دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی سی بی نے عمراکمل کے معاملے کے حوالے سے بیانیہ جاری کردیا

پی سی بی نے عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ کے دوران مبینہ بدانتظامی کے حوالے سے اپنی کاروائی مکمل کرلی ہے

پی سی بی نے عمراکمل کے معاملے کے حوالے سے بیانیہ جاری کردیا۔۔ پی سی بی نے عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ کے دوران مبینہ بدانتظامی کے حوالے سے اپنی کاروائی مکمل کرلی ہے۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی نےتمام فریقین کا مؤقف جاننے کے بعد یہ امر سامنے آیا ہے کہ یہ واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔۔

عمر اکمل کی جانب سے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرنے کے بعد پی سی بی نے انہیں سرزنش کرتے ہوئے بطور سینئر کرکٹر ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ہے۔۔

معاملہ اب ختم ہوچکا، پی سی بی اور عمر اکمل اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

About The Author