نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مسلم لیگ ن پنجاب نے مہنگائی کے خلاف مشترکہ احتجاج کی تجویز دیدی

رانا ثنا اللہ نے کہا مسلم لیگ پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کوایک نقطے پر کھڑا کرے گی اور کوشش کرے گی کہ  اپوزیشین جماعتیں رہبر کمیٹی کے ہلیٹ فارم پر مہنگائی کے خلاف تحریک چلائیں ۔

صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ نے مہنگائی کے خلاف مشترکہ احتجاج کی تجویز دیدی،،،کہتے ہیں مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی اور جمیعت علما اسلام ف کو ایک پیج پر لا کر رہبر کمیٹی کے پلیٹ فارم سے اتفاق رائے پیدا کرے گی۔

رانا ثنااللہ نے مسلم لیگ ن کے پنجاب میں حالیہ دس سالہ دور حکومت کی رپورٹ بھی پیش کردی،،، معاون خصوصی سمیت وزاء کو مذاکرے کی دعوت بھی دی ۔

مسلم لیگ ن کی قیادت حکومت پر برہم،،،،پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس میں حکومت کو نااہل قرار دیا ،،، بولے کہ موجودہ حکومت ڈیلیور کرنے کے قابل نہیں ملک کو درپیش مسائل کا حل صرف مڈٹرم انتخاب ہے

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج میں مسلم لیگ ن اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کھڑی ہو گی ،،، شہبازشریف بطور اپویشن لیڈر بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے رہبر کمیٹی کےپلیٹ فارم سے مشترکہ احتجاج کرنے کی نوید بھی سنادی

رانا ثنا اللہ نے کہا مسلم لیگ پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کوایک نقطے پر کھڑا کرے گی اور کوشش کرے گی کہ  اپوزیشین جماعتیں رہبر کمیٹی کے ہلیٹ فارم پر مہنگائی کے خلاف تحریک چلائیں ۔

رانا ثنااللہ نے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق کے لیگی قیادت کی خلاف لب و لہجے کوہدف تنقید بنایا،،اور ساتھ ہی خبردار بھی کر دیا ۔

انہوں نے کہا فردوس باجی جو فردوس بدزبان بن چکی ہیں ہر وقت ٹی ٹی کرتی رہتی ہیں اگر بند نہ کیاتو اسی زبان میں جواب دیاجائےگا،

رانا ثناء اللہ کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں میگا پروجیکٹ میں چھ سو بیاسی ارب روپے کی بچت کی جبکہ حکومت نے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو انکوائرئ سے پہلے ہی آٹے اور چینی بحران سے بری الزما قرار دیدیا ہے

About The Author