بہاولپور
پندرہویں چولستان جیپ ریلی / افتتاحی تقریب
ڈی ایچ اے بہاول پور میں جیپ ریلی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ڈویزنل و ضلعی انتظامیہ سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد تقریب میں شریک۔
تقریب میں نواب خاندان کے نوابین کی بھی شرکت، جیپ ریلی کا میلہ 13 فروری سے 16 فروری تک قلعہ دراوڑ چولستان میں ہوگا۔
ریلی میں 120 سے زائد ڈرائیورز شرکت کررہے ہیں، امسال ریلی میں ڈرٹ موٹربائیکس ریس اور چیمبر کی جانب سے ٹریڈ فئیر کا انعقاد بھی ہوگا۔
کمشنر بہاول پور آصف اقبال چوہدری نے کہا کے ریلی میں پری پیڈ ، اسٹاک کیٹگری سمیت خواتین رائڈرز بھی حصہ لے رہی ہیں۔ چولستان ڈیزرٹ ریلی سے خطے میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔
12اور 14فروری کو سرائیکی میوزک فیسٹیول منعقد کیا جائے گا۔ میوزیکل فیسٹیول کے لیے تمام انتظامات میٹروپولیٹن کارپوریشن نے کیے ہیں۔
اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے اشتراک سے صوفی سیمینار منعقد کیا جائے گا۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی 30بسیں عوام کو چولستان میں جیپ ریلی کے مقام پر فری لے کر جائیں گی۔
چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 100خیموں کے کیمپ لگانے کا بندوبست کیا ہے۔
بہاولپور کے کلچر کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں چولستان ڈیزرٹ ریلی کا اہم کردار ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون