دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیئے،وزیراعظم عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں مزید نہیں بڑھا سکتے،بجلی کی قیمت سے متعلق آئی ایم ایف سے معاملات طے پا جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ آٹا بحران سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا نام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں ہر جگہ کارٹیل ہے جو قیمتوں کو مرضی سے کنٹرول کرتا ہے،مسابقتی کمیشن اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں مزید نہیں بڑھا سکتے،بجلی کی قیمت سے متعلق آئی ایم ایف سے معاملات طے پا جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہی کو ہوتا ہےمیں  نہ کرپٹ ہوں نہ پیسے بنا رہا ہوں۔ ملٹری ایجنسیز کو معلوم ہوتا ہے کون کیا کررہا ہے۔

About The Author