دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

15فروری2020:آج ضلع بہاول پور میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولپور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کےمراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولپور

چولستان میں منفرد کا میلہ سجا ہے جہاں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی ریس میں شریک ہیں۔ کون کون ریس میں شامل ہیں جانتے ہیں ۔

ریسرز کی کٹ پہنی یہ خواتین ،،،گاڑیوں کی ڈرائیورہیں ،،،اور چولستان کی جیپ ریلی میں گاڑیاں دوڑائیں گی۔۔
سپر سلمہ ،ماہم اور بشری پٹیل ریس کے میدان میں اتر گئیں ہیں، کہتی ہیں کوئی کام مشکل نہیں۔۔

ریس میں کم عمر خاتون ڈرائیورماہم شیراز پہلی بار حصہ لے رہی ہیں ،،،کہتی ہیں پریکٹس کرلی اب امتحان کا وقت ہے۔۔

چولستان ریلی کے دوسرے مرحلے میں 250 کلو میٹر کی ریس میں خواتین کی شرکت نے ایونٹ کو مزید پرکشش بنا دیا ہے۔۔


غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

چولستان جیپ ریلی دوسرا روز
• اے کیٹیگری میں نادر مگسی پہلے نمبر
• نادرمگسی نے 250کلومیٹر کا فاصلہ 2گھنٹے 23منٹ میں طے کیا
• آصف سعید دوسرے دوسرے نمبر پر رہے
• آصف سعید نے2گھنٹے 29منٹ پر فاصلہ طے کیا

*غیر حتمی غیر سرکاری نتائج *

بی کیٹگری میں قاسم حافظ نے دوگھنٹے اڑتیس منٹ میں فاصلہ طے کیا
نعمان زبیر نے 2گھنٹے 41منٹ میں راستہ طے کیا
ماج نے دوگھنٹے 43منٹ میں راستہ طے کیا

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

سی کیٹگری میاں غالب دو گھنٹے اڑتالیس
گوہر 2گھنٹے 49منٹ مخدوم احمد دو گھنٹے 52 منٹ

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

ڈی کیٹگری اور خواتین کیٹگی کے حتمی نتائج آنا باقی ہے
کل شام تیسے ہاف میں جیتنے والے ریسرز کے ناموں کا اعلان ہوگا
ناموں کے اعلان کیا جائے گا

میوزیکل نائٹ اور فائر ورکس کا کچھ دیر میں آغاز ہوگا.


چولستان جیپ ریلی میں جیت کی جنگ جاری ہے۔ صحرا کی ریت اڑاتی گاڑیوں میں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کی دوڑ لگی ہے۔ غیرحتمی نتائج کے مطابق اے کیٹیگری میں نادر مگسی ، بی میں قاسم حافظ اور سی میں میاں غالب پہلے نمبر پر ہیں۔ کل شام کو تیسرے ہاف میں جیتنے والے ریسرز کے ناموں کا اعلان ہوگا۔

چولستان کے صحر ا میں آج کل گاڑیاں دوڑ رہی ہیں۔ جیپ ریلی نے جیسے جنگل میں منگل کردیا ہے۔مختلف کیٹگریز میں 45سےزائدڈرائیور جیت کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔ خواتین بھی اس ایڈونچر میں پیچھے نہیں ہیں۔

جیپ ریلی کے دوسرے روزاب تک کے غیر حتمی غیر نتائج کے مطابق اے کیٹیگری میں نادر مگسی پہلے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 250کلومیٹر کا فاصلہ 2گھنٹے 23منٹ میں طے کیا۔ آصف سعید کا دوسرا نمبر ہے۔ انہوں نے 2گھنٹے 29منٹ میں فاصلہ طے کیا۔

غیرحتمی نتائج کے مطابق بی کیٹگری میں قاسم حافظ دوگھنٹے اڑتیس منٹ میں فاصلہ طے کر کے پہلے نمبر پر ہیں۔

نعمان زبیر 2گھنٹے 41منٹ جبکہ ماج دوگھنٹے 43منٹ میں مقررہ ہدف پر پہنچے۔غیرحتمی نتائج کے مطابق سی کیٹگری میں میاں غالب دو گھنٹے 48 منٹ کے ساتھ پہلے ،

گوہر 2گھنٹے 49منٹ کے ساتھ دوسرے اور مخدوم احمد دو گھنٹے 52 منٹ میں فاصلہ طے کر کے تیسرے نمبر پر ہیں۔ڈی کیٹگری اور خواتین کی کیٹگری کے حتمی نتائج آنا باقی ہیں۔ اتوار کی شام کو تیسرے ہاف میں جیتنے والے ریسرز کے ناموں کا اعلان ہوگا۔

About The Author