وزیرداخلہ نے ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار کی تصدیق کردی ہے ۔
آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں اعجاز شاہ نے کہا پتہ ہے وہ چلا گیا ہے اس لیے خبر کی تصدیق کر رہا ہوں ،اس پر بہت کا کام ہو رہا ہے ،آپ کو جلد خوش خبری ملے گی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے دعوی کیا تھا کہ وہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کی حراست سے فرار ہوگئے ہیں۔
احسان اللہ احسان کو سیکیورٹی اداروں نے سال 2017میں گرفتار کیا تھا۔

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار