دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

15فروری2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

17فروری سے شروع ہونیوالی پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران 4لاکھ 38ہزارسے زائد پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائیں گی۔والدین کو چاہیئے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ

کوئی بچہ قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ہاشم علی،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر جبران بھٹہ،و دیگر ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ہاشم علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کے دوران 1161ٹیمیں کام کریں گی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ

ضلع راجن پور کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو کی ٹیمیں 24گھنٹے موجود ہونی چاہیئے۔


روجھان

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان رائے ظفر اقبال نے روجھان شہر کے مختلف پوائنٹس کی صفائی کی نگرانی کی اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کلمہ چوک ، پنجاب بنک روڈ، میراں پور روڈ، ہسپتال روڈ، کمیٹی چوک روڈ، سنٹر آف ایکسیلنس گرلز سکول نیاز پیٹرولیم روڈ،

کی صفائی ستھرائی کی ہدایت جس کی خود نگرانی کی چیف آفیسر رائے ظفر اقبال نے عملہ صفائی کے ساتھ رہے اس کے علاوہ بازار کمیٹی چوک سے لے کر ڈاکخانہ روڈ، غازی پارک روڈ کی صفائی اور پانی کا چھڑکاو کی گئی

اور صدر بازار، مین بازار، کا وزٹ کیا اور بازار کی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور دوکانداروں کو ہدایت کی کہ دوکانوں کے آگے تجاوزات سے گریز کریں کیونکہ آپ پاکستانی شہری ہیں اور بازار سے عام لوگوں کو گزرنے میں کسی قسم کی دشواری و مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

اس لئے اپنی دوکانوں کے آگے سامان رکھنے سے بھی گریز کریں اور اپنے پٹھے محدود رکھیں تاکہ بازار میں اشیاء خریداروں کو آمدورفت میں کسی قسم کی کو دقت نہ ہو اور بازار میں دوکانوں کے آگے بلاوجہ موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے سے بھی گریز کریں

اس موقع پر دروغہ صفائی ستھرائی سید نزیر شاہ بخاری کو تاکید کی کہ بازار کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور حجام کی دوکانوں پر ڈبے رکھے جائیں اور اس میں بال وغیرہ اس ڈبے میں ڈالیں جس کو عملہ صفائی والے اٹھا کر لے جائیں گے

انہوں نے (دوکانداروں) شہریوں کو ہدایت کی کہ آپ نے خود بھی صفائی خیال رکھنا ہے اور عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں اور شہری ہونے کا ثبوت دیں انہوں یہ بھی کہا کہ صفائی کے بارے اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو شہری مجھ سے براہ راست رابطہ کریں

یا مجھ سے ملیں آپ کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر جلد ازالہ کیا جائے گا انہوں دروغہ صفائی کو یہ بھی کہا کہ عملہ صفائی اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے اور ایمانداری سے سرانجام دیں شہر کی صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا

اور شہر کے ہر وارڈ ہر محلہ اور ہر گلی کو صاف ستھرا رکھیں شہریوں سے بھی برادرانہ طور پر اپیل ہے کہ اپنے گھروں کی صفائی ستھرائی کے بعد اپنا کوڑا کرکٹ باہر گلی کوچوں میں پھینکنے سے اجتناب کریں بلکہ گھروں کا کوڑا کرکٹ اپنے گھر کے باہر شاپر وغیرہ میں رکھ دیں

میونسپل کمیٹی کا عملہ اٹھا کر ٹھکانے لگائے گا شہریوں کا تعاون شہر میں صفائی کی حالت بہتر بنانے مدد دینے سے صفائی ستھرائی کی صورت بہتر بنا سکتی ہے لہذا عملہ صفائی سے تعاون آپ کا اخلاقی فرض ہے انہوں کہا کہ

سیوریج کے نظام کو بھی بہتر بنانے میں میونسپل کمیٹی کے عملہ کے ساتھ تعاون کریں اور کوشش کریں اپنے گھروں کے اندر نالوں پر جالی کا استعمال کریں جس وجہ سے سیوریج کے پانی کو سڑکوں محلوں گلیوں پر پھیلاؤ سے رکا جا سکتا ہے

شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے گھروں کے اندر جالی لگاوائیں تاکہ سیوریج کے بگڑے نظام کو درست اور بہتر کیا جا سکے

ہماری جملہ باتوں کو محلوظ خاطر رکھیں اس موقع پر سنیئر سب انجینئر محمد شاہد، عبدالروف مزاری بھی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رائے ظفر اقبال کے ہمراہ تھے ۔


روجھان

امروز بزوگ سردار رحیم یار خان مزاری کے چھوٹے بھائی سردار سعد خان مزاری کے فرزند سردار مظفر خان مزاری کی شادی خانہ آبادی کا دعوت ولیمہ آج بمقام بنگلہ سردار شوکت حسین مزاری (مرحوم) میں اہتمام کیا گیا

جس میں سندھ پنجاب بلوچستان، ریاست سے سیاسی، سماجی، مزہبی رہنماؤں وکلاء، ڈاکٹرز، صحافی برادری، تاجر برادری، اہل علاقہ عمائدین و معززین شہر سمیت اہم شخصیات نے دعوت ولیمہ میں شرکت کی اس کے علاوہ ازیں

عمرکوٹ ،کوٹ مٹھن، راجن پور رحیم یار خان، شاہ والی، کچہ چوہان، کچہ راضی، بنگلہ اچھا، سونمیانی، اور دور دراز سے آئے ہوئے معزز مہمانوں نے شرکت کی اس موقع پر

بزرگ سردار رحیم یار خان مزاری مسلم لیگ نون کے رہنما سردار صفدر حسین مزاری، مسلم لیگ نون کے صوبائی رہنما سابق ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری، مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما سردار خضر حسین مزاری،

ایم ایم اے کے مرکزی رہنما سردار حاجی شمشیر علی مزاری، جملہ سرداران ٹلو زئی، سرداران بہرام زئی، کھیازئی اور جملہ سرداران تمن مزاری اور بلوچستان کی درویش صفت شخصیت دلیلہن خان کھیازئی و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔


روجھان

روجھان کی عوام کے اصرار کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کی خصوصی ہدایت پر روجھان کے لئے 2000 ہزار 20 کلو آٹے کے فراہم کیے گئے ہیں جو اشفاق سومرو کریانہ سٹور روجھان سٹی اور موسی خان کریانہ سٹور چوک ٹاور ،فقیر بخش کریانہ سٹور روجھان، الطاف کریانہ سٹور روجھان پر عوام کی سہولت کے لئے سرکاری مقرر کردہ

ازراں نرخوں 805 روپے پر آٹے کی فروخت جاری ہے اسی طرح بنگلہ ہدایت اور عمر کوٹ کے لئے آٹا فراہم کیا جا رہا ہے جو علاقے کی عوام میں فروخت کیا جا رہا ہے اب کسی حد تک آٹے کے بحران پر قابو پا لیا گیا ہے اور روجھان میں آٹے کا کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے اور آٹا پرچون پر بھی دیا جا رہا ہے

جو 40 روپے فی کلو کے حساب سے موسی خان مزاری اور اشفاق سومرو اور فقیر بخش کریانہ سٹور پر مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ کو روزانہ کی بنیاد پر آٹا فراہم کیا جا رہا ہے روجھان کے جماعت اسلامی روجھان کے صدر اور نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کے سرپرست

اعلیٰ ڈاکٹر مشتاق احمد مزاری نے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا روجھان میں آٹے کا کوٹہ بڑھانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
اب اسی طرح شاہ والی، اوزمان، بنگلہ اچھا، سونمیانی، کچہ راضی، نبی شاہ، کچہ چوہان، سیماں میانوالی نمبر 1/2 میں بھی عوام کی سہولت کے لئے بھی سرکای آٹے کے پوائنٹس بنائے جائیں تاکہ

وہاں کی عوام کو بھی یہ سہولت میسر ہو اور لوگ دو وقت کی روٹی اہنے بچوں کو وقت پر کھلا سکے


روجھان

روجھان کی عوام کے اصرار کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کی خصوصی ہدایت پر روجھان کے لئے 2000 ہزار 20 کلو آٹے کے تھیلے فراہم کیے گئے ہیں جو اشفاق سومرو کریانہ سٹور روجھان سٹی اور موسی خان کریانہ سٹور چوک ٹاور ،فقیر بخش کریانہ سٹور روجھان،

الطاف کریانہ سٹور روجھان پر عوام کی سہولت کے لئے سرکاری مقرر کردہ ازراں نرخوں 805 روپے پر آٹے کی فروخت جاری ہے اسی طرح بنگلہ ہدایت اور عمر کوٹ کے لئے آٹا فراہم کیا جا رہا ہے جو علاقے کی عوام میں فروخت کیا جا رہا ہے

اب کسی حد تک آٹے کے بحران پر قابو پا لیا گیا ہے اور روجھان میں آٹے کا کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے اور آٹا پرچون پر بھی دیا جا رہا ہے جو 40 روپے فی کلو کے حساب سے موسی خان مزاری اور اشفاق سومرو اور فقیر بخش کریانہ سٹور پر مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ کو روزانہ کی بنیاد پر آٹا فراہم کیا جا رہا ہے

روجھان کے جماعت اسلامی روجھان کے صدر اور نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر مشتاق احمد مزاری نے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا روجھان میں آٹے کا کوٹہ بڑھانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اب اسی طرح شاہ والی، اوزمان، بنگلہ اچھا، سونمیانی، کچہ راضی، نبی شاہ، کچہ چوہان، سیماں میانوالی نمبر 1/2 میں بھی عوام کی سہولت کے لئے بھی سرکای آٹے کے پوائنٹس بنائے جائیں تاکہ وہاں کی عوام کو بھی یہ سہولت میسر ہو اور لوگ دو وقت کی روٹی اہنے بچوں کو وقت پر کھلا سکے۔


روجھان

عارضی اسٹیل پل بحال کر دیا گیا۔

روجھان رحیم یار خان کے درمیان اسٹیل پل دریاے سندھ میں پانی کے کٹاو کے باعث ٹوٹ گیا تھا۔جس کو بنانے کےلیے عملہ صبح سے کام کر رہا تھا۔

پل کو جوڑ کر گاڑیوں کےلیے بحال کر دیا گیا ہے۔اب راستہ دونوں اطراف کا کھول چکا یے۔شہری باآسانی آ جا سکتے ہیں۔

دریا میں پانی بڑھنے اور بار بار پل ٹوٹنے کا ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی اسپکیر پنجاب میر دوست محمد مزاری نے نوٹس لیا

تھا۔پل کو لوگوں کی سہولت کےلیے فوری بحال کرنے کے احکامات دئیے تھے۔

About The Author