دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

13فروری2020:آج مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن 20فروری کومنایا جائیگا،اس دن کو منانے کا مقصد غریب اور امیر کیلئے یکساں انصاف کی فراہمی ہے،نومبر2007 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قراردادمنظور کرتے ہوئے 20فروری کوباقاعدہ طور پرعالمی یوم سماجی انصاف منانے کااعلان کیاتھا،2009میں پہلی باراس دن کوبین الاقوامی سطح پرمنایاگیااوراب ہرسال20 فروری کوعالمی یوم سماجی انصاف باقاعدگی سے منایاجاتاہے،کسی بھی معاشرے میں سماجی انصاف کی اہمیت اور اسکی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا،سماجی انصاف کے عالمی دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں بہتری لانے کے لئے غریب اور امیر کیلئے ایک جیسا انصاف فراہم کرنا ہے،انسانی تاریخ فلاحی معاشرہ کے قیام اورتمام انسانوں کویکساں حقوق کی فراہمی کے لیے ہمیشہ کوششیں کرتی رہی ہے، سماجی انصاف کاعالمی دن بھی اس مقصد کے حصول کے عزم کااعادہ کرتاہے


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)ایک اور سادہ لوح جعلی پیر کا شکار،پیر گھر سے نقدی طلائی زیورات لیکر فرار،پیر مریدین کی آنکھیں بند کراکے زیورات اور نقدی پر دم کرتا رہا،پیر کے جانے کے بعد کپڑے میں لپٹے زیورات اور نقدی کی بجائے کاغذ اور لوہے کی پتری نکل آئی،متاثرہ کی حالت غیر،پولیس نے جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق پولیس سرکل کوٹ ادو کی کھلی چھٹی کی وجہ سے تحصیل کوٹ ادو میں جعلی پیروں کی بھر مار ہو گئی ہے،کوٹ ادو کے اکثر مواضعات موضع پتی سلطان محمود،چاہ چوکی والا،سلطان کالونی سمیت دیگر مواضعات میں جعلی پیروں عوام کو بیوقوف بنانا شروع کر دیا ہے،پسند کی شادی،خاوند کو تابع کرنا،محبت میں ناکامی،ملازمت کے حصول،محبوب کی محبت کے حصول کیلئے بھاری نذرانوں کے عوض جعلی تعویذ گنڈوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایک کاغذ پر لکیریں لگا کر اسکی فوٹو کاپیاں کر الی جاتی ہیں اور ہرمریدکو وہی فوٹو کاپی دیکر بھاری نذرانہ لے لیا جاتا ہے ان،جعلی پیروں سے سادہ لوح عوام اور خواتین لٹنے پر مجبور ہیں، جبکہ کئی گھر ان کے بھینٹ چڑھ چکے ہیں،دوسری طرف تعویذ گنڈوں کی وجہ سے نوجوان نسل بھی بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں،اس گھناؤنے کام پر پولیس نے مکمل خاموشی اختیار کر لی ہے،گزشتہ روز بھی تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 570 ٹی ڈی اے کے رہائشی سادہ لوح محمد خالد چانڈیہ نے سوشل میڈیا پر استخارہ اور دعا کرانے کے لیے حافظ آباد کے رہائشی جعلی پیر امتیاز بخت عرف بخشو مسلی کا موبائل نمبر دیکھ کر اس سے رابطہ کیا اور اپنے گھریلو حالات بتائے جس پر جعلی پیر نے اس کی تاریخ پیدائش اس کی والدہ کا نام لے کر دو دن بعد رابطہ کرنے کا کہا،اگلے دن دن سادہ لو ح محمد خالد نے اسے رابطہ کیا تو جعلی پیر نے کہا کہ اس کے گھر سخت کالا جادو ہے اس کے لئے آپ کے خاندان کا نقصان ہو رہا ہے جس کے لئے اسے آپ کے گھر آ کے پڑھائی کرنا ہوگی،ایک ہفتہ قبل جعلی پیر اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ اس کے گھر آ گیا اور اسے ورغلا پھسلا کر اس کے گھر میں رکھا سونا اور رقم اس کو پڑھ کر ڈبل کرنے کا کہا جس پر سادہ لوح خالد چانڈیہ اپنے گھر میں رکھا ڈیڑھ تولے سونا اور 35 ہزار روپے نقدی کپڑے میں باندھ کر سامنے رکھ دیے اور پیر نے اس پر پڑھائی شروع کر اور خالدچانڈیہ کو کہا کہ وہ اپنی آنکھیں بند کر لے، کچھ دیر تک وہ اس پر دم کرتا رہا،بعد ازاں اسے آنکھ کھولنے کا کہا جس پر سادہ لو نے جعلی پیر کو5ہزار روپے ہدیہ دیا اور روانہ کردیا، اس کے جانے کے بعد خالد چانڈیہ نے اس کپڑے کو کھولا تو اس میں نقدی اور طلائی زیورات کی بجائے کاغذ اور چھوٹا لوہے کا ٹکڑا رکھا ہوا تھا جسے دیکھتے ہیں خالد چانڈیہ کی حالت غیر ہوگئی،متاثرہ جعلی پیر کے خلاف تھانہ چوک سرورشہید پہنچ گیا، پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے خالد چانڈیہ کی مدعیت میں جعلی پیر کے خلاف مقدمہ نمبر 65/20 زیر دفعہ 419- 420 درج کرکے جعلی پیر کی تلاش شروع کر دی ہے،شہریوں نے ڈی پی اومظفرگڑھسید ندیم عباس،ایس ڈی پی او کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری،ڈی سی مظفرگڑھ انجینئرشعیب خان ترینسے فوری نوٹس لینے اور ان جعلی پیروں کے خلاف اپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل وامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی279میر آصف خان دستی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وزراء عوام کا جینا دوبھر کر رہے ہیں،غریب عوام روزگار کے لیے ترس رہے ہیں مگر یہ لوگ اپنی نمود و نمائش کے چکر میں احساس سے عاری ہوچکے ہیں،پیپلز پارٹی نے غریب عوام مزدوروں و کسانوں کو زبان دی،پاکستان کامستقبل جمہوریت میں ہی پنہا ں ہے اور بلاول بھٹوں زرداری ہی اس ملک تقدیر بدل سکتے ہیں،مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے، بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے وزیراعظم ہونگے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے غریب عوام مزدوروں و کسانوں کو زبان دی،اْنہیں اپنے حقوق کا شعور بخشا،جمہوریت، آئین، ایٹمی طاقت و ملک کی ناقابل تسخیر دفاعی صلاحیت پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سحرانگیز شخصیت کی وجہ سے جلد پارٹی غریب عوام کی آواز بنی،پیپلز پارٹی نے غریب عوام مزدوروں و کسانوں کو زبان دی اور اْنہیں اپنے حقوق کا شعور بخشا، مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے، بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے وزیراعظم ہونگے،میر آصف خان دستی نے کہا کہ عمران خان ذاتی انتقام لینے کی آڑ میں غریبوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں جبکہ عوام دوست پالیسیاں یا صرف پیپلز پارٹی کے دور میں بنائی گئی اور آئندہ بھی پیپلز پارٹی ہی عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف فراہم کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مخصوص طبقے کو ریلیف دیا، عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا ہے،عوام اب مایوس ہو چکے ہیں جو کہ اب عمران خان کے وعدے نہیں عملی کام دئکھنا چاہتے ہیں


کو ٹ ادو (تحصیل رپو ٹر)ٹریفک پولیس کوٹ ادو کاانچارج شہر سے غائب،پرائیویٹ گاڑی میں سوارہوکرشہر کے چا روں اطر اف نا کے،لو ٹ ما ر کا سلسلہ عر وج پکڑ گیا،شہر یو ں کی جیبیں صاف کی جانے لگی،رشو ت نہ دینے والو ں کا چالان، ڈیوٹی پر نہ ہونے سے شہر بھر میں ٹریفک جام ہو کر رہ گئی،شہریوں کو آنے جانے میں شدید دشواری،شہر یوں کا انچا رج کے خلا ف شدید احتجا ج،تبدیل کرکے ایماندار انچارج تعینات کرنے کا مطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطا بق کو ٹ ادو میں تعینا ت ٹر یفک انچا رج اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمد نیازنے شہر میں ڈیوٹی دینے کی بجائے شہر یوں کو لو ٹنے کا سلسلہ شرو ع کر دیا ہے،انچا رج سر کا ری گا ڑی شہر میں کھڑی کرکے پرائیویٹ گاڑی پر شہر سے باہر ناکے لگا کر لوٹ مار میں مصروف رہتا ہے اور ہر آنے جا نے والے سے ایک ہز ار روپے سے 5سو روپے تک رشو ت وصول کرتا ہے،جبکہ رشو ت نہ دینے والو ں کا چالا ن کر دیا جا تا،دو سری طر ف شہر میں مو جو د نہ ہو نے سے سا را دن ٹر یفک جام رہتی ہے،کو ٹ ادو کی سما جی،دینی و شہر ی حلقو ں کے علاو ہ وکلا ء بر ادری نے انچا رج کے خلا ف شدید احتجاج کر تے ہو ئے اسے تبدیل کرنے اور ڈیو ٹی پرپابند کر نے کا مطالبہ کیا ہے،


کوٹ اد و(تحصیل رپورٹر)اوباش نے گھر کے باہر نلکا سے پانی لینے کیلئے جانے والی 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، رشتہ کے تنازعہ پر رشتہ داروں نے محنت کش کو چاقو کلہاڑیوں کے وار سے لہولہان کر دیا، چھڑانے کیلئے آنے والی والدہ اور بیوی کو بھی زخمی کردیا، فراڈی نے اراضی کی رقم لیکر رقبہ آگے فروخت کر دیا، سیل بھٹہ خشت دوبارہ تعمیر کرنے پر بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ درج، مسافر ویگن میں ایل پی جی سلنڈ ر استعمال کرنے پر ڈرائیورویگن سمیت تھانے بند، اشتہاری بھائیوں کو بھگانے ہر 2 بھائیوں کے خلاف مقد مات درج، پولیس نے 5 منشیات فروش بھی دھر لیے،بھاری مقدار میں شراب فروش بھنگ و پسٹل برآمد، پولیس نے تمام مقدمات درج کرلیے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ فقیر والی پتل میں نذر حسین بھٹی کی 14سالہ بیٹی عدیلہ بی بی گزشتہ روز گھر کے باہر لگے نلکا سے پانی لینے گئی کہ وہاں پر موجود اس کا رشتہ دار ریاض بھٹی اسے قابو کرکے نزد یکی فصل کماد میں لے گیا اور اس کے ساتھ زبر ستی زیادتی کر ڈالی، تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ موضع کھوہ گل والہ کے رہائشی شہباز چانڈیہ کی اپنے رشتہ دار رمضان چانڈیہ سے رشتہ کا تنازعہ چلا آرہا تھا، گزشتہ روز شہباز اپنی والدہ حسینہ اور بیوی شکیلہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر دوائی لینے جارہا تھا کہ راستہ میں اپنے گھر کے سامنے رمضان چانڈیہ نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور اپنے دیگر ساتھیوں فاروق چانڈیہ،رزاق چانڈیہ،رؤف چانڈیہ کے ہمراہ چاقو اور کلہاڑی کے وار سے اسے لہولہان کردیا،مزاحمت پر والدہ حسینہ اور بیوی شکیلہ پر بھی تشدد کیا
راہگیروں کے آنے پر فرار ہوگئے، تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی نائچ کے رہائشی عبدالرحمان بندیشہ سے 8کنال 11مرلہ اراضی خرید کی بعد ازاں اس اراضی کے عبدالرحمان نے فاروق میتلا سے رقم لیکر اس کے نام انتقال کردیا، تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع کھر شرقی میں قائم بھٹہ خشت محکمہ تحفظ موحولیات نے رفیق بھٹہ کا خشت بھٹہ سیل کردیا تھا، گزشتہ روز بھٹہ خشت مالک رفیق بھٹہ دوبارہ بھٹہ تعمیر کررہاتھا کہ مخبری پر محکمہ تحفظ موحولیات کے انسپکٹر واجد محمو د نے چھاپہ مارا،خلاف ورزی پر رفیق بھٹہ کے خلاف تھانہ سنانواں میں استغاثہ بھجوادیا، پولیس سنانواں نے رفیق بھٹہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس سنانواں نے دوران ناکہ ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مسافر ویگن نمبری 1307بنوں کو ڈرائیور حاجی محمد طارق کو حوالات میں بند کردیا،پولیس دائرہ دین پناہ نے اشتہاری ساجد حسین کی گرفتاری کیلئے اسی کے گھر چھاپہ مارا جہاں پر موجود اس کے بھائی کاشف نے بھگا دیا جبکہ قتل کے مقدمہ میں اشتہاری قائم کھوسہ کی گرفتار کیلئے اس کے گھر چھاپہ مارا جہاں پر موجود اس کے بھائی ہاشم کھوسہ نے اسے بھگادیا،پولیس نے دونوں بھائیوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، پولیس سنانواں نے گزشتہ روز دوران گشت فاطمہ شوگر ملز کے قریب ڈوگر کلاسرہ کے بدنام زمانہ منشیات فروش غلام شبیر بھوگی گورمانی کوگرفتا ر کرکے اس کے قبضہ سے 51 بوتلیں شراب، پولیس محمود کوٹ نے ٹھٹھہ گورمانی کے غلام قاسم ماچھی سے آدھاپاؤ چرس، پولیس دائرہ دین پناہ نے موضع چوہدری کے فیاض حسین بریار کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ پاؤ چرس،پولیس دائرہ دین پناہ نے چک نمبر 152ایم ایل کے جاوید کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو سے زاہد بھنگ جبکہ چک نمبر ی 151 ٹی ڈی اے کے امیر خان پٹھان سے پسٹل اور گولیاں برآمد کر لیں، پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے،

About The Author