دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

13فروری2020:آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تجزیے اور تبصرے

مسلح دہشتگردوںاور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،دو دہشت گرد بارہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان: مسلح دہشتگردوںاور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،پولیس کی جوابی کاروائی میں کالعدم تحریک طالبان کھیارہ گروپ کے دو دہشتگرد مارے گئے، ہلاک

دہشتگردوں سے وائرلیس سیٹ،کلاشنکوف اور دستی بم سمیت بارودی مواد برآمد، ریجنل پولیس آفس ڈیرہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی تھانہ ڈیرہ ٹاو¿ن کی حدود علاقہ بگوانی میں

مفروراشتہاری و دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے موٹرسائیکل پر سوار دو مشکوک افراد رکنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے رکنے کی بجائے فوری طورموڑ سائیکل ٓ

پر وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ سی ٹی ڈی پولیس نے ان کا تعاقب کیا تو موڑ سائیکل سوارافراد نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ، پولیس نے ہوائی فائرنگ کر کے انہیں روکنے کی کوشش کی جس

پر دونوں موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گر پڑے اور پولیس پر فائرنگ شروع کردی ،پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور دونوں جانب سے تقریباً پندرہ سے بیس منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری

رہا ،فائرنگ رکنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو دونوں دہشتگرد مردہ حا لت میں پائے گئے جن میں سے ایک کی شناخت نوید ولد آیاز قوم بلوچ سکنہ بستی درکھانوالی کے نام سے ہوئی جسکے قبضہ سے ایک عدد پستول بمع

میگزین ،متعدد کارتوس اور دو ہینڈ گرنیڈ جبکہ دوسرے دہشتگر دکی شناخت وقار ولد خضر حیات سکنہ بستی عالم شیر ڈیرہ سٹی کے نام سے ہوئی جسکے قبضہ سے ایک پسٹل بمع میگزین ،متعدد کارتوس ، دو ہینڈ گرینیڈ اور موڑ

سائیکل بلا نمبر برآمد کر کے قبضہ پولیس کیااور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپےتال بھجوا دیا۔مارے جانے والے دونوں دہشتگرد پولیس کو مختلف دہشتگردی کی وارداتوں میں مطلوب تھے جن پر مختلف مقدامات درج

تھے۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر)سید محمد امتیاز شاہ نے ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی کواس کاروائی کے حوالے سے شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ ریجن میں شددت پسند یا سماج دشمن عناصر

کے خلاف اپنی کاروائیاں بھر پور اندز میں جاری رکھیں اورایسے افراد سے کسی بھی قسم کی کوئی رعائیت نہیں برتی جائے جو اس شہر کا امن خراب کرنے اور اس شہر کے عام شہریوں کو نقصان پہنچانے کے درپے ہوں اور

مزید بھی ایسے افراد کے خلاف قانون کا گھیرہ تنگ کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں۔
٭٭٭
بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے رضا مند کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی والدین سے تعاون کی اپیل

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پولیو سے انکاری والدین کو اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے اور5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے رضا مند کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی والدین سے

تعاون کی اپیل، سٹی ایم پی اے فیصل امین گنڈہ پوربھی انکاری والدین کو رضامند کرنے کیلئے متحرک۔ تفصیلات مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے بعض علاقوں میں پولیو ویکسین سے انکاری والدین کے باعث پولیو مہم

میں ٹارگٹ کے حصول میں مشکلات اور پولیو وائرس پھیلنے کے اندیشوں کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اندرون شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں 25کے قریب یونین کونسلز میں بعض انکاری والدین کی

جانب سے بچوں کو پولیو ویکیسن نہ پلانے کے حوالے سے انہیں پولیو ویکیسن کی افادیت اور بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے شعور آگاہی کیلئے مقامی افراد اور معززین علاقہ سے تعاون کی اپیل کی گئی

ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری اپیل میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور مضافاتی علاقوں کی تقریباً 25کے لگ بھگ یونین کونسلز میں پولیو ویکسین سے انکاری چند لوگ پوری

آبادی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی جانب سے پیغام میں شہریوں خصوصاً عمائدین علاقہ اور علمائے کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکاری والدین کو پولیو ویکسین

کی افادیت سے آگاہ کرنے اور انہیں اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے رضا مند کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کے سٹی ایم پی اے سردار فیصل امین خان گنڈہ

پور بھی متحرک ہوگئے ہیں۔ سٹی ایم پی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیو ویکسین کے دو قطروں سے ہم اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں تاہم بد قسمتی سے کم تعلیم اور منفی پروپیگنڈا

سے اس عفریت پر مکمل طور قابو نہیں پا یا جا رہاہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہر شہری کو اس قومی مہم میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ قوم کے بچوں کے تحفظ کیلئے کئی پولیو ورکرز اپنی جان کی قربانیاں بھی دے

چکے ہیں۔ہمیں چاہئے کہ اپنا کردار ادا کریں اور پولیو کے مکمل خاتمے کی کوششوں کو یقینی بنائیں۔
٭٭٭
سردار توحید خان گنڈہ پور نے ایس پی ایف آر پی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سردار توحید خان گنڈہ پور نے ایس پی ایف آر پی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، سٹاف سے ملاقات میں انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ لوگوں سے حسن اخلاق سے پیش

آئیں، لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، فرائض منصبی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے اس موقع پر بعض انتظامی تبدیلیوں کے احکامات بھی جاری کئے۔ چارج

سنبھالنے کے بعد مختلف سیاسی و سماجی شخصیات ، معززین اور صحافیوں نے ان سے ملاقات کی اور ان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور امید ظاہر کہ

ایس پی ایف آر پی سردار توحید خان گنڈہ پور اپنے ذمہ داریاں پہلے کی طرح ایمانداری اور فرض شناسی سے انجام دیں گے۔
٭٭٭
محکمہ تعلیم اور صحت کے افسران کو بیانات قلمبند کرنے کے لئے طلب کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بے نظیر انکم سپورت پروگرام سے رقوم حاصل کرنے والے محکمہ تعلیم اور صحت کے افسران کو بیانات قلمبند کرنے کے لئے طلب کرلیاہے۔327 افسران میں سے محکمہ تعلیم کے

ڈھائی سو افسران اور ملازمین شامل ہیں ،صوبے کے مختلف سکولوں کے پرنسپل ،سینئر ٹیچر کے عہدوں پر تعینات میل فی میل افسران اور ملازمین کو نوٹسز جاجری کیے گئے ہیں ،بیانات قلمبند کرنے کا سلسلہ شروع

کردیاگیاہے ۔انہیں پہلے مرحلے میں شوکاز نوٹسزجاری کیے گئے ہیں ،شوکاز نوٹسز کے جوابات نہ دینے پر انہیں برطرفی آرڈیننس کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،جبکہ بعض افسران کی بیگمات کے بیانات

بھی آج قلمبند ہوں گے ۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم حاصل کرنے والے افسران اور ملازمین کے ناموں کی تفصیلات جاری ہونے کے بعد ان میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ،بیشتر افسران اور

ملازمین نے اپنے آ پ کو بچانے کے لئے کو ششیں بھی شروع کردی ہے ،محکمہ تعلیم اور صحت کے افسران کو ذرائع کے مطابق بیانات کے لئے طلب کیاگیا ہے۔
٭٭٭
کنٹونمنٹ بورڈ کے منتخب نمائندوں کی مدت میں بلدیاتی الیکشن تک توسیع کردی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر کے 45 کنٹونمنٹ بورڈ کے منتخب نمائندوں کی مدت میں بلدیاتی الیکشن تک توسیع کردی ہے ،ڈیرہ اسماعیل خان ،پشاور ،کوہاٹ ،بنوں ،نوشہرہ

،ایبٹ آباد ،مردان ،رسالپور ،چراٹ ،حویلیاں میں کنٹونمنٹ ایکٹ1924 کے سیکشن 13 اے کے سب سیکشن 5 کے تحت باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیاہے ۔بلدیاتی نمائندوں کی مدت گزشتہ سال ختم ہوئی تھی

،وزارت دفاع ایم سی ڈیپارٹمنٹ نے اس ضمن میں الیکشن کمیشن اور وزارت قانون وانصاف سے رجوع کیا تھا اور اس ضمن میں باقاعدہ طور پر خیبر پختونخوا کے تمام کنٹونمنٹس کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے ،صوبے

کے تمام کنٹونمنٹس بورڈز کے حکام کو اس فیصلے سے آگاہ کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر ممبران نے دوبارہ خدمات سرانجام دینا شروع کردی ہے۔
٭٭٭
کیٹیگری بی امتحانات شیڈول بی اور پروفیشنل ٹیکس کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے ،لطیف الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)دوافروشوں کے مسائل سے غافل نہیں ہیں ،کیٹیگری بی امتحانات شیڈول بی اور پروفیشنل ٹیکس اور ضلعی انتظامیہ پولیس کے ہمراہ چیکنگ کے سلسلے میں صوبائی حکومت کے ساتھ

برابر رابطے میں ہیں اور انشاءاللہ بہت جلد ان کے نتائج سے ممبران کوآگاہ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر وائس چیئر مین لطیف الرحمٰن خان نے

دوافروشوں کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ چیف سیکرٹری ،سیکرٹری صحت سمیت محکمہ صحت حکام اور صوبائی وزیر خزانہ سے وفد نے ملاقات کرکے دوافروشوں کے مسائل سے

آگاہ کیا ۔پی سی ڈی اے کے وفد نے متعلقہ حکام پزور دیا کہ وہ دوافروشوں کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کریں گے اور ان کے انعقاد کو یقینی بنائیں ،دوافروش مزید انتظار نہیں کرسکتے ۔
٭٭٭

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ تعلیم مرداآفس کے اسسٹنٹ الحاج ریاض بنگش کے بھائی آفتاب بنگش ،دواساز کمپنی کے منیجر اعجاز احمد بنگش ،ریاض بنگش کے فرزند محمدعبیداللہ خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ
سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت کرلی ہے۔اس موقع پر انہوں نے خانہ کعبہ میں ڈیرہ وملک بھر کے امن ،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے علاوہ خاندان کے دیگر افراد کے لئے خصوصی دعائیں مانگی ۔
٭٭٭
درابن روڈ پر نکاسی ااب کے منصوبے پر کام کی رفتار کوتیز کیا جائے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور ،ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین خان ،کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر دیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ درابن روڈ پر نکاسی آب کے

منصوبے پر کام کی رفتار کوتیزکیا جائے کیونکہ اس روڈ پر مفتی محمود ہسپتال ،گومل میڈیکل کالج ،تبلیغی مرکز ،سکولز ،کالجز ،نادرا دفتر سمیت ژوب درابن روڈ کی وجہ سے ٹریفک کا رش ہونے کے باعث سڑک بند

رہتاہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مزکورہ سڑک پر نکااب کے مین نالے پر کام دن رات ہنگامی بنیادوں پر کیاجائے اور کام کی کوالٹی معیار کو بھی وقتاًفوقتاٍچیکنگ کا سلسلہ جاری رکھے تاکہ مین سڑک کی تعمیر اور

نکاسی آپ کا منسوبے کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے ۔انہوںنے کہا کہ نکاسی آب کے مین نالے کے لئے کھدائی کے بعد ان میں پائپوں کی تنصیب کا کام انتہائی سست روی کا شکارہے اس پر کام تیز کرنا وقت کی

اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو آمدورفت میں آسانی ہو۔
٭٭٭
کیمسٹ کنونشن فروری کے تیسری ہفتے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد کیا جارہاہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کیمسٹ کنونشن فروری کے تیسری ہفتے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد کیا جارہاہے ۔اس بات کا فیصلہ محمد رمضان طاہر کی صدارت میں ایک اجلاس میں کیاگیا ،کنونشن میں

پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخوا کے چیئر میں الحاج محمد اسماعیل خان کیٹیگری بی کمیٹی کے چیئر مین بابو پرویز ،فنانس سیکرٹری عطاءللہ شاہ کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ڈرگ کنٹرول اینڈ

فارمیسی ڈاکٹر محمد سلیم خان ٹانک ،لکی مروت ،بنوں ،کرک کے ڈرگ انسپکٹرز اور یونین کے عہدیداران کو بھی دعوت دی جائے گی ۔اجلاسسے نورالحسن بلوچ ،لطیف الرحمٰن اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،کنونشن کو

کامیاب بنانے کے لئے کئی تجاویز اور کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہے ۔
٭٭٭
ڈاکٹر نیک نواز خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیرہ الحاج ملک ڈاکٹر نیک نواز خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے دفتر کا چارج سنبھال لیا ،پاکستان کیمسٹ اینڈ

ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ کی بطور ڈی ایچ او تعینات ہونے پر مبارک باد دی اور دوافروشوں کی طرف سے مکمل تعاون وحمایت کا یقین دلایا ۔
٭٭٭
مٹھائی فروشوں نے بھی مٹھائی کی قیمت میں اضافہ کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد بااثرمٹھائی فروشوں نے بھی مٹھائی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ ڈیرہ شہر اور اس کے مضافات میں مٹھائی اور بیکری کی اشیاء سرکاری مقرر کردہ

نرخ کی بجائے انتہائی مہنگے داموں فروخت ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ مہنگائی سے مٹھائی فروشوں نے بھی فائدہ اُٹھانا شروع کردیا۔ ڈیرہ شہر میں سادہ مٹھائی اور اسپیشل مٹھائی سرکاری

مقررہ نرخ کی بجائے انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہی تھی، جیسے ہی چینی کی قیمت میں فی کلو دس روپے تک اضافہ ہوگیا، مٹھائی فروشوں نے بھی اس کا فائدہ آٹھاتے ہوئے مٹھائی کی قیمت میں 50 سے

60 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا ہے، اس وقت شہر میں سادہ مٹھائی 360 روپیہ فی کلو تک فروخت ہورہی ہے، جبکہ اسپیشل مٹھائی اس سے زائد نرخ پر فروخت ہو رہی ہے۔ کیک کی قیمت میں بھی پچاس روپے

تک کااضافہ کردیا گیا ہے۔مٹھائی فروشوں کا کہنا ہے کہ مٹھائی کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے اس کی فروخت بھی کم ہوگئی ہے، دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ حالیہ مہنگائی میں لوگ روٹی کھانے کو ہی ترس

گئے ہیں، ایسے حالات میں مٹھائی کہاں سے خرید کر سکتے ہیں۔
٭٭٭
سونے کی فی تولہ قیمت مزید کم ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روزسونے کی فی اونس قیمت میں4ڈالر کی کمی ہوئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت مزید100ورپے کم ہوگئی۔

آل صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4ڈالرکی کمی سے 1566ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد،

لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کی کمی سے 90350روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 85روپے کی کمی سی77461 روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اوردس گرام کی قیمت 857روپے مستحکم رہی۔
٭٭٭
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ اور سعودی ریال ویو

اے ای درہم کی قدر میں کمی ہوئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں2پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.40روپے سے گھٹ ک

ر154.38روپے اور قیمت فروخت154.50روپے سے گھٹ کر154.48روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سی154.30روپے سے گھٹ

کر154.20روپے اور قیمت فروخت 154.60روپے سے گھٹ کر154.50روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سی167.80روپے سے بڑھ کر168روپے اور

قیمت فروخت169.30روپے سے بڑھ کر169.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید198.50روپے سے بڑھ کر199.50روپے اورقیمت فروخت 200روپے سے بڑھ ک

ر201روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.95روپے سے گھٹ کر40.90روپے اور قیمت فروخت41.25روپے سے گھٹ کر41.20روپے ہوگئی جب کہ یو

اے ای درہم کی قیمت خرید41.95روپے سے گھٹ کر41.90روپے اور قیمت فروخت42.25روپے سے گھٹ کر42.15روپے ہوگئی۔چینی یو آن کی قیمت خرید20روپے اور قیمت

فروخت22.50روپے مستحکم رہی۔
٭٭٭
یوٹیلٹی اسٹور پر کسی چیز کی قیمت تبدیل نہیں کی ترجمان یوٹیلیٹی سٹور

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر کسی چیز کی قیمت تبدیل نہیں کی اور چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو ہی رہے گی۔ وفاقی کابینہ نے عوام کے لیے

10 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا اور ساتھ ہی چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 2 روپے کے اضافے کے بعد 68 سے 70 روپے فی کلو اور گھی کی

قیمت 5 روپے اضافے کے بعد 170 سے 174 روپے فی کلو کرنے کی منظوری دی تھی۔اس حوالے سے اب یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹور پر کسی چیز کی

قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، چینی 68 روپے اور گھی 170 روپے فی کلو فروخت کررہے ہیں، قیمتوں میں اضافے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کو چینی 2 روپے اور گھی 5 روپے

مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی جو وزیراعظم نے مستردکردی تھی۔انہوںنے کہاکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر 6 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جارہی ہے اور رمضان میں مزید اشیاء پر رعایت دی جائے گی، وزیراعظم

ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر دالیں اور چاول مارکیٹ سے 15 سے 20 روپے سستے ملیں گے۔
٭٭٭
آٹومیٹک انسٹیٹیٹر مشینیں خواب بن کر رہ گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ضلع بھر میں سینکڑوں پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں میں استعمال شدہ میڈیکل سامان کو موقع پر تلف کرنے کیلئے آٹومیٹک انسٹیٹیٹر مشینیں خواب بن کر رہ

گئیں۔ بااثر مالکان سرکاری محکموں پر حاوی، استعمال شدہ سامان موقع پر تلف نہ کئے جانے کے باعث مریضوں ، ان کے لواحقین سمیت ہسپتالوں میں آنے والے ہزاروں شہریوں کیلئے مختلف بیماریوں کا سبب

بننے لگے۔تفصیلات کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا اور محکمہ ماحولیات نے گذشتہ پانچ سال سے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں آپریشن ، مریضوں کو طبی امداد سمیت ایمرجنسی سے استعمال شدہ سرنج، بوتلوں

و دیگر آپریشن کے سامان کو موقع پر تلف کرنے کیلئے آٹو میٹک انسٹیٹیٹرمشینیں نصب کرنے کیلئے درجنوں نوٹس جاری کئے۔ ان نوٹسز میں دی گئی مہلت کے بعد ہسپتالوں کو سیل اور مالکان اور سربراہان کے خلاف

مقدمات تک درج کرنے کا عندیہ دیا گیا۔ لیکن بااثر پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان کے دباﺅ پر محکمہ ماحولیات کے افسران دفاتر کی حد تک محدود رہ گئے۔ جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں ، ان

کے لواحقین اور بیمار پرسی کرنے والے ہزاروں شہریوں کیلئے استعمال شدہ سامان سے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
٭٭٭
یوٹیلٹی سٹورزغیرفعال، سٹوروں میں بنیادی ضروری اشیاءخوردنی نایاب

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ میں متعددیوٹیلٹی سٹورزغیرفعال، سٹوروں میں بنیادی ضروری اشیاءخوردنی نایاب،سٹورز میں چینی، آٹا ، گھی دالیں،چائے،مصالحہ جات ،نمک،،ماچس اور صابن تک

دستیاب نہیں ،علاقے کے عوام سارا دن سٹور کا چکر لگاکر مایوس گھروں کو لوٹتے ہیں۔برائے نام سٹور ہیں سٹور کیپر اور گاہک کے درمیان سارا دن تلخ کلامی اورجھگڑے معمول بن گئے ،شہریوں کا فوری نوٹس لینے

کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا فوڈ پیکج کے تحت دالوں،چینی،گھی،آٹا کی نرخ میںپچیس فیصد تک کمی کی گئی ہے لیکن ڈیرہ شہر اور مضافاتی مقامات پر متعدد یوٹیلٹی سٹورز موجود ہیںجہاں پر غریب

عوام کیلئے یوٹیلٹی سٹورز میں اشیاء خوردنی دستیاب نہیں ہیںمہنگائی بڑھنے کی وجہ سے عوام یوٹیلٹی سٹور کا چکر لگانے پر مجبور ہیں بسا اوقات گاہک اور سٹورکیپر کے درمیان تلخ کلامی اورجھگڑے معمول بن گئے ہیں

سٹور منیجر کا کہنا ہے کہ ہم ڈیمانڈ کرتے ہیں لیکن سپلائی نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سٹور میں اشیاء خوردنی دستیاب نہیں ہے۔ شہریوں نے یوٹیلیٹی سٹورز کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ کے یوٹیلٹی

سٹوروں اشیاء خوردنی کی سپلائی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں۔
٭٭٭
موبائل فون کی ٹیلی نار سگنل خراب ،لوگوں کو رابطہ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خامیں موبائل فون کی ٹیلی نار سگنل خراب ،لوگوں کو رابطہ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا3G /4Gبھی مکمل طور پر غیر فعال۔پی ٹی سی ایل نیٹ بھی متعلقہ سپیڈ

سے انتہائی کمزور، ٹیلی نار نیٹ ورک کی خرابی سے سوشل میڈیا بھی خاموش ہوگئی ،محنت مزدوری کی غرض سے علاقے سے باہر مقیم لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ان کے اپنے اہل و عیال سے رابطہ ہونہیں پاتا،

ٹیلی نار کے سگنلز بار بار ڈراپ ہوجاتے ہیں۔ٹیلی نار بہترین سروس دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے صارفین سراپا احتجاج بن گئے۔ ٹیلی نار سروس نہیں دے سکتی تو اپنا سسٹم یہاں سے اٹھائیں۔ ڈیرہ میں

موبائل کمپنی ٹیلی نار کی ناقص اور انتہائی غیر معیاری سروس کے باعث سگنلز بدستور غائب ہیں ،سگنلز بار بار ڈراپ ہونے سے صارفین انتہائی پریشان ہیں ، ایک کال ملانے کیلئے نمبر کو پانچ پانچ مرتبہ ڈائل کرنا

پڑتا ہے ،کئی علاقوں میں موبائل سنگنلز ہونے کے باوجود کام نہیں کررہے ہیں کھمبے کے پاس بھی دو سگنل نہیں ہوتے ، موبائل 3Gاور 4G و انٹرنیٹ کام نہیں کرتا ، ڈیرہ سے باہر مقیم بیرون و اندرون ملک صارفین

کا اپنے گھر والوں سے رابطوں کا فقدان ہے۔ٹیلی نار سگنلز کی بار بار ڈراپ ہونے سے صارف کے موبائل سے چارجز کاٹ لئے جاتے ہیں جبکہ رابطہ بحال نہیں رہتا۔نیٹ سروس بھی صحیح طریقے سے کام نہیں

کرتا اندرون شہر ٹیلی نار سگنلز خراب پڑے ہیں جس کی وجہ سے صارفین نے شدید احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے ٹیلی نار کمپنی کے اعلیٰ حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر ٹیلی نار سگنلز کو ٹھیک نہیں کیا جاسکے تو اپنا سسٹم

یہاں سے اکھاڑے تا کہ عوام متبادل کا بندوبست کرسکے۔
٭٭٭
سیاسی وابستگی رکھنے والے صوبائی محکموں کے ملازمین کے خلاف باقاعدہ طور پرکاروائی شروع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سیاسی وابستگی رکھنے والے صوبائی محکموں کے ملازمین کے خلاف باقاعدہ طور پرکاروائی شروع کردی ہے جبکہ ایک سکو ل ٹیچر نے حکومت مخالف احتجاجی ریلی میں شرکت کرنے پر

معافی مانگ لی ہے محکمہ تعلیم ، صحت ، بلدیات سمیت مختلف صوبائی محکموں کے ملازمین کے سیاسی جلسوں او رجلوسوں میں شرکت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے صوبائی حکومت نے سیاسی وابستگی رکھنے والے ملازمین

کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی تھی چھان بین کے لئے سیکرٹری کوہدایات جاری کی تھی اس سلسلے میں ملازمین کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دی ہے مختلف سیاسی جماعتوں کے ملازمین کے خلاف قانون کے تحت

کاروائی عمل میں لائی جائیگی جے یو آئی (ف) کے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں جنوبی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری ملازم کی شرکت پر شوکاز نوٹس بھی شوکاز نوٹس بھی جاری کیاتھا ذرائع

نے بتایا ہے کہ سیاسی وابستگیوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کاروائی باقاعدہ طورپر شروع کردی ہے اور فہرستیں مرتب کرنے کے بعد انہیں شوکاز نوٹسز جاری کردیئے جائینگے۔
٭٭٭
عربیک ٹیچر ٹریننگ سرٹیفکیٹ کورس (ATTC)کے داخلے اوپن کردئیے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے چھ ماہ دورانیہ (ایک سمسٹر)پر مشتمل عربیک ٹیچر ٹریننگ سرٹیفکیٹ کورس (ATTC)کے داخلے اوپن کردئیے ہیں۔ عربی ٹیچربننے کے خواہشمند

افراد کے لئے یہ ایک سنہری موقع ہے۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی نے ملک میں عربی زبان کے فروغ کے لئے چھ ماہ دورانیہ کے تین مزید کورسسز میں بھی داخلوں کا آغاز کیا ہے جن میں لغت القرآن ، السلان

العربی اور عربی بول چال شامل ہیں۔اِن پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 21فروری مقرر کی گئی ہے۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق کلیہ عربی و علوم اسلامیہ تجوید سائنسسز اور آن لائن قرآن

ایجوکیشن کے سرٹیفیکیٹ کورسسز پیش کرنے پر کام کررہی ہے۔اوپن یونیورسٹی نے عربی زبان میں ایم اے اور ایم فل پروگرامز بھی متعارف کئے ہیں ، اِن پروگرامز کے داخلے دوسرے مرحلے میں شامل

ہیں۔بہار سمسٹر 2020ء میں پیش کئے جانے والے تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ، علاقائی کیمپسسز/رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس

سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
٭٭٭
سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے قوانین بنا لیے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے قوانین بنا لیے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاکہ وفاقی کابینہ نے نئے سوشل میڈیا قوانین کی منظوری دے دی ہے، جس

کے تحت یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پر بنائے جانے والے مقامی پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دے دی گئی ہے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام کا کہنا ہے کہ قوانین کو الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کا

حصہ بنادیا گیا، جس پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔حکام نے تصدیق کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے، انٹیلی جنس ادارے قابل اعتراض مواد پر کارروائی کرسکیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام عالمی سوشل میڈیا

پلیٹ فارمز اور کمپنیوں پر پاکستان میں رابطہ افسر تعینات کرنے کی شرط عائد کی گئی ہے جبکہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور کمپنیوں کو ایک سال کے اندر پاکستان میں ڈیٹا سرور بنانا ہوں گے۔قومی اداروں، ملکی

سلامتی کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوسکے گی۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے نیشنل کوآرڈی نیشن اتھارٹی بنائی جائے گی، جو ہراسگی، اداروں کو نشانہ

بنانے، ممنوعہ مواد کی شکایت پر اکاﺅنٹ بند کر سکے گی۔اتھارٹی سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف ویڈیوز نہ ہٹانے پر ایکشن لے گی اور اگر کمپنیوں نے تعاون نہ کیا تو ان کی سروسز معطل کر دی جائیں گی، رولز کو فالو نہ

کرنے کی صورت میں پچاس کروڑ تک جرمانہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے قواعد میں ترمیم کردی جسے پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ضرورت نہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی کے سینئر حکام

نے قانونی مسودہ کی منظوری کی تصدیق کردی ہے۔قانوی مسودے کے مطابق تمام عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی تین ماہ میں پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیوب، فیس

بک، ٹوئٹر، ٹک ٹاک، ڈیلی موشن سمیت تمام کمپنیاں تین ماہ میں رجسٹریشن کرانے کی پابند ہوں گی۔مسودے میں تمام سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے تین ماہ میں اسلام آباد میں دفتر قائم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭

About The Author