دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

12فروری2020:آج ضلع رحیم یار خان میں کیا ہوا؟

ضلع رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

رحیم یارخان شہر اور گرد و نواح میں ڈاکو راج دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے بیوپاری سے اسلحہ کی نوک پر 5لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی مذاحمت پر فائرنگ سے بیوپاری شدید زخمی.

بیوپاری کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی سی سی ٹی وی میں ڈاکوؤں کو واضع دیکھا جا سکتا ہے

مڈ درباری کے قریب موٹرسائیکل پر سوار 2نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے شوکت حسین نامی بیوپاری سے پانچ لاکھ روپےنقدی چھینے مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی ٹانگوں میں فائر لگنے کے نتیجہ میں بیوپاری شوکت حسین شدید زخمی ہوا

پولیس تھانہ سٹی سی ڈویژن نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ڈاکوؤں کی شناخت کر رہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔


صادق آباد۔

صادق آباد۔ کےعلاقہ منٹھار میں ٹک ٹاک کا جنون عروج پکڑ گیا،نوجوان گانوں پر ون ویلنگ کرنے لگے ہیں ،

نوجوان اپنی ون ویلنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے لگے،

نوجوانوں کے اس عمل سے والدین اور اہل علاقہ تشویش میں مبتلا ہیں

حکومت ون ویلنگ کی حوصلہ شکنی کے لیے اقدامات کرے تاکہ

اس طرح کے جان لیوا کھیل سے قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچایاجاسکے۔


صادق آباد

صادق آباد میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری اسپشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر کا ٹیم کے ہمرا جمالدین والی روڈ۔پر۔اسٹور پر چھاپہ 540چینی کی بوریاں برآمد

حکومت پنجاب کی ہدائت پر صادق آباد میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری اسپشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر کا ٹیم کے ہمرا جمالدین والی روڈ۔پرواقع ایک ۔

اسٹور پر چھاپہ ماراہے اسٹور میں ذخیرہ کی گئی 540چینی کی بوریاں برآمد کرلی گئیں ہیں جبکہ اسٹورکو سیل کردیاگیا ہے

طاہر نامی شخص کو 40ہزار جرمانہ بھی کیاگیا ہے اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد عامر افتخار کا کہناتھاکہ مہنگائی کا سبب بننے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں

ذخیرہ اندوز ناجائز منافع کمانے کی خاطر شہر میں چینی کی مصنوعی قلت پیداکرتے ہیں

حکومت پنجاب ایسے عناصر کے خلاف کاروائیاں کررہی یے کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائےگی.

About The Author