نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

12فروری2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو شعیب طارق وڑائچ نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور کمشنر آفس میں ریونیو افسران اور سٹاف کے اجلاس کی صدارت کی. سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کی ہدایت پر

ڈیرہ غازی خان میں ڈویژن بھر کے ریونیو افسران اور سٹاف کو زرعی انکم ٹیکس سے متعلق تربیت دی گئی۔

اس موقع پر زرعی انکم ٹیکسز کی تشخیص اور وصولی کے تمام ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیا گیاممبر ٹیکسز بورڈ شعیب طارق وڑائچ نے کہا کہ

ٹیکسز سے متعلق عوام میں شکوک و شبہات اور خوف کو دور کرنا ہوگا۔عوام کو آگاہ کیا جائے کہ ٹیکسز کی ادائیگی ملک،قوم اور ہم سب کے مفاد میں ہے۔

ریونیو افسران موقع پر جاکر زرعی ٹیکسز سے متعلق معلومات اکٹھی کریں۔لینڈ،انکم سمیت تمام زرعی ٹیکسز کی بہتر تشخیص کرکے سوفیصد وصولی یقینی بنائی جائے۔ٹیکسز کی وصولی میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

تقریب میں سوال و جواب کا بھی سیشن ہوا۔اس موقع پرڈویژن بھر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیلدار،نائب تحصیلدار اور معاون سٹاف موجود تھا.


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں سیوریج اور صاف پانی کے عوامی مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل کرائے جا رہے ہیں.

مانکا کینال کے ساتھ شہر کے تمام ڈسپوزل ورکس کی ڈی سیلٹنگ کرائی جا رہی ہے تاکہ گنجائش کے مطابق سیوریج کے پانی کا اخراج ممکن ہو سکے.

مانکا کینال کی ڈی سیلٹنگ کے معائنہ کے دوران کمشنر نسیم صادق نے کہاکہ گرمیوں میں صاف پانی کی طلب بڑھ جاتی ہے او رپانی کا اخراج زیادہ ہونے سے سیوریج مسائل بھی بڑھتے ہیں.

حکومت گرمیوں کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے حکمت عملی مرتب کررہی ہے. ڈسپوزل ورکس اور واٹر سپلائی کے ٹیوب ویل چلانے کیلئے بجلی کی ضرورت ہوتی ہے.

میپکو کے واجبات بروقت ادا نہ ہونے سے بجلی کا کنکشن منقطع کر دیاجاتاہے جس سے ٹیوب ویل اور ڈسپوزل ورکس کی مشینری بند ہونے سے واٹر سپلائی او رسیوریج کے مسائل پیدا ہوتے ہیں عوام کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے انتظامیہ کا دست و بازو بنیں.

پانی کنکشن کی فیس، عمارتوں کی نقشہ فیس اور دیگر واجبات فوری ادا کیے جائیں تاکہ مستقبل میں میپکو کو بلز کی ادائیگی میں رکاوٹ پیدا نہ ہو.

کمشنر نے کہا کہ ڈسپوزل ورکس کی ڈی سیلٹنگ سے تین سو سے زائد ٹریکٹر ٹرالیوں کا بھل نکالا گیا ہے او رامید ہے کہ مزید دس سال تک ڈسپوزل ورکس میں رکاوٹ پیدا نہیں ہو گی.

انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی مقررہ مقدار میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے 32 میں سے خراب 24ٹیوب ویلوں کو مرمت کیا جارہاہے اور اس ماہ کے آخر تک تمام ٹیوب ویلوں کو چلا دیا جائے گا

جس سے گرمیوں میں صاف پانی کی قلت پیدا نہیں ہو گی. اس موقع پر چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازیخان سمیت ملک بھر میں پولیو مہم 17فروری سے شروع ہو گی جس میں پانچ سال تک کے بچوں کو حفاظتی ویکسین پلائی جائے گی.

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے ضلعی ادارہ ترقی صحت میں پولیو ٹیموں کی تربیت کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ پولیو ٹیمیں ملک بالخصوص ڈیرہ غازیخان سے پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے ذاتی دلچسپی لیں.

ہر بچہ کو اپنا سمجھتا ہوئے پولیو کی حفاظتی ویکسین پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچایا جائے. انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کے دوران بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے

اور ضرورت کے مطابق بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی لگانے کیلئے ریفر کیا جائے. انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کیلئے مائیکرو پلان کو از سر نو مرتب کرتے ہوئے ضلع کے داخلی و خارجی مقامات،

ٹرانزٹ سائیٹ، بس،ویگن سٹینڈاور دیگر حساس مقامات کو فوکس کیاجائے. کوشش کی جائے کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پیئے بغیر ضلع کی حدود میں داخل نہ ہو

جس کیلئے پولیس، بی ایم پی، بلوچ لیوی او ردیگر فورسز فعال کردارادا کریں. اس موقع پر سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی.

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر زوہیب اوردیگر موجو د تھے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہاہے کہ سنٹر آف ایکسی لینس میں نام کی پہچان کے مطابق بچوں کی ایکسی لینس تعلیم و تربیت کی جائے.

سنٹر آف ایکسی لینس جیسے تعلیمی اداروں کا تعلیمی او رنصابی ریکارڈ دیگر اداروں سے نمایاں ہونا چاہئیے. انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں سنٹرآف ایکسی لینس کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہاکہ بچوں کو رٹا کی بجائے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت دی جائے. علم کے فروغ کیلئے ہر فردکو کردارادا کرنا ہو گا.

اس موقع پر پرنسپلز سنٹر آف ایکسی لینس اور بورڈ آف گورنرز نے سنٹر آف ایکسی لینس سنٹرل ماڈل سکول اور بوائز ہائی سکول نمبر 1کی کارکردگی سے آگاہ کیا.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار اوردیگر موجو د تھے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ر یونیو سمیت دیگر دفاتر کا دورہ کیا. انہوں نے افسران وملازمین کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کابھی جائزہ لیا.

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار، ایکسیئن بلڈنگز ہمایوں مسرور،

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اوردیگر افسران ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سرکاری دفاتر میں سائلین کے مسائل فوری حل کیے جائیں.

سائلین و عزت و تکریم دی جائے. انہوں نے کہاکہ حل طلب درخواستوں پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کیاجاسکتا ہے.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی واضح ہدایات کے مطابق سرکاری اداروں میں اوپن ڈو رپالیسی پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائے.

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے پاکستان چوک سمیت دیگر مقامات کادورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا.


ڈیرہ غازیخان :

ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخا ن ریجن ملک طاہر مصطفی کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ڈویژن کے 102مختلف مقامات پر روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین

سکیورٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے لیکچرز دیئے اور طلباء، ڈرائیورز او ر عوام الناس میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے.

انچارج یونٹ اور ٹیم نے آہستہ چلنے والی گاڑیوں کے پیچھے چمک پٹیاں (ریفلیکٹرز) بھی لگائے.


ڈیرہ غازیخان :

رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ عوام کو معاشی ریلیف دینے کیلئے کاروباری افراد کو آگے آنا ہو گا.

ناجائز منافع خوری سے اجتناب کیاجائے. سرکاری نرخ پر اشیائے خوردو نوش کی فراہمی یقینی نہ بنانے والوں کے خلاف انتظامیہ سخت کارروائی کرے گی.

انہوں نے یہ بات مختلف مارکیٹس کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی. انہوں نے سٹورز پر اشیاء کی موجودگی، قیمتوں اورمعیارکو بھی چیک کیا.

ا نہوں نے کہاکہ شہریوں کے مفادات کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ذمہ داری ہے. انہوں نے کہاکہ بازاروں میں گرانفروشی اور چند پیسوں کے لالچ میں

زائد المعیاد اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان :

ایف بی آر کی تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو آفیسر عالم جہانگیر خان لاشاری چیمبر آف کامرس میں منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،

ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ محمد طارق،سٹی صدر جان عالم خان لغاری، سٹی جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی، چیئر مین حاجی محمد دین چوہدری، فلور ملز ایسوسی ایشن کے سردار محمد حبیب الرحمن خان لغاری،کریانہ مرچنٹس کے صدر محمود احمد خان،

گھی ڈیلرز کے صدر محمد فاروق،موٹر سائیکل ڈیلرز کے صدر قیصر عباس جگنو،ایف بی آر کے انسپکٹر قاضی محمد سراج،چیمبر آف کامرس کے سیکرٹری جنرل مجاہد ملک اور دیگر نے شرکت کی

اجلاس میں مرکزی قیادت اور ایف بی آر کے درمیان ہونے والے معاہدہ کے مطابق تاجروں کی مشاورت سے نئے ٹیکس گزاروں کی رجسٹریشن اور نئی پالیسیوں پر عملدرآمد کے حوالے سے غور کیا گیا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان لینڈ ریونیو آفیسر عالم جہانگیر خان لاشاری نے ایف بی آر مارکیٹ کمیٹی کے اراکین کو نئے قوانین اور سادہ آسان (ریٹرن) گوشوارہ فارم کے حوالے سے آگاہ کیا

انہوں نے بتایا کہ جیولرز،بیکرز اور دیگر مینو فیکچرنگ کرنے والے دکانداروں کی رجسٹریشن لازم ہے اور اس کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا

جبکہ باقی شعبوں میں ود ہولڈنگ ٹیکس اور ٹرن اوور ٹیکس کے حوالے سے رجسٹریشن کی جا رہی ہے اس سلسلہ میں تاجر تنظیمیں محکمہ کے ساتھ تعاون کریں

اور ہم بھی مارکیٹوں میں میٹنگ کر کے ہر طرح سے رہنمائی کرنے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس میں ابھی تک رجسٹریشن نہیں کرائی

وہ اب فوری رجسٹریشن کرائیں اور اپنی آمدن کے گوشوارے جمع کرائیں دکانداروں کی سہولت کے لئے ریٹرن فارم کو انتہائی سادہ اور آسان بنا دیا گیا ہے

اجلاس میں تاجر نمائندوں نے محکمہ ایف بی آر کے ساتھ مثبت تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ٍ


ڈیرہ غازیخان :

خواتین کو اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہو گی اور ان مظلوم عورتوں کے لیے آواز بلند کرنا ہو گی ایک پڑھی لکھی عورت انسانیت کی فلاح و بہبود سمیت ایک بہترین رول ماڈل بن کر معاشرے کو درست سمت میں لیکر دنیا میں امن برپا کر سکتی ہے خواتین کو ہر میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چائیے

اور وہ خواتین جنھوں زندگی میں اپنا مقصد اور تجربہ کیا ہو اپنے تاثرات دوسری خواتین سے شیئر کرنے چاہیے خواتین معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے

ان خیا لات کا اظہار ساﺅتھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سایئنس اینڈ ایجوکیشن کی طالبات نے ادارہ ہذا میں ویمن انٹرنیشنل ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے دوران کیا

جس میں پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کوسہ کے علاوہ ادارہ ہذا کے تمام ڈیپارٹمنٹس کی طالبات اور تمام خواتین اساتذہ نے بھرپور شرکت کی سیمینار سے بی ایس کیمسٹری کی ماہ نور ملک اوربی ایس انگلش کی طالبہ روخاب بلوچ نے اپنی انگلش میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ

معاشرے کی بہتر تشکیل کے لئے خواتین کو آگے آنے ہو گا معاشرے میں خواتین کا ایک اہم رول ہوتا ہے اور بہتر معاشرے اس وقت مکمل نہیں ہوتا جب تک خواتین کو نمائندگی نہ دی جائے

خواتین کو اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہو گئی اور ان مظلوم عورتوں کے لیے آواز بلند کرنا ہو گئی ایک پڑھی لکھی عورت انسانیت کی فلاح بہبود سمیت ایک بہترین رول ماڈل بن کر معاشرے کو درست سمت میں لیکر دنیا میں امن برپا کر سکتی ہے

بی ایس کی طالبہ عائشہ بی بی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مرد اور خواتین اپنا مثبت کردار ادا کریں تو معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے

پاکستان میں خواتین ہر شعبہ زندگی میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں جبکہ بہت سارے شعبوں میں مردوں سے بھی خواتین زیادہ آگے ہیں

انہوں نے کہا کہ مرد سے زیادہ خواتین کا تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ ہونا اشد ضروری ہے۔عورتوں کا بچوں کی اخلاقی اور مذہبی تربیت بھی خواتین کا نمایاںکردار ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے

اور ان کے حقوق کے تحفظ کا درس دیا ہے خواتین کو چاہیے کہ دینی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی اخلاقیات، تہذیب و تمدن اور پردے کا خاص خیال کریں

تاکہ معاشرہ خواتین کا احترام کر سکیںنیز اپنی اخلاقیات کے ذریعے معاشرے کی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ

مرد اور خواتین کا حقوق برابر ہیں اور دونوںمعاشرے کے دو اہم جُز ہے۔ خواتین اور مرد معاشرے کا لازم و ملزوم حصہ ہیں

سمینار کے آخر میں ساﺅتھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سایئنس اینڈ ایجوکیشن کی ٹیچنگ اسٹاف کی جانب سے مِس کوثر ، مِس تسنیم، مِس فصیحہ نے ایم پی اے شاہینہ نجیب کھوسہ اور تمام طالبات کا شکریہ ادا کیا ۔


ڈیرہ غازیخان :

آل پنجاب واٹر منیجمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی کال پر پورے پنجاب میں یوم اپیل کے طور پر منایا گیا جس کا مقصد تحریک انصاف کے نمائندوں کی طرف سے کئے گئے

وعدوں کی یاد دہانی کرائی گئی تفصیلات کے مطابق آل پنجاب واٹر منیجمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی کال پر پورے پنجاب میں یوم اپیل کے طور پر منایا گیا

اس دن پر آل پنجاب واٹر منیجمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ڈویژنل کوآرڈی نیٹر واحد قریشی نے کہا کہ ہم نے جب ٹریفک چوک پر ڈویژنل لیو ل کا احتجاج کیا تھا

تو اس وقت محتر مہ زرتاج گل وزیر نے یقین دہانی کرائی تھی کہ میں آپ ایمپلائز کو ریگولر کرانے میں بھر پور ساتھ دوں گی

لیکن اب ساتھ نہیں دیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عرصہ پندرہ سال سے واٹر منیجمنٹ ملازمین کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں

ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں ریگولر کیا جا ئے ،ٹیکنیکل الاﺅنس سمیت دیگر سہولیات دی جائیں اور ہمیں مزید احتجاج پر مجبور نہ کیا جا ئے ۔

About The Author