ستمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 پی ایس ایل2020 کے لئے  کمنٹری پینل کا اعلان

میگا ایونٹ کے دوران اردو میں بھی کمنٹری نشر ہوگی، رمیز راجہ، وقار یونس، بازید خان اور عروج ممتاز اردو میں کمنٹری کریں گے

پی ایس ایل2020 کے لئے  کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیاہے ۔

میگا ایونٹ کے دوران اردو میں بھی کمنٹری نشر ہوگی، رمیز راجہ، وقار یونس، بازید خان اور عروج ممتاز اردو میں کمنٹری کریں گے

ایلن وِلکنز، مائیکل سلیٹر، ڈرک نینِز، مارک بچر، ڈینی موریسن، جونٹی رھوڈز اور ڈومِنک کورک انگریزی میں کمنٹری کریں گے

ایچ ڈی ایکرمن، ڈومِنک کورک اور جنوبی افریقہ کی خاتون کمنٹیٹر کاس نائیڈو پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے

کمنٹری پینل ناظرین کو میچ کے دوران ہر اننگز میں 5 اوورز تک اردو میں کمنٹری فراہم کریں گے، جو مقامی چینلز پر نشر ہوگی۔

لیگ کے آخری 3 میچوں کے دوران گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی، کمنٹیٹر سے محو گفتگو بھی ہوں گے

اسپائیڈر کیم اور ہاک ہائی سمیت کل 28 کیمروں سے براڈکاسٹ کا پلان ترتیب دیا گیاہے۔

کیمروں میں سپر سلو اور الٹرا موشن کیمراز بھی شامل ہیں

لیگ کے دوران اسپائیڈر کیم اور ہاک آئی بال ٹریکنگ کا نظام چاروں شہروں، کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں دستیاب ہوگا۔

ایلکن ولکنز نے کہاہے کہ  میں پی ایس ایل کے آغاز سے ہی لیگ کا حصہ ہوں۔  پی ایس ایل فائیو ایک تاریخی ایونٹ ہوگا جس کا حصہ بننا اعزاز کا باعث ہے۔

جونٹی رہوڈز نے کہاہے  پاکستان میں کرکٹ کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے انہیں یہاں آنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

جنوبی  افریقن بلے باز اور مایہ ناز فیلڈر نے کہا  پی ایس ایل فائیو میں بیشتر باصلاحیت نوجوان کرکٹرز ایکشن  میں نظر آئیں گے۔

ڈینی موریسن کا کہناہے کہ  تمام 34 میچز پاکستان میں کھیلے جانے ہیں، بہت پرجوش ہوں۔

About The Author