس پر مشتعل ورکروں نے فیکٹری مالکان کا گھیراو کیا جس پر فیکٹری مالکان نے ورکروں پر تشدد کیا اورمبینہ طور پر  ورکروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 2 فیکٹری ورکر جانبحق جبکہ معتدد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ورکروں کی جانب سے فیکٹری پر شدید پتھراؤ کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے اور گاڑیوں کو آگ بھی لگائی

پولیس موقع پر پہنچ گئی فائرنگ سے زخمی ہونے والا رمضان نامی شخص زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا
فائرنگ سے جانبحق ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی جبکہ کٸی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

%d bloggers like this: