دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مشترکہ کوششوں سے صوبہ سرائیکستان حاصل کر لیں گے,پاکستان سرائیکی پارٹی

بیرسٹر تاج لنگاہ اور پاکستان سرائیکی پارٹی کی سرائیکی قومی حقوق بارے جدوجہد سے بچپن سے ہی بے حد متاثر ہیں

پاکستان سرائیکی پارٹی کے نوجوان رہنماء ملک نوید وحید آف میلسی کی پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان سرائیکی پارٹی کے رہنماؤں ڈاکٹر مقصود لنگاہ۔

جاوید چنڑ ایڈووکیٹ۔ چوہدری عبد الرزاق راجپوت سے ملاقات۔ میلسی کے تنظیمی معاملات پر تفصیلی مشاورت۔

پاکستان سرائیکی پارٹی کے سینئر نائب صدر ممتاز خان ڈاہر اور ضلع وہاڑی کے صدر سید تصور بخآری سے بھی فون پر مشاورت کی گئی۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئےملک نوید نے کہا کہ

وہ بیرسٹر تاج لنگاہ اور پاکستان سرائیکی پارٹی کی سرائیکی قومی حقوق بارے جدوجہد سے بچپن سے ہی بے حد متاثر ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ بھی سرائیکی قومی حقوق کے لئے متحرک کردار ادا کریں۔

اس سلسلے میں مارچ کے پہلے ہفتے میں میلسی میں پاکستان سرائیکی پارٹی کے دفتر کا افتتاح کیا جائے گا۔

جس میں مرکزی چئیر پرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ۔ مرکزی صدر ملک اللّٰہ نواز وینس۔مرکزی ڈپٹی چیئرمین علامہ اقبال وسیم سمیت دوسرے مرکزی قائدین شرکت کریں گے ۔

اور میلسی میں وارڈ اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ میلسی پاکستان سرائیکی پارٹی کا لاڑکانہ ثابت ہو گا۔

پاکستان سرائیکی پارٹی کے رہنماؤں نے ملک نوید کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ کہ ملک نوید وحید جیسے نوجوان ہی دراصل پاکستان سرائیکی پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں۔

اب انشاء اللّٰہ ہم جلد ہی مشترکہ کوششوں سے اپنی منزل صوبہ سرائیکستان حاصل کر لیں گے۔

About The Author