لاہور:فیروزوالا کے علاقہ میاں کالونی میں راوی آٹو مالکان اور ورکروں کے درمیان واجبات کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا ہے۔ مبینہ طور پر فیکٹری مالکان کی طرف سے ورکروں پر اندھا دھند فائرنگ 2 افراد جانبحق معتدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فیکٹری مالکان کئی ماہ سے ورکروں کو تنخواہ ادا نہیں کر رہے تھے جس پر مشتعل ورکروں نے فیکٹری مالکان کا گھیراو کیا جس پر فیکٹری مالکان نے ورکروں پر تشدد کیا اورمبینہ طور پر ورکروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 2 فیکٹری ورکر جانبحق جبکہ معتدد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ورکروں کی جانب سے فیکٹری پر شدید پتھراؤ کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے اور گاڑیوں کو آگ بھی لگائی
پولیس موقع پر پہنچ گئی فائرنگ سے زخمی ہونے والا رمضان نامی شخص زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا
فائرنگ سے جانبحق ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی جبکہ کٸی شدید زخمی ہوئے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ