کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)
محکمہ ایریگیشن کے سب انجینئرز کی ٹیکنیکل الاؤنس کی منظوری نہ ملنے پر حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قلم چھوڑ ہڑتال،سب انجینئرز کی دھمکی،سمری کی منظوری تک ہڑتال رہے گی،
اس بارے تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی محکمہ ایریگیشن کے سب انجینئرز سنئیر سب انجینئرز اور پرومٹڈ ایس ڈی او ٹیکنیکل الاؤنس کی منظوری نہ ہونے پر سب انجینئرز نے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قلم چھوڑ ہڑتال کی ہوئی ہے
3فروری سے قلم چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے، سب انجینئرز کا کہنا تھا پنجاب کے 13 سو سے زائد سب انجینئرز حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، ہمارا بنیادی حق ٹیکنیکل الاؤنس کیوں نہیں منظور کیا جارہا،
فیلڈ میں جانے والے سب انجینئرز کے ٹیکنیکل الاؤنس نہ دینا حکومت کی ہٹ دھرمی ہے، حکومت دفتروں میں بیٹھنے والوں کو تمام الاؤنس دے رہی ہے،
سب انجینئرز نے شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے الاؤنس کی منظوری دی جائے ورنہ احتجاج اور قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی۔
کوٹ ادو
پاکستان پیپلز پارٹی ڈی جی خان کے ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری جنرل غلا ےٰسین خان گوگانی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو مہنگائی اور حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے اعلان پر نیب نے انہیں انتقاماََ بلا یا، چیف جسٹس انھیں بیگناہ قرار دیاہے تو پھر اُنھیں اس مقدمے میں کیوں بلایا جارہاہے،
آٹا، چینی بحران، نہ جہانگیر ترین اور نہ ہی فنڈنگ کیس، بس نیب صرف بلاول کے تعاقب میں ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور اواز اٹھانے والوں کے خلاف انتقامی کاروائی پر اتر آتی ہے،
یہ پہلی بار نہیں ہوا، نیب اس مقدمے میں پہلے بھی بلاول کو بلا چکا ہے جس کا انہوں نے جواب بھی بھیجا تھا،،انہوں نے کہا کہ جعلی بینک اکاونٹس کے مقدمے میں اس وقت کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اُنھیں اور وزیر اعلیٰ سندھ کو اس مقدمے میں شامل کرنے پر اس مقدمے کی تفتیش کرنے والی ٹیم کی
سرزنش کی تھی اور جے آئی ٹی کے وکیل نے اس بات کو تسلیم کیا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم کو اس مقدمے کی تفتیش میں بلاول کو شامل نہیں کرنا چاہیے تھے،اس کے باوجود بھی نیب میں بلاول بھٹو زرداری کو بلانا سمجھ سے بالا تر ہے
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری کو گرفتار کیا گیا تو پیپلز پارٹی کے کارکن خاموش نہیں رہیں گے اور بلاول بھٹو کے حکم پر حکومت کے خلاف مارچ کریں گے۔
کوٹ ادو
دی سٹی سکول کیپکو چیپٹر میں اردو تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں جماعت سوئم سے ششم تکقابل طلباء نے حصہ لیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو،ا
اس کے بعد جماعت سوئم کیہونہار طلباء نے دیے گئے موضوع”میرا وطن“ پر اپنی تقریر کے ساتھ باری باری اسٹیج پر جلوہ افروز ہوتے رہے، وطن سے محبت میں ڈوبے ہوئے ان کے الفاظ تقریب میں موجود تمام لوگوں سے دلوں کو گرماتے رہے،
اس کے بعد جماعت چہارم پنجم اور ششم کے نونہال طلبہ نے اپنے اپنے موثر دلائل پیش کئے اور ساتھ ہی مسائل کا حل بھی بتایا،
سامعیننے زور دار تالیوں سے اسٹیج پر آنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی، تقریب کے اختتام پر سکول کے طلباء نے اپنی دلکش آواز میں ملی نغمہ پیش کیا، بعد ازاں معزز جج کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی گئی
جنہوں نے اساتذہ اور طلبہ کی محنت اور کاوش کو دل کھول کر سراہا اور پھر مقابلے میں اول دوئم اور سوئم آنے والے طلباء کے ناموں کا اعلان کیا،
بعد ازاں اول دوئم سوئم آنے والے طلباء کو دی سٹی سکول کی ہیڈمسٹریس کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیے گئے ۔
کوٹ ادو
دی سٹی سکول کیپکو چیپٹر کی انتظامیہ کی جانب سے دانتوں کی صحت و صفائی کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب ہوئی
جسمیں شہر کے مشہور معروف معالج ڈاکٹر عمر فاروق نے صبح اسمبلی کے دوران دانتوں کی صورتحال سے متعلق طلباء سے سوالات یہ اور دست درست جواب دینے والوں کو انعامات سے نواز،
ا نہوں نے دانتوں کی حفاظت کے بارے میں بہت ہی اہم اور مفید معلومات دی، اسمبلی کے بعد جماعت سوئم سے جماعت ہشتم تک کہ تمام طلباء باری باری اپنے اساتذہ کے ہمراہ ڈاکٹر کے پاس آئے،
ڈاکٹر نے بچوں کے دانتوں کے معائنے کرنے کے بعد ٹوتھ پیسٹ، ماؤتھ واش،جیل اور دیگر چیزیں انہیں مفت فراہم کی، جن بچوں کے دانت مضبوط اور صحت مند تھے ان کو شیلڈ سے نوازا گیا ۔
کوٹ ادو
رشتہ سے انکار پر اوباش کی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے محنت کش کے گھر داخل ہو کر بیٹی اٹھانے کی کوشش، شور پرفرار، اوباش سنگین نتائج کی لڑکی کو مسیج بھی کرتا رہا، پسٹل لیکر واردات کی نیت سے ھگر ملنے والے 3مشکوک افراد گرفتار،
پسٹل گومیاں برآمد، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقہ رفیق کالونی میں گورمانی برادری کے ضمیر حسین گورمانی نے اپنے بیٹے عاقب گورمانی کیلئے پنوار برادری کے شاہد حسین پنوار کی بیٹی کا رشتہ مانگا،
شاہد حسین کے انکار پر عاقب گورمانی لڑکی کو تنگ کرنے کیلئے غلط مسیج اور ریکارڈنگ بھیج کر اسے بلیک میل کرتا رہا، گزشتہ روز عاقب گورمانی چادر اور چاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے شاہد حسین پنوار کے گھر داخل ہو گیا
اور گن پوائنٹ پر شاہد حسین کی بیٹی کو اٹھانے کی کوشش کی، شور پر اہل محلہ کے آنے پر ملزم فرار ہوگیا، پولیس سنانواں نے لڑکی کے والد شاہد حسین کی مدعیت میں مقدمہ نمبر51/20زیر دفعہ 452درج کرکے اوباش کی تلاش شروع کر دی ہے،
پولیس محمود کوٹ نے گزشتہ شب دوران گشت پسٹل لے کر واردات کی نیت سے گھومنے والے جوان عابدحسین پتافی،
تنویر پتافی اور اکرم راں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں، پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
کوٹ ادو
مقدمہ کی پیروری پر مخالف کا وکیل پر حملہ،پسٹل نکا ل کر سنگین نتائج کی دھمکی، وکیل لفافے چھوڑ کر بھاگ نکلا،
پولیس نے وکیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،اس بارے تفصیل کے مطابق بار کونسل تحصیل کوٹ ادو کا ممبر رائے حماد قدوس پرہاڑ ایڈووکیٹ گزشتہ روز پیشی کے سلسلہ میں عدالت دیوانی پیش ہونے جارہا تھا کہ
بستی اڈا کے قریب مخالف پارٹی کے فراز لباس گوراہا نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور پسٹل نکال کر قتل کی دھمکی دی
اور حملہ ہوا اسی دوران وکیل کے ہاتھ سے لفافے گر گئے اور وکیل نے بھاگ کر جان بچائی، پولیس کوٹ ادو نے وکیل رائے حماد قدوس کی مدعیت میں ملزم فراز عباس گوراہا کے خلاف مقدمہ نمبر61/20زیر دفعہ506بی درج کر لیا ہے،
کو ٹ ادو
محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر جناب منیر حسین صاحب کو خراج تحسین اور ساتھ انکی ٹیم کو بی یہ واحد ڈاکٹر ہیں جو کو ٹ ادو پوری تحصیل سے جو بی مثلہ ہو فوری پہنچے ہیں اور جانور کا علاج اور تمام تر مثائل کو اپنے ذاتی طور پر حل کرتے ہیں
یہ واحد ادارہ ہے جو کہ جو بی مثلہ ہو خد چل کر فوری اس جانور کو ٹریٹ کرتے ہیں اور تمام اپنے آپریشن کا سامان تک بی ساتھ لے کے تمام ویٹرنری ادویات تک اپنے ساتھ. ایسا ہی ایک واقعہ میرے ساتھ بی ہو ا ایک وچھی جو کہ گرنے کی وجہ سے سنگ بنے ہوئے تھے
سوراخ سا ہو گیا اتنا بلڈ نکلا جناب کو کال کی جو فوری حاضر ہوئے ٹانکے لگائے اور تمام تر کام زمہ داری سے کیا اور انتظار کیا پھر ہسپتال میں اور مریضوں کے مثائل حل کیے پھر ہمارے پاس کیا کمال ورک کیا کمال محکمہ لائیو سٹاک وحد ادارہ ہے
جو گھر گھر میں تمام تر جانوروں کی دیکھ بھال اور تمام بیماریوں کے علاج کرتا ہے. ہلانکہ کچھ سال پہلے لوگ ہسپتالوں میں جا کے سب کچھ کرواتےتھے جانوروں کا علاج پر یہ سارا سہرا جناب ڈپٹی ڈائریکٹر جناب عبدالحمید صاحب اور ڈاکٹر منیر صاحب کو جاتا کمال ورک کمال شخصیات.
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ