نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روزنامہ جنگ ملتان کے صحافیوں کا بڑے پیمانے پر معاشی قتل قابل مذمت ہے،ایم یوجے

اگر ادارے واقعی مالی بحران کا شکار ہیں تو اس کی سب سے بڑی وجہ ماہانہ لاکھوں روپے کی غیر حقیقی تنخواہیں اور مراعات لینے والے مٹھی بھر لوگ ہیں،

ملتان یونین آف جرنلسٹس نے کہاہے کہ روزنامہ جنگ ملتان سے صحافیوں کی جبری برطرفی انتہائی قابل مذمت ہے، وفاقی حکومت فی الفور قانون سازی کر کے صحافیوں کی ملازمت کا تحفظ کرے۔

صدر ایم یو جے شکیل احمد بلوچ،جنرل سیکرٹری شفقت بھٹہ اورفنانس سیکرٹری رانا عرفان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ مالی بحران کا خود ساختہ جواز بنا کر ایک بار پھر جبری برترفیوں کا نیا سلسلہ سمجھ سے باہر ہے، جبری برطرفیاں صحافیوں کا معاشی قتل ہے جو کسی صورت قابل قابل قبول نہیں۔،
اگر ادارے واقعی مالی بحران کا شکار ہیں تو اس کی سب سے بڑی وجہ ماہانہ لاکھوں روپے کی غیر حقیقی تنخواہیں اور مراعات لینے والے مٹھی بھر لوگ ہیں، جس کا خمیازہ معمولی تنخواہ لینے والے صحافی کارکن بھگتنے پر مجبور  ہیں۔۔
ریاست مدینہ کے قیام اور بے روزگاروں کو لاکھوں ملازمتیں دینے کی دعویدار حکومت کی میڈیا مالکان کے غیر قانونی اقدامات پر پراسرار خاموشی مزید کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے، صحافی اور میڈیا سے جڑے دیگر ملازمین پہلے ہی کئی کئی ماہ سے تنخواہوں  کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں ،ایسے میں ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کی مجرمانہ کوشش ناقابل برداشت  ہے۔۔
ایم یو جے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات سے مطالبہ کرتی ہے کہ موجودہ صورتحال میں مداخلت کرتے ہوئے جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی سمیت دیگر معاملات کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کریں اور میڈیا سے جڑے افراد اور انکے خاندان کو غیر یقینی صورتحال سے نجات دلائیں۔
میڈیا مالکان جبری برطرفی اور کئی کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سلسلے کو فوری طور پر ختم کریں تاکہ میڈیا ورکرز میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔ ایم یو جے مشکلات میں گھرے میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے اور صحافیوں کے حقوق کے حوالے سے کی جانے والی ہر جدو جہد میں ہراول دستہ ثابت ہو گی۔

About The Author