دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے سفاک قاتل کوجرم ثابت ہونے پر سزائے موت

زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے ملزم نور حسن کو سزائے موت سنادی

سفاک درندہ اپنے انجام کو پہنچا‘ 9 سالہ بچے کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے سفاک قاتل کو ماڈل کورٹ صادق آباد نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی

صادق آباد ماڈل کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر 9 سالہ بچے اللہ دتہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے ملزم نور حسن کو سزائے موت سنادی

پولیس تھانہ سٹی میں درج مقدمہ کے مطابق ملزم نور حسن نے ستمبر 2019میں اپنے کزن 9 سالہ اللہ دتہ کو اغوا کے بعد کھیتوں میں لےجاکر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کردیا تھا تھانہ سٹی صادق آباد نے 24 گھنٹہ میں ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا تھا

اس کیس کا مقدمہ ماڈل کورٹ صادق آباد میں چلتا رہا جہاں پر جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج اعظم جاوید نے ملزم نو رحسن کو سزائے موت سنادی ہے‘

اس کیس میں سب سے درد ناک پہلو یہ ہے کہ مجرم نور حسن کے والدین فوت ہونے پر مقتول بچے اللہ دتہ کے والدین نے اسے پالا پوسا تھا۔

About The Author