نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

16فروری2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

روجھان

سردار حاجی شمشیر علی مزاری کی دعوت پر امروز بلوچستان کے درویش صفت شخصیت بزوگ دلیلہن خان کھیازئی بنگلہ سردار شوکت حسین مزاری (مرحوم) پر

خصوصی طور پر دعا کے لئے تشریف لائے درویش نے جملہ تمن مزاری کی یکجہتی کے لئے دعا کی

اس موقع پر سردار صفدر حسین مزاری سردار حاجی شمیشر علی مزاری،

سردار حمزہ خان مزاری، سردار محمد اجمل خان مزاری موجود تھے۔


کشمور

زرائع کے مطابق پولیس مقابلا کچہ کندہ کوٹ مین ایس ایچ او زیاد علی نوناری..زخمی


روجھان

روجھان کے نواحی موضع چک کڑیہ بستی البدر وارڈ نمبر 1 میونسپل کمیٹی روجھان بستی میں کھلے مین ہول میں بچی گر گئی جس کو موقع پر کھڑے بستی مکینوں نے نکال لیا ۔

روجھان کے نواحی موضع چک کڑیہ بستی البدر وارڈ نمبر 1 میں گزشتہ روز ایک کم سن بچی حراء دختر محمد عاصم خان کھلے مین ہول میں گر کر زخمی ہو گئی

جس کو موقع پر کھڑے بستی مکینوں نے مین ہول سے نکال لیا یہ باتیں نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کے سرپرست اعلی ڈاکٹر مشتاق احمد مزاری نے تحصیل رپورٹر نیاکل کو آن لائن گفتگو کرتے ہوئے

بتائی ان کا کہنا تھا کہ بچی حراء دختر عاصم خان میری نواسی ہے انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ سے بستی کے مین ہولز پر ڈھکن نہ ہونے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا

وارڈ نمبر 1 کے بستی مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی اور نئے تعینات ہونے والے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان سے مطالبہ کیا ہے کہ

بستی میں جلد از جلد مین ہولز پر ڈھکنے لگائے جائیں اور مزید غیر معمولی واقعہ سے بچا جا سکے ۔


روجھان

راجنپور سے روجھان
آتے ہوئے ہائی ایس گاڑی کی ٹائر برسٹ ہوگیا الحمد وللہ کو جانی و مالی نقصان نہیں ہوا
زرائع


روجھان

امروز رائزنگ سٹار بوائز اکیڈمی کی پُروقار اوپنگ سرمنی ہوئی تقریب میں روجھان سے تعلق رکھنے والے مختلف اکیڈمیز کے پرنسپل واساتذہ کرام اور طلباء نے بھرپور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ص سے ہوئی

تلاوت کلام کی سعادت رائزنگ سٹار اکیڈمی کے پرنسپل راؤ محسن اقبال نے حاصل کی اور مقررین نے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت بیان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

پرنسپل راؤ محسن اقبال نے کہا کہ ایجوکیشن ایک مقدس پیشہ ہے آج سے چودہ سو سال قبل ہمارے آقا کائنات کے سب سے عظیم پیغمبر فخر موجودات صلی الله عليه وآلہ وسلم نے ایجوکیشن سسٹم متعارف کروایا اور آپ ص نے جدید تعلیم کے دروازے تامحشر کھولے

آپ ص نے ہمیں قرآن پاک کے ذریعے امت کو علم بخشا اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ ہمارے لئے مینار نور ہیں انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار دوعالم صلی الله عليه وآلہ وسلم نے فرمایا کہ علم کا حاصل کرنا مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے

علم کے ذریعے معاشرے میں پہچان پیدا ہوتی ہے اور انسان علم کے ذریعے پوشیدہ باتوں کو جانتا ہے جب حصول علم سے پہلے انسان کچھ نہیں تھا علم حاصل کرنے کے بعد انسان آج چاند تک پہنچا اور اب کہکشاؤں کی جانب گامزن ہے فقط علم سے مجھے افسوس ہے کہ

روجھان میں تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رفیق احمد مزاری نے کہا کہ روجھان میں اس وقت ڈگری بوائز کالج شیخ خلیفہ روجھان میں سٹاف کی عدم موجودگی میں ہمارے بچوں کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے

اور روجھان میں ہماری اکیڈمیز کے بدولت طلباء اور طالبات ایف ایس سی، بی ایس سی، اور ایم اے میں زیر تعلیم ہیں اور اکیڈمیز اندھیرے میں جگنو کی ماند ہے جس سے علم کی روشنی پھیلائی جارہی ہے اور میں جملہ پرائیویٹ اکیڈمیز کے سربراہان کو سلام پیش کرتا ہوں

جنہوں نے روجھان میں علم روشنی سے ہمارے معاشرے کو مسفید کر رہے ہیں ہم اپنی سیاسی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ روجھان میں تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ہمارے طلباء اور طالبات کا مستقبل بہتر ہو اور ہم دنیا کے ساتھ چل سکیں انہوں نے کہا کہ روجھان ڈگری بوائز کالج شیخ خلیفہ میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے تاکہ

ہمارے معاشرے کے بچوں کا تعلیمی مستقبل روشن اور بہتر ہو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رفیق احمد مزاری کا کہنا تھا کہ ہمارا ضلع پنجاب کا واحد ڈسٹرکٹ ہے جہاں پر یونیورسٹی موجود نہیں جس سے تعلیم کے میدان میں ہم دوسرے اضلاع کی نسبت پیچھے ہیں

میری ضلع راجن پور کی سیاسی قیادت اور وزیراعلیٰ پنجاب وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے اپیل ہے کہ خداراء راجن پور میں یونیورسٹی کا قیام عمل لانا بہت ضروری ہے تاکہ

ہمارے طلباء اور طالبات اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کر سکیں جب تک راجن پور میں یونیورسٹی کا قیام نہیں ہوگا ہم آگے نہیں نکل سکتے راجن پور کی محرومیت اور پسماندگی علم کے ذریعے ہی ختم ہو سکتی ہےکیونکہ جہالت کی اندھیریوں کو علم کی روشنی ہی سے ختم کیا جا سکتا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

سن رائز گرلز اکیڈمی روجھان کے پرنسپل عبدالرسول مزاری نے کہا کہ روجھان میں تقریباً تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے اور روجھان میں گرلز ڈگری کالج نہ ہونا تعلیم کے حوالے سے بہت سی مشکلات ود و دشواریاں کا سامنا ہے اس وقت 250 طالبات گرلز ڈگری کالج نہ ہونے کے باعث مختلف اکیڈمیز میں حصول تعلیم کے لئے بھاری بھر کم فیسیوں کے عوض پڑھنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ

تحصیل روجھان واحد تحصیل ہے جہاں تعلیم کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے اگر کالج ہے تو طلباء کو پڑھنے والے سٹاف کی کمی ہے گورنمنٹ ہائی اسکول ہیں مگر ہیڈ ماسٹروں کی کمی ہے ایکیسلنس بوائز اسکول ہے

مگر پرنسپل موجود نہیں اور تحصیل روجھان میں گرلز ڈگری کالج درکنار ہائی اسکول اور میڈل اسکول تک سٹی میں نہیں ہے اس لئے روجھان میں تعلیمی سہولیات نہ ہونے سے ہمارا علاقہ پسماندہ کہلایا جاتا ہے ہاں ہمارے بچے اور بچیوں میں سائلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر تحصیل روجھان میں کمی ہے

تو ان تعلیمی سہولیات کی سٹاف کی ہیڈ ماسٹروں کی جس سے روجھان میں تعلیم کے حوالے سے شدید مشکلات اور دشواریوں کا سامنا ہے انہوں نےاپنی سیاسی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ روجھان میں گرلز ڈگری کالج کا قیام جلد عمل میں لایا جائے

اور بوائز ڈگری کالج شیخ خلیفہ روجھان میں سٹاف اور تحصیل کے جملہ گورنمنٹ ہائی اسکولوں میں ہیڈ ماسٹروں کی مستقل تعیناتی اور سنٹر آف ایکسیلنس اسکول میں مستقل بنیادوں پر پرنسپل تعینات کیا جائے تاکہ ہمارے علاقے میں تعلیم کو فروغ حاصل ہو

اور ہم دوسرے اضلاع کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں آخر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالکریم اسد مزاری نے تعلیم کی اہمیت اور افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم تعلیم کے میدان میں آگے نہیں نکلیں گے ہم دوسرے اضلاع کی نسبت پیچھے رہ جائیں گے

کیونکہ روجھان میں تعلیم کی سہولیات میسر نہیں جو ہونی چاہیئے تھی انہوں کہا کسی بھی معاشرے میں تعلیم کی بڑی اہمیت ہے اور معاشرے میں ترقی کا پیش خمہ صرف تعلیم کی بدولت ہی ممکن ہے آج جو معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہے

تعلیم کا نہ ہونا شعور کا نہ ہونا کیونکہ علم شعور کو جنم دیتا ہے اور باشعور قومیں ہی دنیا میں اپنا نام روشن کرتی ہیں انہوں نے اپنے سیاسی قیادت رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری سے مطالبہ کیا ہے کہ

راجن پور میں یونیورسٹی اور روجھان میں گرلز ڈگری کالج کے قیام اور شیخ خلیفہ بوائز ڈگری کالج کے لئے سٹاف ہیڈ ماسٹروں اور ایکسیلنس اسکول میں پرنسپل کی تعیناتی کے لئے جدوجہد کریں اور تعلیم کے حوالے سے روجھان کو مستحکم کریں تاکہ

روجھان کے طالبات اور طلباء کا معیار تعلیم بلند ہوسکے تقریب میں پرنسپل رائزنگ بوائز اکیڈمی راؤ محسن اقبال ،پرنسپل سن رائز گرلز اکیڈمی عبدالرسول مزاری، پرنسپل الاحمد ماڈل سکول کے پرنسپل محمد یعقوب ساغر، ملک مہران فاروقی،

ایاز احمد مزاری ،عاشق حسین مزاری، محمد ندیم قادری مزاری، رفیق احمد مزاری، میرو خان مزاری، جاوید مزاری، عبدالکریم اسد مزاری، علی محمد سنجرانی، نزیداحمد ناجی، قاضی عبدالصمد، محمد شاکر مزاری، مزمل نور، عبدالحفیظ مزاری، پرنسپل ملک آصف علی،

گلزار مزاری، محمد اقبال مزاری جرنلسٹ، زوہیب حسن مزاری، اوقت علی مزاری، اور دیگر اساتذہ کرام اور سٹاف رائزنگ اسٹار اسکول کے طلباء نے تقریب میں شرکت تھے آخر میں ملکی سلامتی ترقی اور اکیڈمی کے ترقی کے لئے دعا کی گئی

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ماسٹر گل مصطفی نے سرانجام دیئے ۔ تقریب کی کوریج کے لئے نیشنل پریس کلب روجھان کی ٹیم موجود رہی۔

About The Author