کرکٹ دیوانوں کیلئے بری خبر،،، جنوبی افریقہ کا مجوزہ دورہ التواء کا شکار ہو گیا،، سی ای او پی سی بی کہتے ہیں کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو پیش نظر رکھنا ہر بورڈ کی ترجیح ہوتی ہے،،، سی ایس اے کا فیصلہ قابل فہم ہے،،
خوشیاں دھری رہ گئیں،، شائقین کرکٹ مارچ میں اپنی سرزمین پر پروٹیز کو ایکشن میں نہیں دیکھ سکیں گے، کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کا جواز بنا کر فی الوقت پاکستان آنے سے معذرت کر لی
پی سی بی حکام کے مطابق سی ایس اے نے تمام صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ سے آگاہ کیا،،، وسیم خان کہتے ہیں ساؤتھ افریقہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں،،، تمام بورڈز اپنے پلیئرز پر مسلسل کرکٹ کے دباو کو مد نظر رکھتے ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ساؤتھ افریقہ محدود فارمیٹ کی اس سیریز کا اہتمام جلد از جلد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، دونوں بورڈز سیریز کی نئی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لئے ایف ٹی پی میں خالی ونڈو تلاش کر رہے ہیں،،
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی