دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

12فروری2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

مظفرگڑھ

سانحہ مظفرگڑھ دلخراش واقعہ ھے جس پر ھر فرد اشکبار ھے۔ پاکستان بھر کی طرح ضلع مظفرگڑھ میں بھی 90فیصد سے زیادہ پلازے

اور بڑی بڑی عمارتیں بغیر نقشے اور بغیر منظوری کے تعمیر ھیں۔

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ خود انجینئر ھیں اوربلڈنگز کے نقشے چیک کریں۔تاکہ آئندہ اس قسم کے سانحات رونما نہ ھوں۔

انخیالات کا اظہار پیپلز پارٹی مظفرگڑھ کے جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ مظفرگڑھ کی تمام کالونیاں غیر قانونی ھیں اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ خود کالونیوں کا نہ صرف ریکارڈ چیک کریں

بلکہ ان کالونیوں کاوزٹ بھی کریں تاکہ عوام لٹنے سے بچ جائیں۔


کوٹ ادو

سابق رکن صوبائی اسمبلی محمدذیشان گورمانی نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت کا اولین فریضہ ہے جسے ادا کرنے میں حکمران بری طرح ناکام ہوچکے ہیں،

سانحہ قنوان چوک مظفرگڑھ پر دلی افسوس ہوا، متاثرین اور ان کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں،مخالفین اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ہمیں عوام کی خدمت کے نیک مشن سے روکنا چاہتے ہیں

جنکی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ

ضلعی صدر مقام پر اس طرح کا واقعہ انتظامی نااہلی کی وجوہات میں سے ایک وجہ ہے، اگر منصوبہ بندی اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ عمارتوں کی تعمیر کراء جائے تو اس طرح کے حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جاسکتی ہے،

ایک سوال کے جواب میں محمد ذیشان گورمانی نے کہا کہ سیاسی اتحاد بنتے ٹوٹتے رہتے ہیں ہم آئندہ انتخابات میں فطری اور عوامی خواہشوں کے مطابق مضبوط اتحاد کے ساتھ حصہ لیں گے

اور بہتر منصوبہ بندی اور حکمت عملی سے ایک بار پھر علاقائی محرومیوں کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ

مخالفین اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ہمیں عوام کی خدمت کے نیک مشن سے روکنا چاہتے ہیں جنکی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،

اس موقع پرمیاں سعود گرمانی، عتیق خان گرمانی،عبدالمطلب علی بھٹی، عمران عباس بھٹی،ضیاء الرحمن فاروقی، اسمعیل گرمانی، جاوید ریاض گرمانی سمیت عمائدین علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی۔

About The Author